مواد پر جائیں

سورۃ المجادلہ 58:2 المجادلة

یہ سورۃ المجادلہ کی 22 آیات میں سے آیت 2 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 5106، پارہ 28۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 542 پر ہے۔

ٱلَّذِينَ يُظَٰهِرُونَ مِنكُم مِّن نِّسَآئِهِم مَّا هُنَّ أُمَّهَٰتِهِمۡۖ إِنۡ أُمَّهَٰتُهُمۡ إِلَّا ٱلَّٰٓـِٔي وَلَدۡنَهُمۡۚ وَإِنَّهُمۡ لَيَقُولُونَ مُنكَرٗا مِّنَ ٱلۡقَوۡلِ وَزُورٗاۚ وَإِنَّ ٱللَّهَ لَعَفُوٌّ غَفُورٞ

تم میں سے جو لوگ اپنی بیویوں سے ﻇہار کرتے ہیں (یعنی انہیں ماں کہہ بیٹھتے ہیں) وه دراصل ان کی مائیں نہیں بن جاتیں، ان کی مائیں تو وہی ہیں جن کے بطن سے وه پیدا ہوئے1 ، یقیناً یہ لوگ ایک نامعقول اور جھوٹی بات کہتے ہیں۔ بیشک اللہ تعالیٰ معاف کرنے واﻻ اور بخشنے واﻻ ہے.2

مترجم کے حواشی (2)
  1. 1 یہ ظہار کا حکم بیان فرمایا کہ تمہارے کہہ دینے سے تمہاری بیوی تمہاری ماں نہیں بن جائے گی۔ اگر ماں کے بجائے کوئی شخص اپنی بیٹی یا بہن وغیرہ کی پیٹھ کی طرح اپنی بیوی کو کہہ دے تو یہ ظہار ہے یا نہیں؟ امام مالک اور امام ابو حنیفہ رحمہما اللہ اسے بھی ظہار قرار دیتے ہیں، جب کہ دوسرے علما اسے ظہار تسلیم نہیں کرتے۔ (پہلا قول ہی صحیح معلوم ہوتا ہے) اسی طرح اس میں بھی اختلاف ہے کہ پیٹھ کی جگہ اگر کوئی یہ کہے کہ تو میری ماں کی طرح ہے، پیٹھ کا نام نہ لے۔ تو علما کہتے ہیں کہ اگر ظہار کی نیت سے وہ مذکورہ الفاظ کہے گا تو ظہار ہوگا، بصورت دیگر نہیں۔ امام ابو حنیفہ رحمہ اللہ کہتے ہیں کہ اگر ایسے عضو کے ساتھ تشبیہ دے گا جس کا دیکھنا جائز ہے تو یہ ظہار نہیں ہوگا، امام شافعی رحمہ اللہ بھی کہتے ہیں کہ ظہار صرف پیٹھ کی طرح کہنے سے ہی ہوگا۔ (فتح القدیر)۔
  2. 2 اسی لیے اس نے کفارے کو اس قول منکر اور جھوٹ کی معافی کا ذریعہ بنا دیا۔

58:2 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3

تفسیر سورۃ المجادلہ
0/22
0

0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل

«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔

0

0 آج زیر التوا جواہر

آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔

0:00
مشاري العفاسي المجادلہ 58:2 0:00 0:00 پڑھ لیا، آگے بڑھیں

تفسیر · 58:2

Al-Mukhtasar

2- جو لوگ اپنی بیویوں سے ظہار کر لیں اس طرح کہ کوئی ان میں سے اپنی بیوی سے کہے: تو میرے لیے میری ماں کی طرح ہے، تو ان کی یہ بات جھوٹ ہے کیونکہ ان کی بیویاں ان کی مائیں نہیں ہیں۔ ان کی مائیں صرف وہ ہیں جنھوں نے انھیں جنم دیا ہے۔ بلاشبہ جب وہ یہ بات کہتے ہیں تو نہایت بری اور جھوٹی بات کرتے ہیں۔ بلاشبہ اللہ تعالیٰ بہت معاف کرنے والا، نہایت بخشنے والا ہے، اس لیے اس نے انھیں گناہ سے نکالنے کے لیے ان کی خاطر کفارہ مسنون ٹھہرایا ہے۔

Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution

پارہ
28
الفاظ کی تعداد
23
مدینہ مصحف (604 صفحات)
542
انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
542
نسخ مصحف (612 صفحات)
543
آیت 58:2 کس سورت میں ہے؟

سورۃ المجادلہ (المجادلة). 114 میں سے سورت نمبر 58 · آیات کی تعداد: 22.

آیت 58:2 کس پارے میں ہے؟

پارہ: 28.

آیت 58:2 کس صفحے پر ہے؟

مدینہ مصحف (604 صفحات): 542 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 542 · نسخ مصحف (612 صفحات): 543.

آیت 58:2 میں کتنے الفاظ ہیں؟

الفاظ کی تعداد: 23.

آیت 58:2 میں کتنے عربی حروف ہیں؟

آیت 58:2: حروف کی تعداد 98، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔

آیت 58:2 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟

آیت 58:2 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 5,106 ہے۔

سورۃ المجادلہ میں کتنی آیات ہیں؟

سورۃ المجادلہ: آیات کی تعداد 22۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 58 پر ہے۔

سورۃ المجادلہ مکی ہے یا مدنی؟

سورۃ المجادلہ مدنی ہے۔

کیا آیت 58:2 سنی جا سکتی ہے؟

جی ہاں۔ آیت 58:2 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔

سورۃ المجادلہ کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟

شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 22 آیات اور 472 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔

قرآن لفظ بہ لفظ اور روزانہ تلاوت کی عادت ایک مفت ایپ میں۔

App Store سے ڈاؤن لوڈ کریںGet it on Google Play