سورۃ الکہف 18:94 الكهف
یہ سورۃ الکہف کی 110 آیات میں سے آیت 94 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 2234، پارہ 16۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 303 پر ہے۔
قَالُواْ يَٰذَا ٱلۡقَرۡنَيۡنِ إِنَّ يَأۡجُوجَ وَمَأۡجُوجَ مُفۡسِدُونَ فِي ٱلۡأَرۡضِ فَهَلۡ نَجۡعَلُ لَكَ خَرۡجًا عَلَىٰٓ أَن تَجۡعَلَ بَيۡنَنَا وَبَيۡنَهُمۡ سَدّٗا
انہوں نے کہا اے ذوالقرنین1 ! یاجوج ماجوج اس ملک میں (بڑے بھاری) فسادی ہیں2، تو کیا ہم آپ کے لئے کچھ خرچ کا انتظام کر دیں؟ (اس شرط پر کہ) آپ ہمارے اور ان کے درمیان ایک دیوار بنادیں.
مترجم کے حواشی (2)
- 1 ذو القرنین سے یہ خطاب یا تو کسی ترجمان کے ذریعے ہوا ہوگا یا اللہ تعالٰی نے ذوالقرنین کو جو خصوصی اسباب ووسائل مہیا فرمائے تھے، انہی میں مختلف زبانوں کا علم بھی ہو سکتا ہے اور یوں یہ خطاب براہ راست بھی ہو سکتا ہے۔
- 2 یاجوج و ماجوج یہ دو قومیں ہیں اور حدیث صحیح کے مطابق نسل انسانی میں سے ہیں اور ان کی تعداد، دوسری انسانی نسلوں کے مقابلے میں زیادہ ہوگی اور انہی سے جہنم زیادہ بھرے گی۔ (صحيح بخاري- تفسير سورة الحج- والرقاق، باب إن زلزلة الساعة شيء عظيم- ومسلم- كتاب الإيمان، باب قوله يقول الله لآدم، أخرج بعث النار)
18:94 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3
مطالعے کی ترتیبات
نمایاں کرنا
متن کا سائز
دکھائیں
پڑھائی کی پیش رفت
پڑھائی کی پیش رفت مٹا دی گئی
0
0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل
«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔
0
0 آج زیر التوا جواہر
آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔
تفسیر · 18:94
Al-Mukhtasar
94- انھوں نے کہا: اے ذوالقرنین! بلاشبہ یاجوج اور ماجوج (ان کی مراد بنو آدم کی دو عظیم امتیں تھیں) قتل و غارت اور دیگر جرائم کے ذریعے سے زمین میں فساد برپا کرتے ہیں۔ کیا ہم آپ کو مال اکٹھا کر دیں کہ آپ ہمارے اور ان کے درمیان کوئی رکاوٹ اور آڑ کھڑی کر دیں؟
Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution
- پارہ
- 16
- الفاظ کی تعداد
- 19
- مدینہ مصحف (604 صفحات)
- 303
- انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
- 303
- نسخ مصحف (612 صفحات)
- 304
آیت 18:94 کس سورت میں ہے؟
سورۃ الکہف (الكهف). 114 میں سے سورت نمبر 18 · آیات کی تعداد: 110.
آیت 18:94 کس پارے میں ہے؟
پارہ: 16.
آیت 18:94 کس صفحے پر ہے؟
مدینہ مصحف (604 صفحات): 303 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 303 · نسخ مصحف (612 صفحات): 304.
آیت 18:94 میں کتنے الفاظ ہیں؟
الفاظ کی تعداد: 19.
آیت 18:94 میں کتنے عربی حروف ہیں؟
آیت 18:94: حروف کی تعداد 77، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔
آیت 18:94 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟
آیت 18:94 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 2,234 ہے۔
سورۃ الکہف میں کتنی آیات ہیں؟
سورۃ الکہف: آیات کی تعداد 110۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 18 پر ہے۔
سورۃ الکہف مکی ہے یا مدنی؟
سورۃ الکہف مکی ہے۔
کیا آیت 18:94 سنی جا سکتی ہے؟
جی ہاں۔ آیت 18:94 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔
سورۃ الکہف کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟
شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 110 آیات اور 1,579 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔