مواد پر جائیں

سورۃ المعارج 70:6

یہ سورۃ المعارج کی 44 آیات میں سے آیت 6 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 5381، پارہ 29۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 568 پر ہے۔

إِنَّهُمۡ يَرَوۡنَهُۥ بَعِيدٗا

بیشک یہ اس (عذاب) کو دور سمجھ رہے ہیں.1

مترجم کے حواشی (1)
  1. 1 اس یوم کی تعریف میں بہت اختلاف ہے جیسا کہ الم سجدہ کے آغاز میں ہم بیان کر آئے ہیں۔ یہاں امام ابن کثیر نے چار اقوال نقل فرمائےہیں۔ پہلا قول ہے کہ اس سے وہ مسافت مراد ہے جو عرش عظیم سے اسفل سافلین (زمین کے ساتویں طبقے) تک ہے۔ یہ مسافت 50 ہزار سال میں طے ہونے والی ہے۔ دوسرا قول ہے کہ یہ دنیا کی کل مدت ہے۔ ابتدائے آفرینش سے وقوع قیامت تک، اس میں سے کتنی مدت گزر گئی اور کتنی باقی ہے، اسے صرف اللہ تعالیٰ جانتا ہے۔ تیسرا قول ہے کہ یہ دنیا و آخرت کے درمیان فاصلہ ہے۔ چوتھا قول یہ ہے کہ یہ قیامت کے دن کی مقدار ہے۔ یعنی کافروں پر یہ یوم حساب پچاس ہزار سال کی طرح بھاری ہوگا۔ لیکن مومن کے لئے دنیا میں ایک فرض نماز پڑھنے سے بھی مختصر ہوگا۔ (مسند احمد، 3/75) امام ابن کثیر نے اسی قول کو ترجیح دی ہے کیوں کہ احادیث سے بھی اس کی تائید ہوتی ہے۔ چنانچہ ایک حدیث میں زکوٰۃ ادا نہ کرنے والے کو قیامت والے دن جو عذاب دیا جائے گا اس کی تفصیل بیان فرماتے ہوئے رسول اللہ (صلى الله عليه وسلم) نے فرمایا: «حَتَّى يَحْكُمَ اللَّهُ بَيْنَ عِبَادِهِ فِى يَوْمٍ كَانَ مِقْدَارُهُ خَمْسِينَ أَلْفَ سَنَةٍ مِمَّا تَعُدُّونَ»۔ (صحیح مسلم، کتاب الزکوٰۃ، باب اثم مانع الزکوٰۃ)، ”یہاں تک کہ اللہ اپنے بندوں کے درمیان فیصلہ فرمائے گا، ایسے دن میں، جس کی مدت تمہاری گنتی کے مطابق پچاس ہزار سال ہوگی“۔ اس تفسیر کی رو سے فی یوم کا تعلق عذاب سے ہوگا، یعنی وہ واقع ہونے والا عذاب قیامت والے دن ہوگا جو کافروں پر پچاس ہزار سال کی طرح بھاری ہوگا۔

70:6 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3

تفسیر سورۃ المعارج
0/44
0

0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل

«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔

0

0 آج زیر التوا جواہر

آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔

0:00
مشاري العفاسي المعارج 70:6 0:00 0:00 پڑھ لیا، آگے بڑھیں

تفسیر · 70:6

Al-Mukhtasar

6- بلاشبہ یہ لوگ اس عذاب کو دور اور اس کے واقع ہونے کو محال سمجھ رہے ہیں۔

Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution

پارہ
29
الفاظ کی تعداد
3
مدینہ مصحف (604 صفحات)
568
انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
570
نسخ مصحف (612 صفحات)
571
آیت 70:6 کس سورت میں ہے؟

سورۃ المعارج. 114 میں سے سورت نمبر 70 · آیات کی تعداد: 44.

آیت 70:6 کس پارے میں ہے؟

پارہ: 29.

آیت 70:6 کس صفحے پر ہے؟

مدینہ مصحف (604 صفحات): 568 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 570 · نسخ مصحف (612 صفحات): 571.

آیت 70:6 میں کتنے الفاظ ہیں؟

الفاظ کی تعداد: 3.

آیت 70:6 میں کتنے عربی حروف ہیں؟

آیت 70:6: حروف کی تعداد 14، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔

آیت 70:6 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟

آیت 70:6 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 5,381 ہے۔

سورۃ المعارج میں کتنی آیات ہیں؟

سورۃ المعارج: آیات کی تعداد 44۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 70 پر ہے۔

سورۃ المعارج مکی ہے یا مدنی؟

سورۃ المعارج مکی ہے۔

کیا آیت 70:6 سنی جا سکتی ہے؟

جی ہاں۔ آیت 70:6 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔

سورۃ المعارج کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟

شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 44 آیات اور 217 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔

قرآن لفظ بہ لفظ اور روزانہ تلاوت کی عادت ایک مفت ایپ میں۔

App Store سے ڈاؤن لوڈ کریںGet it on Google Play