سورۃ المؤمنون 23:14
یہ سورۃ المؤمنون کی 118 آیات میں سے آیت 14 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 2687، پارہ 18۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 342 پر ہے۔
ثُمَّ خَلَقۡنَا ٱلنُّطۡفَةَ عَلَقَةٗ فَخَلَقۡنَا ٱلۡعَلَقَةَ مُضۡغَةٗ فَخَلَقۡنَا ٱلۡمُضۡغَةَ عِظَٰمٗا فَكَسَوۡنَا ٱلۡعِظَٰمَ لَحۡمٗا ثُمَّ أَنشَأۡنَٰهُ خَلۡقًا ءَاخَرَۚ فَتَبَارَكَ ٱللَّهُ أَحۡسَنُ ٱلۡخَٰلِقِينَ
پھر نطفہ کو ہم نے جما ہوا خون بنا دیا، پھر اس خون کے لوتھڑے کو گوشت کا ٹکڑا کردیا۔ پھر گوشت کے ٹکڑے کو ہڈیاں بنا دیں، پھر ہڈیوں کو ہم نے گوشت پہنا دیا1 ، پھر دوسری بناوٹ میں اس کو پیدا کردیا2۔ برکتوں واﻻ ہے وه اللہ جو سب سے بہترین پیدا کرنے واﻻ ہے.3
مترجم کے حواشی (3)
- 1 اس کی کچھ تفصیل سورہ حج میں گزر چکی ہے۔ یہاں پھر اسے بیان کیا گیا ہے۔ تاہم وہاں مُخلَّقَۃ کا جو ذکر تھا، یہاں اس کی وضاحت، مُضْغَۃ کو ہڈیوں میں تبدیل کرنے اور ہڈیوں کو گوشت پہنانے، سے کر دی ہے۔ مُضْغَۃ گوشت کو ہڈیوں سے تبدیل کرنے کا مقصد، انسانی ڈھانچے کو مضبوط بنیادوں پر کھڑا کرنا ہے کیونکہ محض گوشت میں تو کوئی سختی نہیں ہوتی، پھر اگر اسے ہڈیوں کا ڈھانچہ ہی رکھا جاتا، تو انسان میں وہ حس و رعنائی نہ آتی، جو ہر انسان کے اندر موجود ہے۔ اس لئے ہڈیوں پر ایک خاص تناسب اور مقدار سے گوشت چڑھا دیا گیا کہیں کم اور کہیں زیادہ۔ تاکہ قدو قامت میں غیر موزونیت اور بھدا پن پیدا نہ ہو۔ بلکہ حسن و جمال کا ایک پیکر اور قدرت کی تخلیق کا ایک شاہ کار ہو۔ اسی چیز کو قرآن نے ایک دوسرے مقام پر اس طرح بیان فرمایا «لَقَدْ خَلَقْنَا الْاِنْسَانَ فِيْٓ اَحْسَنِ تَقْوِيْمٍ» (التین:4) ”ہم نے انسان کو احسن تقویم یعنی بہت اچھی ترکیب یا بہت اچھے ڈھانچے میں بنایا“۔
- 2 اس سے مراد وہ بچہ ہے جو نو مہینے کے بعد ایک خاص شکل و صورت لے کر ماں کے پیٹ سے باہر آتا ہے اور حرکت و اضطراب کے ساتھ دیکھنے اور سننے اور ذہنی قوتیں بھی ساتھ ہوتی ہیں۔
- 3 خَالِقِیْنَ یہاں ان صالحین کے معنی میں ہے۔ جو خاص خاص مقداروں میں اشیا کو جوڑ کر کوئی ایک چیز تیار کرتے ہیں۔ یعنی ان تمام صنعت گروں میں، اللہ جیسا بھی کوئی صنعت گر ہے جو اس طرح کی صنعت کاری کا نمونہ پیش کر سکے جو اللہ تعالٰی نے انسانی پیکر کی صورت میں پیش کیا ہے۔ پس سب سے زیادہ خیر و برکت والا وہ اللہ ہی ہے، جو تمام صنعت کاروں سے بڑا اور سب سے اچھا صنعت کار ہے۔
23:14 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3
مطالعے کی ترتیبات
نمایاں کرنا
متن کا سائز
دکھائیں
پڑھائی کی پیش رفت
پڑھائی کی پیش رفت مٹا دی گئی
0
0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل
«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔
0
0 آج زیر التوا جواہر
آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔
تفسیر · 23:14
Al-Mukhtasar
14- پھر ہم نے ماں کے رحم میں قرار پکڑنے والے اس نطفے کو سرخ لوتھڑے کی شکل دی، پھر اس سرخ لوتھڑے کو گوشت کے چبائے ہوئے ٹکڑے جیسا کر دیا، پھر اس گوشت کے ٹکڑے سے مضبوط ہڈیاں پیدا کیں، پھر ان ہڈیوں پر گوشت چڑھا دیا، پھر اس میں روح پھونک کر اور اسے دنیا کی زندگی کی طرف باہر نکال کر اس کی ایک دوسری بناوٹ بنا دی۔ سو برکتوں والا ہے وہ اللہ جو پیدا کرنے والوں میں سب سے اچھا ہے۔
Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution
- پارہ
- 18
- الفاظ کی تعداد
- 21
- مدینہ مصحف (604 صفحات)
- 342
- انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
- 342
- نسخ مصحف (612 صفحات)
- 343
آیت 23:14 کس سورت میں ہے؟
سورۃ المؤمنون. 114 میں سے سورت نمبر 23 · آیات کی تعداد: 118.
آیت 23:14 کس پارے میں ہے؟
پارہ: 18.
آیت 23:14 کس صفحے پر ہے؟
مدینہ مصحف (604 صفحات): 342 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 342 · نسخ مصحف (612 صفحات): 343.
آیت 23:14 میں کتنے الفاظ ہیں؟
الفاظ کی تعداد: 21.
آیت 23:14 میں کتنے عربی حروف ہیں؟
آیت 23:14: حروف کی تعداد 101، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔
آیت 23:14 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟
آیت 23:14 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 2,687 ہے۔
سورۃ المؤمنون میں کتنی آیات ہیں؟
سورۃ المؤمنون: آیات کی تعداد 118۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 23 پر ہے۔
سورۃ المؤمنون مکی ہے یا مدنی؟
سورۃ المؤمنون مکی ہے۔
کیا آیت 23:14 سنی جا سکتی ہے؟
جی ہاں۔ آیت 23:14 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔
سورۃ المؤمنون کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟
شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 118 آیات اور 1,050 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔