سورۃ المائدہ 5:57 المائدة
یہ سورۃ المائدہ کی 120 آیات میں سے آیت 57 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 726، پارہ 6۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 117 پر ہے۔
يَٰٓأَيُّهَا ٱلَّذِينَ ءَامَنُواْ لَا تَتَّخِذُواْ ٱلَّذِينَ ٱتَّخَذُواْ دِينَكُمۡ هُزُوٗا وَلَعِبٗا مِّنَ ٱلَّذِينَ أُوتُواْ ٱلۡكِتَٰبَ مِن قَبۡلِكُمۡ وَٱلۡكُفَّارَ أَوۡلِيَآءَۚ وَٱتَّقُواْ ٱللَّهَ إِن كُنتُم مُّؤۡمِنِينَ
مسلمانو! ان لوگوں کو دوست نہ بناؤ جو تمہارے دین کو ہنسی کھیل بنائے ہوئے ہیں (خواه) وه ان میں سے ہوں جو تم سے پہلے کتاب دیئے گئے یا کفار ہوں1 اگر تم مومن ہو تو اللہ تعالیٰ سے ڈرتے رہو۔
مترجم کے حواشی (1)
- 1 اہل کتاب سے یہود ونصاریٰ اور کفار سے مشرکین مراد ہیں۔ یہاں پھر یہی تاکید کی گئی ہے کہ دین کو کھیل مذاق بنانے والے چونکہ اللہ اور اس کے رسول کے دشمن ہیں، اس لئے ان کے ساتھ اہل ایمان کی دوستی نہیں ہونی چاہئے۔
5:57 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3
مطالعے کی ترتیبات
نمایاں کرنا
متن کا سائز
دکھائیں
پڑھائی کی پیش رفت
پڑھائی کی پیش رفت مٹا دی گئی
0
0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل
«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔
0
0 آج زیر التوا جواہر
آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔
تفسیر · 5:57
Al-Mukhtasar
57- اے ایمان والو! ان یہود و نصاریٰ کو جنھیں تم سے پہلے کتاب دی گئی اور مشرکوں کو اپنا حلیف اور دوست نہ بناؤ جو تمھارے دین کا مذاق اڑاتے ہیں اور اسے کھیل تماشا بناتے ہیں۔ اللہ تعالیٰ نے ان کی دوستی سے جو تمھیں منع کیا ہے، اس سے باز رہ کر اس ذات عالی سے ڈرو اگر تم اللہ تعالیٰ پر اور اس پر جو اس نے تم پر نازل کیا ہے، ایمان رکھتے ہو۔
Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution
- پارہ
- 6
- الفاظ کی تعداد
- 23
- مدینہ مصحف (604 صفحات)
- 117
- انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
- 118
- نسخ مصحف (612 صفحات)
- 119
آیت 5:57 کس سورت میں ہے؟
سورۃ المائدہ (المائدة). 114 میں سے سورت نمبر 5 · آیات کی تعداد: 120.
آیت 5:57 کس پارے میں ہے؟
پارہ: 6.
آیت 5:57 کس صفحے پر ہے؟
مدینہ مصحف (604 صفحات): 117 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 118 · نسخ مصحف (612 صفحات): 119.
آیت 5:57 میں کتنے الفاظ ہیں؟
الفاظ کی تعداد: 23.
آیت 5:57 میں کتنے عربی حروف ہیں؟
آیت 5:57: حروف کی تعداد 108، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔
آیت 5:57 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟
آیت 5:57 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 726 ہے۔
سورۃ المائدہ میں کتنی آیات ہیں؟
سورۃ المائدہ: آیات کی تعداد 120۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 5 پر ہے۔
سورۃ المائدہ مکی ہے یا مدنی؟
سورۃ المائدہ مدنی ہے۔
کیا آیت 5:57 سنی جا سکتی ہے؟
جی ہاں۔ آیت 5:57 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔
سورۃ المائدہ کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟
شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 120 آیات اور 2,804 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔