سورۃ المائدہ 5:101 المائدة
یہ سورۃ المائدہ کی 120 آیات میں سے آیت 101 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 770، پارہ 7۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 124 پر ہے۔
يَٰٓأَيُّهَا ٱلَّذِينَ ءَامَنُواْ لَا تَسۡـَٔلُواْ عَنۡ أَشۡيَآءَ إِن تُبۡدَ لَكُمۡ تَسُؤۡكُمۡ وَإِن تَسۡـَٔلُواْ عَنۡهَا حِينَ يُنَزَّلُ ٱلۡقُرۡءَانُ تُبۡدَ لَكُمۡ عَفَا ٱللَّهُ عَنۡهَاۗ وَٱللَّهُ غَفُورٌ حَلِيمٞ
اے ایمان والو! ایسی باتیں مت پوچھو کہ اگر تم پر ﻇاہر کر دی جائیں تو تمہیں ناگوار ہوں اور اگر تم زمانہٴ نزول قرآن میں ان باتوں کو پوچھو گے تو تم پر ﻇاہر کردی جائیں گی1 سواﻻت گزشتہ اللہ نے معاف کردیئے اور اللہ بڑی مغفرت واﻻ بڑے حلم واﻻ ہے۔
مترجم کے حواشی (1)
- 1 یہ ممانعت نزول قرآن کے وقت تھی۔ خود نبی (صلى الله عليه وسلم) بھی صحابہ (رضي الله عنهم) کو زیادہ سوالات کرنے سے منع فرمایا کرتے تھے۔ ایک حدیث میں آپ (صلى الله عليه وسلم) نے فرمایا ”مسلمانوں میں وہ سب سے بڑا مجرم ہے جس کے سوال کرنے کی وجہ سے کوئی چیز حرام کردی گئی درآں حالیکہ اس سے قبل وہ حلال تھی“۔ (صحيح البخاري نمبر 7289، وصحيح مسلم، كتاب الفضائل باب توقيره صلی اللہ عليه وسلم وترك إكثار سؤاله)
5:101 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3
مطالعے کی ترتیبات
نمایاں کرنا
متن کا سائز
دکھائیں
پڑھائی کی پیش رفت
پڑھائی کی پیش رفت مٹا دی گئی
0
0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل
«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔
0
0 آج زیر التوا جواہر
آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔
تفسیر · 5:101
Al-Mukhtasar
101- اے ایمان والو! اپنے رسول صلى اللہ عليہ وسلم سے ایسی چیزوں کے بارے میں سوال نہ کرو جن کی تمھیں ضرورت ہی نہ ہو اور نہ وہ تمھارے دین میں تمھاری مددگار ہوں۔ اگر وہ تم پر ظاہر کر دی جائیں تو تمھیں اس مشقت کی وجہ سے بری لگیں جو ان میں ہے۔ اگر تم نے رسول صلى اللہ عليہ وسلم پر نزولِ وحی کے زمانے میں ان چیزوں کے بارے میں سوال کیا جن کے متعلق پوچھنے سے تمھیں منع کیا گیا ہے تو وہ تمھارے لیے بیان کر دی جائیں گی اور یہ اللہ تعالیٰ کے لیے نہایت آسان ہے۔ یقیناً اللہ تعالیٰ نے کئی چیزوں کو نظر انداز کر دیا ہے جن کا تذکرہ قرآن میں نہیں، لہٰذا ان کے بارے میں سوال نہ کرو۔ اگر تم نے ان کے بارے میں سوال کیا تو تمھیں اس حکم کا پابند کر دیا جائے گا۔ اللہ تعالیٰ اپنے بندوں کے گناہوں کو جب وہ توبہ کر لیں، بخشنے والا ہے۔ وہ گناہوں پر ان کو سزا دینے کے معاملے میں نہایت بردبار ہے۔
Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution
- پارہ
- 7
- الفاظ کی تعداد
- 25
- مدینہ مصحف (604 صفحات)
- 124
- انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
- 124
- نسخ مصحف (612 صفحات)
- 125
آیت 5:101 کس سورت میں ہے؟
سورۃ المائدہ (المائدة). 114 میں سے سورت نمبر 5 · آیات کی تعداد: 120.
آیت 5:101 کس پارے میں ہے؟
پارہ: 7.
آیت 5:101 کس صفحے پر ہے؟
مدینہ مصحف (604 صفحات): 124 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 124 · نسخ مصحف (612 صفحات): 125.
آیت 5:101 میں کتنے الفاظ ہیں؟
الفاظ کی تعداد: 25.
آیت 5:101 میں کتنے عربی حروف ہیں؟
آیت 5:101: حروف کی تعداد 101، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔
آیت 5:101 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟
آیت 5:101 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 770 ہے۔
سورۃ المائدہ میں کتنی آیات ہیں؟
سورۃ المائدہ: آیات کی تعداد 120۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 5 پر ہے۔
سورۃ المائدہ مکی ہے یا مدنی؟
سورۃ المائدہ مدنی ہے۔
کیا آیت 5:101 سنی جا سکتی ہے؟
جی ہاں۔ آیت 5:101 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔
سورۃ المائدہ کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟
شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 120 آیات اور 2,804 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔