سورۃ الکہف 18:60 الكهف
یہ سورۃ الکہف کی 110 آیات میں سے آیت 60 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 2200، پارہ 15۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 300 پر ہے۔
وَإِذۡ قَالَ مُوسَىٰ لِفَتَىٰهُ لَآ أَبۡرَحُ حَتَّىٰٓ أَبۡلُغَ مَجۡمَعَ ٱلۡبَحۡرَيۡنِ أَوۡ أَمۡضِيَ حُقُبٗا
جب کہ موسیٰ نے اپنے نوجوان1 سے کہا کہ میں تو چلتا ہی رہوں گا یہاں تک کہ دو دریاؤں2 کے سنگم پر پہنچوں، خواه مجھے سالہا سال چلنا پڑے.3
مترجم کے حواشی (3)
- 1 نوجوان سے مراد حضرت یوشع بن نون (عليه السلام) ہیں جو موسیٰ (عليه السلام) کے وفات کے بعد ان کے جانشین بنے۔
- 2 اس مقام کی تعیین کسی یقینی ذریعہ سے نہیں ہو سکی تاہم قیاس کیا جاتا ہے کہ اس سے مراد صحرائے سینا کا وہ جنوبی راستہ ہے جہاں خلیج عقبہ اور خلیج سویز دونوں آکر ملتے ہیں اور بحر احمر میں ضم ہو جاتے ہیں۔ دوسرے مقامات جن کا ذکر مفسرین نے کیا ہے ان پر سرے سے مجمع البحرین کی تعبیر ہی صادق نہیں آتی۔
- 3 حقب، کے ایک معنی ۷۰یا ۸۰ سال اور دوسرے معنی غیر معین مدت کے ہیں یہاں یہی دوسرا معنی مراد ہے یعنی جب تک میں مجمع البحرین (جہاں دونوں سمندر ملتے ہیں) نہیں پہنچ جاؤں گا، چلتا رہوں گا اور سفر جاری رکھوں گا، چاہے کتنا بھی عرصہ لگ جائے۔ حضرت موسیٰ (عليه السلام) کو اس سفر کی ضرورت اس لئے پیش آئی کہ انہوں نے ایک موقع پر ایک سائل کے جواب میں یہ کہہ دیا کہ اس وقت مجھ سے بڑا عالم کوئی نہیں۔ اللہ تعالٰی کو ان کا یہ جملہ پسند نہیں آیا اور وحی کے ذریعہ سے انہیں مطلع کیا کہ ہمارا ایک بندہ (خضر) ہے جو تجھ سے بڑا عالم ہے۔ حضرت موسیٰ (عليه السلام) نے پوچھا کہ یا اللہ اس سے ملاقات کس طرح ہوسکتی ہے؟ اللہ تعالٰی نے فرمایا، جہاں دونوں سمندر ملتے ہیں، وہیں ہمارا وہ بندہ بھی ہوگا۔ نیز فرمایا کہ مچھلی ساتھ لے جاؤ، جہاں مچھلی تمہاری ٹوکری (زنبیل) سے نکل کر غائب ہو جائے تو سمجھ لینا کہ یہی مقام ہے (بخاری، سورہ کہف) چنانچہ اس کے حکم کے مطابق انہوں نے ایک مچھلی لی اور سفر شروع کر دیا۔
18:60 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3
مطالعے کی ترتیبات
نمایاں کرنا
متن کا سائز
دکھائیں
پڑھائی کی پیش رفت
پڑھائی کی پیش رفت مٹا دی گئی
0
0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل
«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔
0
0 آج زیر التوا جواہر
آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔
تفسیر · 18:60
Al-Mukhtasar
60- اے رسول! وہ وقت یاد کریں جب موسیٰ علیہ السلام نے اپنے خادم یوشع بن نون ( علیہ السلام )سے کہا: میں تو ہمیشہ چلتا ہی رہوں گا حتی کہ دو دریاؤں کے سنگم پر پہنچ جاؤں یا پھر عرصۂ دراز تک چلتا رہوں گا حتی کہ اس نیک بندے سے ملاقات ہو جائے تواس سے علم حاصل کروں۔
Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution
- پارہ
- 15
- الفاظ کی تعداد
- 13
- مدینہ مصحف (604 صفحات)
- 300
- انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
- 300
- نسخ مصحف (612 صفحات)
- 301
آیت 18:60 کس سورت میں ہے؟
سورۃ الکہف (الكهف). 114 میں سے سورت نمبر 18 · آیات کی تعداد: 110.
آیت 18:60 کس پارے میں ہے؟
پارہ: 15.
آیت 18:60 کس صفحے پر ہے؟
مدینہ مصحف (604 صفحات): 300 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 300 · نسخ مصحف (612 صفحات): 301.
آیت 18:60 میں کتنے الفاظ ہیں؟
الفاظ کی تعداد: 13.
آیت 18:60 میں کتنے عربی حروف ہیں؟
آیت 18:60: حروف کی تعداد 49، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔
آیت 18:60 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟
آیت 18:60 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 2,200 ہے۔
سورۃ الکہف میں کتنی آیات ہیں؟
سورۃ الکہف: آیات کی تعداد 110۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 18 پر ہے۔
سورۃ الکہف مکی ہے یا مدنی؟
سورۃ الکہف مکی ہے۔
کیا آیت 18:60 سنی جا سکتی ہے؟
جی ہاں۔ آیت 18:60 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔
سورۃ الکہف کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟
شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 110 آیات اور 1,579 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔