سورۃ المؤمنون 23:24
یہ سورۃ المؤمنون کی 118 آیات میں سے آیت 24 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 2697، پارہ 18۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 343 پر ہے۔
فَقَالَ ٱلۡمَلَؤُاْ ٱلَّذِينَ كَفَرُواْ مِن قَوۡمِهِۦ مَا هَٰذَآ إِلَّا بَشَرٞ مِّثۡلُكُمۡ يُرِيدُ أَن يَتَفَضَّلَ عَلَيۡكُمۡ وَلَوۡ شَآءَ ٱللَّهُ لَأَنزَلَ مَلَٰٓئِكَةٗ مَّا سَمِعۡنَا بِهَٰذَا فِيٓ ءَابَآئِنَا ٱلۡأَوَّلِينَ
اس کی قوم کے کافر سرداروں نے صاف کہہ دیا کہ یہ تو تم جیسا ہی انسان ہے، یہ تم پر فضیلت اور بڑائی حاصل کرنا چاہتا ہے1 ۔ اگر اللہ ہی کو منظور ہوتا تو کسی فرشتے کو اتارتا2، ہم نے تو اسے اپنے اگلے باپ دادوں کے زمانے میں سنا ہی نہیں.3
مترجم کے حواشی (3)
- 1 یعنی یہ تو تمہارے جیسا ہی انسان ہے، یہ کس طرح نبی اور رسول ہو سکتا ہے؟ اور اگر یہ نبوت و رسالت کا دعویٰ کر رہا ہے تو اصل مقصد اس سے تم پر فضیلت اور برتری حاصل کرنا ہے۔
- 2 اور اگر واقع اللہ اپنے رسول کے ذریعہ سے ہمیں یہ سمجھانا چاہتا ہے کہ عبادت کے لائق صرف وہی ہے، تو وہ کسی فرشتے کو رسول بنا کر بھیجتا نہ کہ کسی انسان کو، وہ ہمیں آ کر توحید کا مسئلہ سمجھاتا۔
- 3 یعنی اس کی دعوت توحید، ایک نرالی دعوت ہے، اس سے پہلے ہم نے اپنے باپ دادوں کے زمانے میں تو یہ سنی ہی نہیں۔
23:24 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3
مطالعے کی ترتیبات
نمایاں کرنا
متن کا سائز
دکھائیں
پڑھائی کی پیش رفت
پڑھائی کی پیش رفت مٹا دی گئی
0
0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل
«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔
0
0 آج زیر التوا جواہر
آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔
تفسیر · 23:24
Al-Mukhtasar
24- تب ان کی قوم کے اللہ کے ساتھ کفر کرنے والے چودھریوں اور سرداروں نے اپنے پیروکاروں اور عوام سے کہا: یہ جو خود کو رسول سمجھتا ہے، یہ تو تم جیسا ہی انسان ہے جو تم پر فضیلت اور سرداری حاصل کرناچاہتا ہے۔ اگر اللہ ہماری طرف کوئی رسول بھیجنا چاہتا تو فرشتوں میں سے رسول بھیجتا، انسانوں میں سے نہ بھیجتا۔ ہم نے تو اس جیسا دعویٰ اپنے اگلے باپ دادوں اور بڑوں میں سنا ہی نہیں۔
Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution
- پارہ
- 18
- الفاظ کی تعداد
- 26
- مدینہ مصحف (604 صفحات)
- 343
- انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
- 343
- نسخ مصحف (612 صفحات)
- 344
آیت 23:24 کس سورت میں ہے؟
سورۃ المؤمنون. 114 میں سے سورت نمبر 23 · آیات کی تعداد: 118.
آیت 23:24 کس پارے میں ہے؟
پارہ: 18.
آیت 23:24 کس صفحے پر ہے؟
مدینہ مصحف (604 صفحات): 343 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 343 · نسخ مصحف (612 صفحات): 344.
آیت 23:24 میں کتنے الفاظ ہیں؟
الفاظ کی تعداد: 26.
آیت 23:24 میں کتنے عربی حروف ہیں؟
آیت 23:24: حروف کی تعداد 105، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔
آیت 23:24 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟
آیت 23:24 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 2,697 ہے۔
سورۃ المؤمنون میں کتنی آیات ہیں؟
سورۃ المؤمنون: آیات کی تعداد 118۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 23 پر ہے۔
سورۃ المؤمنون مکی ہے یا مدنی؟
سورۃ المؤمنون مکی ہے۔
کیا آیت 23:24 سنی جا سکتی ہے؟
جی ہاں۔ آیت 23:24 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔
سورۃ المؤمنون کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟
شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 118 آیات اور 1,050 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔