سورۃ الکہف 18:71 الكهف
یہ سورۃ الکہف کی 110 آیات میں سے آیت 71 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 2211، پارہ 15۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 301 پر ہے۔
فَٱنطَلَقَا حَتَّىٰٓ إِذَا رَكِبَا فِي ٱلسَّفِينَةِ خَرَقَهَاۖ قَالَ أَخَرَقۡتَهَا لِتُغۡرِقَ أَهۡلَهَا لَقَدۡ جِئۡتَ شَيۡـًٔا إِمۡرٗا
پھر وه دونوں چلے، یہاں تک کہ ایک کشتی میں سوار ہوئے، تو اس نے کشتی کے تختے توڑ دیئے، موسیٰ نے کہا کیا آپ اسے توڑ رہے ہیں تاکہ کشتی والوں کو ڈبو دیں، یہ تو آپ نے بڑی (خطرناک) بات کردی.1
مترجم کے حواشی (1)
- 1 حضرت موسیٰ (عليه السلام) کو چونکہ اس علم خاص کی خبر نہیں تھی جس کی بنا پر خضر نے کشتی کے تختے توڑ دیئے تھے، اس لئے صبر نہ کر سکے اور اپنے علم و فہم کے مطابق اسے نہایت ہولناک کام قرارا دیا۔ إِمْرًا کے معنی ہیں الدَّاهِيَةُ الْعَظِيمَةُ، ”بڑا ہیبت ناک کام“۔
18:71 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3
مطالعے کی ترتیبات
نمایاں کرنا
متن کا سائز
دکھائیں
پڑھائی کی پیش رفت
پڑھائی کی پیش رفت مٹا دی گئی
0
0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل
«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔
0
0 آج زیر التوا جواہر
آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔
تفسیر · 18:71
Al-Mukhtasar
71- پھر جب دونوں کا اس پر اتفاق ہوگیا تو وہ دونوں دریا کے کنارے کی طرف چلے یہاں تک کہ انھیں ایک کشتی ملی تو اس میں سوار ہوگئے۔ انھوں نے خضر علیہ السلام کی عزت و احترام کرتے ہوئے اجرت بھی نہ لی۔ خضر نے اس کشتی کے تختوں میں سے ایک تختہ اکھیڑ دیا۔ موسیٰ علیہ السلام نے ان سے کہا: جن کشتی والوں نے بغیر اجرت اور کرائے کے ہمیں سوار کیا، آپ نے ان کی کشتی توڑ دی، اس لیے کہ اس کے سوار ڈوب جائیں؟! یقیناً آپ نے بڑا خطرناک کام کیا ہے۔
Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution
- پارہ
- 15
- الفاظ کی تعداد
- 15
- مدینہ مصحف (604 صفحات)
- 301
- انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
- 301
- نسخ مصحف (612 صفحات)
- 302
آیت 18:71 کس سورت میں ہے؟
سورۃ الکہف (الكهف). 114 میں سے سورت نمبر 18 · آیات کی تعداد: 110.
آیت 18:71 کس پارے میں ہے؟
پارہ: 15.
آیت 18:71 کس صفحے پر ہے؟
مدینہ مصحف (604 صفحات): 301 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 301 · نسخ مصحف (612 صفحات): 302.
آیت 18:71 میں کتنے الفاظ ہیں؟
الفاظ کی تعداد: 15.
آیت 18:71 میں کتنے عربی حروف ہیں؟
آیت 18:71: حروف کی تعداد 65، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔
آیت 18:71 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟
آیت 18:71 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 2,211 ہے۔
سورۃ الکہف میں کتنی آیات ہیں؟
سورۃ الکہف: آیات کی تعداد 110۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 18 پر ہے۔
سورۃ الکہف مکی ہے یا مدنی؟
سورۃ الکہف مکی ہے۔
کیا آیت 18:71 سنی جا سکتی ہے؟
جی ہاں۔ آیت 18:71 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔
سورۃ الکہف کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟
شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 110 آیات اور 1,579 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔