مواد پر جائیں

سورۃ الملک 67:23 الملك

یہ سورۃ الملک کی 30 آیات میں سے آیت 23 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 5264، پارہ 29۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 563 پر ہے۔

قُلۡ هُوَ ٱلَّذِيٓ أَنشَأَكُمۡ وَجَعَلَ لَكُمُ ٱلسَّمۡعَ وَٱلۡأَبۡصَٰرَ وَٱلۡأَفۡـِٔدَةَۚ قَلِيلٗا مَّا تَشۡكُرُونَ

کہہ دیجئے کہ وہی (اللہ) ہے جس نے تمہیں پیدا کیا1 اور تمہارے کان آنکھیں اور دل بنائے2 تم بہت ہی کم شکر گزاری کرتے ہو.3

مترجم کے حواشی (3)
  1. 1 یعنی پہلی مرتبہ پیدا کرنے والا اللہ ہی ہے۔
  2. 2 جن سے تم سن سکو اور اللہ کی مخلوق میں غوروفکر کرکے اللہ کی معرفت حاصل کر سکو تین قوتوں کا ذکر فرمایا ہے جن سے انسان مسموعات، مبصرات اور معقولات کا ادراک کرسکتا ہے یہ ایک طرح سے اتمام حجت بھی ہے اور اللہ کی ان نعمتوں پر شکر نہ کرنے کی مذمت بھی اسی لیے آگے فرمایا تم بہت ہی کم شکرگزاری کرتے ہو۔
  3. 3 یعنی شُکْرًا قَلِیْلًا یا زَمْنً قَلِیلًا یا قلت شکر سے مراد ان کی طرف سے شکر کا عدم وجود ہے۔

67:23 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3

تفسیر سورۃ الملک
0/30
0

0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل

«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔

0

0 آج زیر التوا جواہر

آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔

0:00
مشاري العفاسي الملک 67:23 0:00 0:00 پڑھ لیا، آگے بڑھیں

تفسیر · 67:23

Al-Mukhtasar

23- اے رسول( صلى اللہ عليہ وسلم )! ان جھٹلانے والے مشرکوں سے کہہ دیں: اللہ ہی ہے جس نے تمھیں پیدا کیا، تمھارے کان بنائے جن سے تم سنتے ہو، آنکھیں بنائیں جن سے تم دیکھتے ہو اور دل بنائے جن سے تم سوچ بچار کرتے ہو۔ تم پر اس نے جو انعام کیے ہیں، تم ان نعمتوں پر اس کی کم ہی شکر گزاری کرتے ہو۔

Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution

پارہ
29
الفاظ کی تعداد
12
مدینہ مصحف (604 صفحات)
563
انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
564
نسخ مصحف (612 صفحات)
565
آیت 67:23 کس سورت میں ہے؟

سورۃ الملک (الملك). 114 میں سے سورت نمبر 67 · آیات کی تعداد: 30.

آیت 67:23 کس پارے میں ہے؟

پارہ: 29.

آیت 67:23 کس صفحے پر ہے؟

مدینہ مصحف (604 صفحات): 563 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 564 · نسخ مصحف (612 صفحات): 565.

آیت 67:23 میں کتنے الفاظ ہیں؟

الفاظ کی تعداد: 12.

آیت 67:23 میں کتنے عربی حروف ہیں؟

آیت 67:23: حروف کی تعداد 54، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔

آیت 67:23 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟

آیت 67:23 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 5,264 ہے۔

سورۃ الملک میں کتنی آیات ہیں؟

سورۃ الملک: آیات کی تعداد 30۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 67 پر ہے۔

سورۃ الملک مکی ہے یا مدنی؟

سورۃ الملک مکی ہے۔

کیا آیت 67:23 سنی جا سکتی ہے؟

جی ہاں۔ آیت 67:23 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔

سورۃ الملک کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟

شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 30 آیات اور 333 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔

قرآن لفظ بہ لفظ اور روزانہ تلاوت کی عادت ایک مفت ایپ میں۔

App Store سے ڈاؤن لوڈ کریںGet it on Google Play