سورۃ المائدہ 5:104 المائدة
یہ سورۃ المائدہ کی 120 آیات میں سے آیت 104 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 773، پارہ 7۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 125 پر ہے۔
وَإِذَا قِيلَ لَهُمۡ تَعَالَوۡاْ إِلَىٰ مَآ أَنزَلَ ٱللَّهُ وَإِلَى ٱلرَّسُولِ قَالُواْ حَسۡبُنَا مَا وَجَدۡنَا عَلَيۡهِ ءَابَآءَنَآۚ أَوَلَوۡ كَانَ ءَابَآؤُهُمۡ لَا يَعۡلَمُونَ شَيۡـٔٗا وَلَا يَهۡتَدُونَ
اور جب ان سے کہا جاتا ہے کہ اللہ تعالیٰ نے جو احکام نازل فرمائے ہیں ان کی طرف اور رسول کی طرف رجوع کرو تو کہتے ہیں کہ ہم کو وہی کافی ہے جس پر ہم نے اپنے بڑوں کو پایا، کیا اگر چہ ان کے بڑے نہ کچھ سمجھ رکھتے ہوں اور نہ ہدایت رکھتے ہوں۔
5:104 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3
مطالعے کی ترتیبات
نمایاں کرنا
متن کا سائز
دکھائیں
پڑھائی کی پیش رفت
پڑھائی کی پیش رفت مٹا دی گئی
0
0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل
«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔
0
0 آج زیر التوا جواہر
آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔
تفسیر · 5:104
Al-Mukhtasar
104- بعض جانوروں کو حرام کرنے کے لیے اللہ تعالیٰ پر جھوٹ باندھنے والوں سے جب کہا جاتا ہے کہ آؤ اس قرآن کی طرف جو اللہ تعالیٰ نے اتارا ہے اور آؤ رسول اکرم صلى اللہ عليہ وسلم کی سنت کی طرف تاکہ تم حرام سے حلال کی تمیز کر سکو، تو وہ کہتے ہیں: جو عقائد اور اقوال و افعال ہم نے اپنے بڑوں سے ورثے میں پائے ہیں، ہمیں وہی کافی ہیں۔ یہ انھیں کیسے کافی ہوگئے، حالانکہ ان کے بڑے کچھ جانتے تھے نہ وہ حق کے راہی تھے؟ ان کی پیروی تو وہی کرے گا جو ان سے بھی بڑا جاہل اور بڑا گمراہ ہو، چنانچہ یہ جاہل اور گمراہ ہیں۔
Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution
- پارہ
- 7
- الفاظ کی تعداد
- 24
- مدینہ مصحف (604 صفحات)
- 125
- انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
- 125
- نسخ مصحف (612 صفحات)
- 126
آیت 5:104 کس سورت میں ہے؟
سورۃ المائدہ (المائدة). 114 میں سے سورت نمبر 5 · آیات کی تعداد: 120.
آیت 5:104 کس پارے میں ہے؟
پارہ: 7.
آیت 5:104 کس صفحے پر ہے؟
مدینہ مصحف (604 صفحات): 125 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 125 · نسخ مصحف (612 صفحات): 126.
آیت 5:104 میں کتنے الفاظ ہیں؟
الفاظ کی تعداد: 24.
آیت 5:104 میں کتنے عربی حروف ہیں؟
آیت 5:104: حروف کی تعداد 102، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔
آیت 5:104 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟
آیت 5:104 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 773 ہے۔
سورۃ المائدہ میں کتنی آیات ہیں؟
سورۃ المائدہ: آیات کی تعداد 120۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 5 پر ہے۔
سورۃ المائدہ مکی ہے یا مدنی؟
سورۃ المائدہ مدنی ہے۔
کیا آیت 5:104 سنی جا سکتی ہے؟
جی ہاں۔ آیت 5:104 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔
سورۃ المائدہ کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟
شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 120 آیات اور 2,804 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔