مواد پر جائیں

سورۃ المائدہ 5:12 المائدة

یہ سورۃ المائدہ کی 120 آیات میں سے آیت 12 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 681، پارہ 6۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 109 پر ہے۔

۞ وَلَقَدۡ أَخَذَ ٱللَّهُ مِيثَٰقَ بَنِيٓ إِسۡرَٰٓءِيلَ وَبَعَثۡنَا مِنۡهُمُ ٱثۡنَيۡ عَشَرَ نَقِيبٗاۖ وَقَالَ ٱللَّهُ إِنِّي مَعَكُمۡۖ لَئِنۡ أَقَمۡتُمُ ٱلصَّلَوٰةَ وَءَاتَيۡتُمُ ٱلزَّكَوٰةَ وَءَامَنتُم بِرُسُلِي وَعَزَّرۡتُمُوهُمۡ وَأَقۡرَضۡتُمُ ٱللَّهَ قَرۡضًا حَسَنٗا لَّأُكَفِّرَنَّ عَنكُمۡ سَيِّـَٔاتِكُمۡ وَلَأُدۡخِلَنَّكُمۡ جَنَّٰتٖ تَجۡرِي مِن تَحۡتِهَا ٱلۡأَنۡهَٰرُۚ فَمَن كَفَرَ بَعۡدَ ذَٰلِكَ مِنكُمۡ فَقَدۡ ضَلَّ سَوَآءَ ٱلسَّبِيلِ

اور اللہ تعالیٰ نے بنی اسرائیل سے عہد و پیمان لیا1 اور انہی میں سے باره سردار ہم نے مقرر فرمائے2 اور اللہ تعالیٰ نے فرما دیا کہ یقیناً میں تمہارے ساتھ ہوں، اگر تم نماز قائم رکھو گے اور زکوٰة دیتے رہو گے اور میرے رسولوں کو مانتے رہو گے اور ان کی مدد کرتے رہو گے اور اللہ تعالیٰ کو بہتر قرض دیتے رہو گے تو یقیناً میں تمہاری برائیاں تم سے دور رکھوں گا اور تمہیں ان جنتوں میں لے جاؤں گا جن کے نیچے چشمے بہہ رہے ہیں، اب اس عہد وپیمان کے بعد بھی تم میں سے جو انکاری ہو جائے وه یقیناً راه راست سے بھٹک گیا۔

مترجم کے حواشی (2)
  1. 1 جب اللہ تعالیٰ نے مومنوں کو وہ عہد اور میثاق پورا کرنے کی تاکید کی جو اس نے حضرت محمد (صلى الله عليه وسلم) کے ذریعے سے لیا اور انہیں قیام حق اور شہادت عدل کا حکم دیا اور انہیں وہ انعامات یاد کرائے جو ان پر ظاہراً وباطنا ہوئے اور بالخصوص یہ بات کہ انہیں حق و صواب کے راستے پر چلنے کی توفیق عطا فرمائی تو اب اس مقام پر اس عہد کا ذکر فرمایا جا رہا ہے جو بنی اسرائیل سے لیا گیا اور جس میں وہ ناکام رہے۔ یہ گویا بالواسطہ مسلمانوں کو تنبیہ ہے کہ تم بھی کہیں بنو اسرائیل کی طرح عہد ومیثاق کو پامال کرنا شروع نہ کر دینا۔
  2. 2 اس وقت کا واقعہ ہے جب حضرت موسیٰ (عليه السلام) جبابرہ سے قتال کے لئے تیار ہوئے تو انہوں نے اپنی قوم کے بارہ قبیلوں پر بارہ نقیب مقرر فرما دیئے تاکہ وہ انہیں جنگ کے لئے تیار بھی کریں، ان کی قیادت و رہنمائی بھی کریں اور دیگر معاملات کا انتظام بھی کریں۔

5:12 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3

تفسیر سورۃ المائدہ
0/120
0

0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل

«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔

0

0 آج زیر التوا جواہر

آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔

0:00
مشاري العفاسي المائدہ 5:12 0:00 0:00 پڑھ لیا، آگے بڑھیں

تفسیر · 5:12

Al-Mukhtasar

12- اللہ تعالیٰ نے بنی اسرائیل سے پختہ عہد لیا، جس کا ذکر عنقریب آئے گا، اور ان کے بارہ سربراہ مقرر کیے۔ ہر سربراہ اپنے ماتحتوں کے امور دیکھنے کا ذمہ دار تھا۔ اللہ تعالیٰ نے بنی اسرائیل سے کہا: میں اپنی نصرت و تائید کے اعتبار سے تمھارے ساتھ ہوں اگر تم پوری طرح نماز کا اہتمام کرو، اپنے مالوں کی زکاۃ ادا کرو، بلاتفریق میرے تمام رسولوں کی تصدیق کرو، ان کی تعظیم و توقیر اور مدد کرو اور خیر کے مختلف کاموں میں مال خرچ کرو۔ جب تم یہ سب کچھ کرو گے تو جن گناہوں کا ارتکاب تم نے کیا ہے، میں وہ سب مٹا دوں گا اور قیامت کے دن ضرور تمھیں ایسی جنتوں میں داخل کروں گا جن کے محلات کے نیچے نہریں بہ رہی ہیں، پھر جس نے یہ پختہ عہد کرنے کے بعد کفر کیا، وہ جانتے بوجھتے راہ حق سے پِھر گیا۔

Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution

پارہ
6
الفاظ کی تعداد
45
مدینہ مصحف (604 صفحات)
109
انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
109
نسخ مصحف (612 صفحات)
110
آیت 5:12 کس سورت میں ہے؟

سورۃ المائدہ (المائدة). 114 میں سے سورت نمبر 5 · آیات کی تعداد: 120.

آیت 5:12 کس پارے میں ہے؟

پارہ: 6.

آیت 5:12 کس صفحے پر ہے؟

مدینہ مصحف (604 صفحات): 109 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 109 · نسخ مصحف (612 صفحات): 110.

آیت 5:12 میں کتنے الفاظ ہیں؟

الفاظ کی تعداد: 45.

آیت 5:12 میں کتنے عربی حروف ہیں؟

آیت 5:12: حروف کی تعداد 205، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔

آیت 5:12 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟

آیت 5:12 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 681 ہے۔

سورۃ المائدہ میں کتنی آیات ہیں؟

سورۃ المائدہ: آیات کی تعداد 120۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 5 پر ہے۔

سورۃ المائدہ مکی ہے یا مدنی؟

سورۃ المائدہ مدنی ہے۔

کیا آیت 5:12 سنی جا سکتی ہے؟

جی ہاں۔ آیت 5:12 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔

سورۃ المائدہ کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟

شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 120 آیات اور 2,804 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔

قرآن لفظ بہ لفظ اور روزانہ تلاوت کی عادت ایک مفت ایپ میں۔

App Store سے ڈاؤن لوڈ کریںGet it on Google Play