مواد پر جائیں

سورۃ المائدہ 5:91 المائدة

یہ سورۃ المائدہ کی 120 آیات میں سے آیت 91 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 760، پارہ 7۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 123 پر ہے۔

إِنَّمَا يُرِيدُ ٱلشَّيۡطَٰنُ أَن يُوقِعَ بَيۡنَكُمُ ٱلۡعَدَٰوَةَ وَٱلۡبَغۡضَآءَ فِي ٱلۡخَمۡرِ وَٱلۡمَيۡسِرِ وَيَصُدَّكُمۡ عَن ذِكۡرِ ٱللَّهِ وَعَنِ ٱلصَّلَوٰةِۖ فَهَلۡ أَنتُم مُّنتَهُونَ

شیطان تو یوں چاہتا ہے کہ شراب اور جوئے کے ذریعے سے تمہارے آپس میں عداوت اور بغض واقع کرا دے اور اللہ تعالیٰ کی یاد سے اور نماز سے تم کو باز رکھے1 سو اب بھی باز آجاؤ۔

مترجم کے حواشی (1)
  1. 1 یہ شراب اور جوا کے مزید معاشرتی اور دینی نقصانات ہیں، جو محتاج وضاحت نہیں ہیں۔ اسی لئے شراب کو ام الخبائث کہا جاتا ہے اور جوا بھی ایسی بری لت ہے کہ یہ انسان کو کسی کام کا نہیں چھوڑتی اور بسااوقات رئیس زادوں اور پشتینی جاگیرداروں کو مفلس وقلاش بنا دیتی ہے۔ أَعَاذَنَا اللهُ مِنْهُمَا۔

5:91 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3

تفسیر سورۃ المائدہ
0/120
0

0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل

«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔

0

0 آج زیر التوا جواہر

آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔

0:00
مشاري العفاسي المائدہ 5:91 0:00 0:00 پڑھ لیا، آگے بڑھیں

تفسیر · 5:91

Al-Mukhtasar

91- یقیناً شیطان کا نشہ آور چیزوں اور جوئے کو خوشنما بنا نے سے مقصد یہ ہے کہ ان کے ذریعے سے تمھارے دلوں میں دشمنی اور نفرت پیدا کرے اور تمھیں اللہ کے ذکر سے اور نماز سے روکے۔ تو اے مومنو! کیا تم ان حرام کاموں سے باز آنے والے بنو گے؟ بلاشبہ تمھارے شایانِ شان یہی ہے، لہٰذا باز آجاؤ۔

Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution

پارہ
7
الفاظ کی تعداد
20
مدینہ مصحف (604 صفحات)
123
انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
123
نسخ مصحف (612 صفحات)
124
آیت 5:91 کس سورت میں ہے؟

سورۃ المائدہ (المائدة). 114 میں سے سورت نمبر 5 · آیات کی تعداد: 120.

آیت 5:91 کس پارے میں ہے؟

پارہ: 7.

آیت 5:91 کس صفحے پر ہے؟

مدینہ مصحف (604 صفحات): 123 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 123 · نسخ مصحف (612 صفحات): 124.

آیت 5:91 میں کتنے الفاظ ہیں؟

الفاظ کی تعداد: 20.

آیت 5:91 میں کتنے عربی حروف ہیں؟

آیت 5:91: حروف کی تعداد 90، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔

آیت 5:91 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟

آیت 5:91 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 760 ہے۔

سورۃ المائدہ میں کتنی آیات ہیں؟

سورۃ المائدہ: آیات کی تعداد 120۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 5 پر ہے۔

سورۃ المائدہ مکی ہے یا مدنی؟

سورۃ المائدہ مدنی ہے۔

کیا آیت 5:91 سنی جا سکتی ہے؟

جی ہاں۔ آیت 5:91 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔

سورۃ المائدہ کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟

شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 120 آیات اور 2,804 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔

قرآن لفظ بہ لفظ اور روزانہ تلاوت کی عادت ایک مفت ایپ میں۔

App Store سے ڈاؤن لوڈ کریںGet it on Google Play