مواد پر جائیں

سورۃ الکہف 18:49 الكهف

یہ سورۃ الکہف کی 110 آیات میں سے آیت 49 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 2189، پارہ 15۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 299 پر ہے۔

وَوُضِعَ ٱلۡكِتَٰبُ فَتَرَى ٱلۡمُجۡرِمِينَ مُشۡفِقِينَ مِمَّا فِيهِ وَيَقُولُونَ يَٰوَيۡلَتَنَا مَالِ هَٰذَا ٱلۡكِتَٰبِ لَا يُغَادِرُ صَغِيرَةٗ وَلَا كَبِيرَةً إِلَّآ أَحۡصَىٰهَاۚ وَوَجَدُواْ مَا عَمِلُواْ حَاضِرٗاۗ وَلَا يَظۡلِمُ رَبُّكَ أَحَدٗا

اور نامہٴ اعمال سامنے رکھ دیئے جائیں گے۔ پس تو دیکھے گا کہ گنہگار اس کی تحریر سے خوفزده ہو رہے ہوں گے اور کہہ رہے ہوں گے ہائے ہماری خرابی یہ کیسی کتاب ہے جس نے کوئی چھوٹا بڑا بغیر گھیرے کے باقی ہی نہیں چھوڑا، اور جو کچھ انہوں نے کیا تھا سب موجود پائیں گے اور تیرا رب کسی پر ﻇلم وستم نہ کرے گا

18:49 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3

تفسیر سورۃ الکہف
0/110
0

0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل

«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔

0

0 آج زیر التوا جواہر

آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔

0:00
مشاري العفاسي الکہف 18:49 0:00 0:00 پڑھ لیا، آگے بڑھیں

تفسیر · 18:49

Al-Mukhtasar

49- اعمال کی کتاب سامنے رکھ دی جائے گی تو کچھ اپنا اعمال نامہ دائیں ہاتھ میں پکڑیں گے اور کچھ اسے بائیں ہاتھ سے پکڑیں گے۔ اے انسان! اس دن تو کافروں کو دیکھے گا کہ وہ اس تحریر سے ڈر رہے ہوں گے جو ان کے اعمال نامے میں ہوگی کیونکہ وہ اپنے کفر اور نافرمانیوں سے بخوبی آگاہ ہوں گے جو انھوں نے آگے بھیجیں۔ وہ کہیں گے: ہائے ہماری ہلاکت و بربادی اور مصیبت! اس کتاب کو کیا ہے جس نے ہمارا کوئی چھوٹا بڑا عمل محفوظ اور شمار کیے بغیر نہیں چھوڑا۔ جو نافرمانی کے کام انھوں نے دنیا کی زندگی میں کیے تھے، ان سب کو وہاں لکھا ہوا موجود پائیں گے۔ اے رسول! آپ کا رب کسی پر ظلم و ستم نہیں کرے گا، لہٰذا وہ کسی کو بغیر گناہ کے سزا نہیں دے گا اور نہ کسی اطاعت گزار کی اطاعت کے اجر میں کوئی کمی کرے گا۔

Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution

پارہ
15
الفاظ کی تعداد
27
مدینہ مصحف (604 صفحات)
299
انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
299
نسخ مصحف (612 صفحات)
300
آیت 18:49 کس سورت میں ہے؟

سورۃ الکہف (الكهف). 114 میں سے سورت نمبر 18 · آیات کی تعداد: 110.

آیت 18:49 کس پارے میں ہے؟

پارہ: 15.

آیت 18:49 کس صفحے پر ہے؟

مدینہ مصحف (604 صفحات): 299 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 299 · نسخ مصحف (612 صفحات): 300.

آیت 18:49 میں کتنے الفاظ ہیں؟

الفاظ کی تعداد: 27.

آیت 18:49 میں کتنے عربی حروف ہیں؟

آیت 18:49: حروف کی تعداد 119، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔

آیت 18:49 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟

آیت 18:49 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 2,189 ہے۔

سورۃ الکہف میں کتنی آیات ہیں؟

سورۃ الکہف: آیات کی تعداد 110۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 18 پر ہے۔

سورۃ الکہف مکی ہے یا مدنی؟

سورۃ الکہف مکی ہے۔

کیا آیت 18:49 سنی جا سکتی ہے؟

جی ہاں۔ آیت 18:49 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔

سورۃ الکہف کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟

شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 110 آیات اور 1,579 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔

قرآن لفظ بہ لفظ اور روزانہ تلاوت کی عادت ایک مفت ایپ میں۔

App Store سے ڈاؤن لوڈ کریںGet it on Google Play