سورۃ الملک 67:21 الملك
یہ سورۃ الملک کی 30 آیات میں سے آیت 21 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 5262، پارہ 29۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 563 پر ہے۔
أَمَّنۡ هَٰذَا ٱلَّذِي يَرۡزُقُكُمۡ إِنۡ أَمۡسَكَ رِزۡقَهُۥۚ بَل لَّجُّواْ فِي عُتُوّٖ وَنُفُورٍ
اگر اللہ تعالیٰ اپنی روزی روک لے تو بتاؤ کون ہے جو پھر تمہیں روزی دے گا1 ؟ بلکہ (کافر) تو سرکشی اور بدکنے پر اڑگئے ہیں.2
مترجم کے حواشی (2)
- 1 یعنی اللہ بارش نہ برسائے، یا زمین ہی کو پیداوار سے روک دے یا تیار شدہ فصلوں کو تباہ کر دے، جیسا کہ بعض بعض دفعہ وہ ایسا کرتا ہے، جس کی وجہ سے تمہاری خوراک کا سلسلہ موقوف ہو جائے، اگر اللہ تعالٰی ایسا کر دے تو کیا کوئی اور ہے جو اللہ کی مشیت کے برعکس تمہیں روزی مہیا کر دے؟
- 2 یعنی وعظ ونصیحت کی ان باتوں کا ان پر کوئی اثر نہیں پڑتا بلکہ وہ حق سے سرکشی اور اعراض ونفور میں ہی بڑھتے چلے جا رہے ہیں عبرت پکڑتے ہیں اور نہ ہی غور و فکر کرتے ہیں۔
67:21 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3
مطالعے کی ترتیبات
نمایاں کرنا
متن کا سائز
دکھائیں
پڑھائی کی پیش رفت
پڑھائی کی پیش رفت مٹا دی گئی
0
0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل
«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔
0
0 آج زیر التوا جواہر
آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔
تفسیر · 67:21
Al-Mukhtasar
21- اگر اللہ تعالیٰ اپنا رزق بند کر دے اور تم سے روک لے تو کوئی تمھیں رزق نہیں دے سکتا۔ بات بس اتنی ہے کہ کافر دشمنی، تکبر اور حق سے رکے رہنے میں حد سے بڑھے ہوئے ہیں۔
Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution
- پارہ
- 29
- الفاظ کی تعداد
- 12
- مدینہ مصحف (604 صفحات)
- 563
- انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
- 563
- نسخ مصحف (612 صفحات)
- 564
آیت 67:21 کس سورت میں ہے؟
سورۃ الملک (الملك). 114 میں سے سورت نمبر 67 · آیات کی تعداد: 30.
آیت 67:21 کس پارے میں ہے؟
پارہ: 29.
آیت 67:21 کس صفحے پر ہے؟
مدینہ مصحف (604 صفحات): 563 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 563 · نسخ مصحف (612 صفحات): 564.
آیت 67:21 میں کتنے الفاظ ہیں؟
الفاظ کی تعداد: 12.
آیت 67:21 میں کتنے عربی حروف ہیں؟
آیت 67:21: حروف کی تعداد 42، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔
آیت 67:21 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟
آیت 67:21 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 5,262 ہے۔
سورۃ الملک میں کتنی آیات ہیں؟
سورۃ الملک: آیات کی تعداد 30۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 67 پر ہے۔
سورۃ الملک مکی ہے یا مدنی؟
سورۃ الملک مکی ہے۔
کیا آیت 67:21 سنی جا سکتی ہے؟
جی ہاں۔ آیت 67:21 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔
سورۃ الملک کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟
شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 30 آیات اور 333 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔