مواد پر جائیں

سورۃ المائدہ 5:50 المائدة

یہ سورۃ المائدہ کی 120 آیات میں سے آیت 50 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 719، پارہ 6۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 116 پر ہے۔

أَفَحُكۡمَ ٱلۡجَٰهِلِيَّةِ يَبۡغُونَۚ وَمَنۡ أَحۡسَنُ مِنَ ٱللَّهِ حُكۡمٗا لِّقَوۡمٖ يُوقِنُونَ

کیا یہ لوگ پھر سے جاہلیت کا فیصلہ چاہتے ہیں1 یقین رکھنے والے لوگوں کے لئے اللہ تعالیٰ سے بہتر فیصلے اور حکم کرنے واﻻ کون ہوسکتا ہے؟2

مترجم کے حواشی (2)
  1. 1 اب قرآن اور اسلام کے سوا، سب جاہلیت ہے، کیا یہ اب بھی روشنی اور ہدایت (اسلام) کو چھوڑ کر جاہلیت ہی کے متلاشی اور طالب ہیں؟ یہ استفہام، انکار اور توبیخ کے لئے ہے اور (فا) لفظ مقدر پر عطف ہے اور معنی ہیں ”يُعْرِضُونَ عَنْ حُكْمِكَ بِمَا أَنْزَلَ اللهُ عَلَيْكَ وَيَتَوَلَّوْنَ عَنْهُ، يَبْتَغُونَ حُكْمَ الْجَاهِلِيَّةِ“ (تیرے اس فیصلے سے جو اللہ نے تجھ پر نازل کیا ہے یہ اعراض کرتے اور پیٹھ پھیرتے ہیں اور جاہلیت کے طریقوں کے متلاشی ہیں) (فتح القدیر)
  2. 2 حدیث میں آتا ہے نبی (صلى الله عليه وسلم) نے فرمایا ”أَبْغَضُ النَّاسِ إِلَى اللهِ عَزَّ وَجَلَّ ثَلاثَةٌ: مُبْتَغٍ فِي الإِسْلامِ سُنَّةَ الْجَاهِلِيَّةِ، وَطَالِبُ دَمِ امْرِئٍ بِغَيْرِ حَقٍّ لْيُرِيقَ دَمَهُ“ (صحيح بخاري- كتاب الديات) ”اللہ کو سب سے زیادہ ناپسندیدہ شخص وہ ہے جو اسلام میں جاہلیت کے طریقے کا متلاشی ہو اور جو ناحق کسی کا خون بہانے کا طالب ہو۔“

5:50 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3

تفسیر سورۃ المائدہ
0/120
0

0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل

«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔

0

0 آج زیر التوا جواہر

آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔

0:00
مشاري العفاسي المائدہ 5:50 0:00 0:00 پڑھ لیا، آگے بڑھیں

تفسیر · 5:50

Al-Mukhtasar

50- کیا وہ آپ کے فیصلے سے منہ موڑ کر ان بتوں کے پجاریوں کے جاہلانہ فیصلے چاہتے ہیں جو من مانے فیصلے کرتے ہیں؟ یقین رکھنے والوں کے لیے، جو اللہ کے رسول پر نازل کردہ دین کی سمجھ بوجھ رکھتے ہیں، اللہ تعالیٰ کے فیصلے سے اچھا کوئی فیصلہ نہیں۔ وہ جاہلوں اور خواہشات کے پجاریوں کی طرح نہیں جو صرف اپنی مرضی کے موافق فیصلے ہی قبول کرتے ہیں، خواہ وہ باطل اور غلط ہوں۔

Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution

پارہ
6
الفاظ کی تعداد
10
مدینہ مصحف (604 صفحات)
116
انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
116
نسخ مصحف (612 صفحات)
117
آیت 5:50 کس سورت میں ہے؟

سورۃ المائدہ (المائدة). 114 میں سے سورت نمبر 5 · آیات کی تعداد: 120.

آیت 5:50 کس پارے میں ہے؟

پارہ: 6.

آیت 5:50 کس صفحے پر ہے؟

مدینہ مصحف (604 صفحات): 116 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 116 · نسخ مصحف (612 صفحات): 117.

آیت 5:50 میں کتنے الفاظ ہیں؟

الفاظ کی تعداد: 10.

آیت 5:50 میں کتنے عربی حروف ہیں؟

آیت 5:50: حروف کی تعداد 44، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔

آیت 5:50 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟

آیت 5:50 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 719 ہے۔

سورۃ المائدہ میں کتنی آیات ہیں؟

سورۃ المائدہ: آیات کی تعداد 120۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 5 پر ہے۔

سورۃ المائدہ مکی ہے یا مدنی؟

سورۃ المائدہ مدنی ہے۔

کیا آیت 5:50 سنی جا سکتی ہے؟

جی ہاں۔ آیت 5:50 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔

سورۃ المائدہ کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟

شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 120 آیات اور 2,804 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔

قرآن لفظ بہ لفظ اور روزانہ تلاوت کی عادت ایک مفت ایپ میں۔

App Store سے ڈاؤن لوڈ کریںGet it on Google Play