سورۃ الکہف 18:74 الكهف
یہ سورۃ الکہف کی 110 آیات میں سے آیت 74 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 2214، پارہ 15۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 301 پر ہے۔
فَٱنطَلَقَا حَتَّىٰٓ إِذَا لَقِيَا غُلَٰمٗا فَقَتَلَهُۥ قَالَ أَقَتَلۡتَ نَفۡسٗا زَكِيَّةَۢ بِغَيۡرِ نَفۡسٖ لَّقَدۡ جِئۡتَ شَيۡـٔٗا نُّكۡرٗا
پھر دونوں چلے، یہاں تک کہ ایک1 لڑکے کو پایا، اس نے اسے مار ڈاﻻ، موسیٰ نے کہا کہ کیا آپ نے ایک پاک جان کو بغیر کسی جان کے عوض مار ڈاﻻ؟ بےشک آپ نے تو بڑی ناپسندیده حرکت کی.2
مترجم کے حواشی (2)
- 1 غلام سے مراد بالغ جوان بھی ہو سکتا ہے اور نابالغ بچہ بھی۔
- 2 نُكْرًا یعنی ”فَظِيعًا مُنْكَرًا لا يُعْرَفُ فِي الشَّرْعِ“ کہ ایسا بڑا برا کام جس کی شریعت میں گنجائش نہیں، بعض نے کہا ہے کہ اس کے معنی ہیں ”أَنْكَرُ مِنَ الأَمْرِ الأَوَّلِ“ پہلے کام (کشتی کے تختے توڑنے) سے زیادہ برا کام۔ اس لئے کہ قتل، ایسا کام ہے جس کا تدارک اور ازالہ ممکن نہیں۔ جبکہ کشتی کے تختے اکھیڑ دینا، ایسا کام ہے جس کا تدارک اور ازالہ کیا جا سکتا ہے، کیونکہ حضرت موسیٰ (عليه السلام) کو جو علم شریعت حاصل تھا، اس کی رو سے حضرت خضر کا یہ کام بہرحال خلاف شرع تھا، جس کی وجہ سے انہوں نے اعتراض کیا اور اسے نہایت برا کام قرار دیا۔
18:74 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3
مطالعے کی ترتیبات
نمایاں کرنا
متن کا سائز
دکھائیں
پڑھائی کی پیش رفت
پڑھائی کی پیش رفت مٹا دی گئی
0
0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل
«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔
0
0 آج زیر التوا جواہر
آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔
تفسیر · 18:74
Al-Mukhtasar
74- پھر کشتی سے اترنے کے بعد وہ دونوں ساحل پر چلنے لگے اور انھوں نے ایک نابالغ لڑکا دیکھا جو دوسرے لڑکوں کے ساتھ کھیل رہا تھا۔ خضر نے اسے قتل کر دیا تو موسیٰ علیہ السلام نے ان سے کہا: آپ نے ایک بے گناہ معصوم کی جان لے لی جو بالغ بھی نہیں تھا؟! یہ تو آپ نے بڑی ہی بے جا اور ناپسندیدہ حرکت کی ہے۔
Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution
- پارہ
- 15
- الفاظ کی تعداد
- 16
- مدینہ مصحف (604 صفحات)
- 301
- انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
- 301
- نسخ مصحف (612 صفحات)
- 302
آیت 18:74 کس سورت میں ہے؟
سورۃ الکہف (الكهف). 114 میں سے سورت نمبر 18 · آیات کی تعداد: 110.
آیت 18:74 کس پارے میں ہے؟
پارہ: 15.
آیت 18:74 کس صفحے پر ہے؟
مدینہ مصحف (604 صفحات): 301 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 301 · نسخ مصحف (612 صفحات): 302.
آیت 18:74 میں کتنے الفاظ ہیں؟
الفاظ کی تعداد: 16.
آیت 18:74 میں کتنے عربی حروف ہیں؟
آیت 18:74: حروف کی تعداد 63، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔
آیت 18:74 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟
آیت 18:74 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 2,214 ہے۔
سورۃ الکہف میں کتنی آیات ہیں؟
سورۃ الکہف: آیات کی تعداد 110۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 18 پر ہے۔
سورۃ الکہف مکی ہے یا مدنی؟
سورۃ الکہف مکی ہے۔
کیا آیت 18:74 سنی جا سکتی ہے؟
جی ہاں۔ آیت 18:74 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔
سورۃ الکہف کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟
شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 110 آیات اور 1,579 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔