مواد پر جائیں

سورۃ المائدہ 5:82 المائدة

یہ سورۃ المائدہ کی 120 آیات میں سے آیت 82 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 751، پارہ 7۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 121 پر ہے۔

۞ لَتَجِدَنَّ أَشَدَّ ٱلنَّاسِ عَدَٰوَةٗ لِّلَّذِينَ ءَامَنُواْ ٱلۡيَهُودَ وَٱلَّذِينَ أَشۡرَكُواْۖ وَلَتَجِدَنَّ أَقۡرَبَهُم مَّوَدَّةٗ لِّلَّذِينَ ءَامَنُواْ ٱلَّذِينَ قَالُوٓاْ إِنَّا نَصَٰرَىٰۚ ذَٰلِكَ بِأَنَّ مِنۡهُمۡ قِسِّيسِينَ وَرُهۡبَانٗا وَأَنَّهُمۡ لَا يَسۡتَكۡبِرُونَ

یقیناً آپ ایمان والوں کا سب سے زیاده دشمن یہودیوں اور مشرکوں کو پائیں گے1 اور ایمان والوں سے سب سے زیاده دوستی کے قریب آپ یقیناً انہیں پائیں گے جو اپنے آپ کو نصاریٰ کہتے ہیں، یہ اس لئے کہ ان میں علما اور عبادت کے لئے گوشہ نشین افراد پائے جاتے ہیں اور اس وجہ سے کہ وه تکبر نہیں کرتے۔2

مترجم کے حواشی (2)
  1. 1 اس لئے کہ یہودیوں کے اندر عناد وجحود، حق سے اعراض واستکبار اور اہل علم وایمان کی تنقیص کا جذبہ بہت پایا جاتا ہے، یہی وجہ ہے کہ نبیوں کا قتل اور ان کی تکذیب ان کا شعار رہا ہے، حتیٰ کہ انہوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے قتل کی بھی کئی مرتبہ سازش کی، آپ صلی اللہ علیہ وسلم پر جادو بھی کیا اور ہر طرح نقصان پہنچانے کی مذموم سعی کی۔ اور اس معاملے میں مشرکین کا حال بھی یہی ہے۔
  2. 2 ”رُهْبَانٌ“ سے مراد نیک، عبادت گزار اور گوشہ نشین لوگ اور ”قِسِّيسِينَ“ سے مراد علماء وخطباء ہیں، یعنی ان عیسائیوں میں علم وتواضع ہے، اس لئے ان میں یہودیوں کی طرح جحود واستکبار نہیں ہے۔ علاوہ ازیں دین مسیحی میں نرمی اور عفو و درگزر کی تعلیم کو امتیازی حیثیت حاصل ہے، حتیٰ کہ ان کی کتابوں میں لکھا ہے کہ کوئی تمہارے دائیں رخسار پر مارے تو بایاں رخسار بھی اس کو پیش کر دو۔ یعنی لڑو مت۔ ان وجوہ سے یہ مسلمانوں کے، بہ نسبت یہودیوں کے زیادہ قریب ہیں۔ عیسائیوں کا یہ وصف یہودیوں کے مقابلے میں ہے۔ تاہم جہاں تک اسلام دشمنی کا تعلق ہے، کم وبیش کے کچھ فرق کے ساتھ، اسلام کے خلاف یہ عناد عیسائیوں میں بھی موجود ہے، جیسا کہ صلیب وہلال کی صدیوں پر محیط معرکہ آرائی سے واضح ہے اور جس کا سلسلہ تاحال جاری ہے۔ اور اب تو اسلام کے خلاف یہودی اور عیسائی دونوں ہی مل کر سرگرم عمل ہیں۔ اسی لئے قرآن نے دونوں سے ہی دوستی کرنے سے منع فرمایا ہے۔

5:82 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3

تفسیر سورۃ المائدہ
0/120
0

0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل

«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔

0

0 آج زیر التوا جواہر

آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔

0:00
مشاري العفاسي المائدہ 5:82 0:00 0:00 پڑھ لیا، آگے بڑھیں

تفسیر · 5:82

Al-Mukhtasar

82-اے رسول( صلى اللہ عليہ وسلم )! یقیناً آپ سب لوگوں سے بڑھ کر یہود کو اپنے اوپر ایمان لانے والوں کا اور اپنے لائے ہوئے دین کا بڑا دشمن پائیں گے۔ اس کا سبب ان کا کینہ، حسد اور تکبر ہے۔ ان کے علاوہ بتوں کے پجاریوں اور دیگر اللہ کے ساتھ شرک کرنے والوں کو اپنے پیروکاروں اور دین سے سخت عداوت رکھنے والا پائیں گے۔ آپ اپنے اوپر ایمان لانے والوں کے معاملے میں اور اپنے دین کے بارے میں سب سے زیادہ محبت و قرب کے جذبات رکھنے والا ان لوگوں کو پائیں گے جو اپنے بارے میں کہتے ہیں کہ ہم نصاریٰ ہیں۔ اہلِ ایمان سے ان کے قرب اور محبت کا سبب یہ ہے کہ ان میں علماء اور عبادت گزار ہیں اور وہ عجز و انکسار والے ہیں، تکبر کرنے والے نہیں، کیونکہ تکبر کرنے والے کے دل تک خیر اور بھلائی نہیں پہنچ سکتی۔

Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution

پارہ
7
الفاظ کی تعداد
26
مدینہ مصحف (604 صفحات)
121
انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
121
نسخ مصحف (612 صفحات)
122
آیت 5:82 کس سورت میں ہے؟

سورۃ المائدہ (المائدة). 114 میں سے سورت نمبر 5 · آیات کی تعداد: 120.

آیت 5:82 کس پارے میں ہے؟

پارہ: 7.

آیت 5:82 کس صفحے پر ہے؟

مدینہ مصحف (604 صفحات): 121 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 121 · نسخ مصحف (612 صفحات): 122.

آیت 5:82 میں کتنے الفاظ ہیں؟

الفاظ کی تعداد: 26.

آیت 5:82 میں کتنے عربی حروف ہیں؟

آیت 5:82: حروف کی تعداد 128، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔

آیت 5:82 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟

آیت 5:82 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 751 ہے۔

سورۃ المائدہ میں کتنی آیات ہیں؟

سورۃ المائدہ: آیات کی تعداد 120۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 5 پر ہے۔

سورۃ المائدہ مکی ہے یا مدنی؟

سورۃ المائدہ مدنی ہے۔

کیا آیت 5:82 سنی جا سکتی ہے؟

جی ہاں۔ آیت 5:82 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔

سورۃ المائدہ کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟

شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 120 آیات اور 2,804 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔

قرآن لفظ بہ لفظ اور روزانہ تلاوت کی عادت ایک مفت ایپ میں۔

App Store سے ڈاؤن لوڈ کریںGet it on Google Play