سورۃ المؤمنون 23:27
یہ سورۃ المؤمنون کی 118 آیات میں سے آیت 27 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 2700، پارہ 18۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 343 پر ہے۔
فَأَوۡحَيۡنَآ إِلَيۡهِ أَنِ ٱصۡنَعِ ٱلۡفُلۡكَ بِأَعۡيُنِنَا وَوَحۡيِنَا فَإِذَا جَآءَ أَمۡرُنَا وَفَارَ ٱلتَّنُّورُ فَٱسۡلُكۡ فِيهَا مِن كُلّٖ زَوۡجَيۡنِ ٱثۡنَيۡنِ وَأَهۡلَكَ إِلَّا مَن سَبَقَ عَلَيۡهِ ٱلۡقَوۡلُ مِنۡهُمۡۖ وَلَا تُخَٰطِبۡنِي فِي ٱلَّذِينَ ظَلَمُوٓاْ إِنَّهُم مُّغۡرَقُونَ
تو ہم نے ان کی طرف وحی بھیجی کہ تو ہماری آنکھوں کے سامنے ہماری وحی کے مطابق ایک کشتی بنا۔ جب ہمارا حکم آجائے1 اور تنور ابل پڑے2 تو، تو ہر قسم کا ایک ایک جوڑا اس میں رکھ لے3 اور اپنے اہل کو بھی، مگر ان میں سے جن کی بابت ہماری بات پہلے گزر چکی ہے4۔ خبردار جن لوگوں نے ﻇلم کیا ہے ان کے بارے میں مجھ سے کچھ کلام نہ کرنا وه تو سب ڈبوئے جائیں گے.5
مترجم کے حواشی (5)
- 1 یعنی ان کی ہلاکت کا حکم آ جائے۔
- 2 تنور پر حاشیہ سورہ ہود میں گزر چکا ہے کہ صحیح بات یہ ہے کہ اس سے مراد ہمارے ہاں کا معروف تنور نہیں، جس میں روٹی پکائی جاتی ہے، بلکہ روئے زمین مراد ہے کہ ساری زمین ہی چشمے میں تبدیل ہوگئی۔ نیچے زمین سے پانی چشموں کی طرح ابل پڑا۔ نوح (عليه السلام) کو ہدایت جاری ہے کہ جب پانی زمین سے ابل پڑے۔
- 3 یعنی حیوانات، نباتات اور ثمرات ہر ایک میں سے ایک ایک جوڑا (نر مادہ) کشتی میں رکھ لے تاکہ سب کی نسل باقی رہے۔
- 4 یعنی جن کی ہلاکت کا فیصلہ، ان کے کفر و طغیان کی وجہ سے ہو چکا ہے، جیسے زوجہ نوح (عليه السلام) اور انکا پسر۔
- 5 یعنی جب عذاب کا آغاز ہو جائے تو ان ظالموں میں سے کسی پر رحم کھانے کی ضرورت نہیں ہے کہ تو کسی کی سفارش کرنی شروع کر دے۔ کیونکہ ان کے غرق کرنے کا قطعی فیصلہ کیا جا چکا ہے۔
23:27 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3
مطالعے کی ترتیبات
نمایاں کرنا
متن کا سائز
دکھائیں
پڑھائی کی پیش رفت
پڑھائی کی پیش رفت مٹا دی گئی
0
0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل
«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔
0
0 آج زیر التوا جواہر
آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔
تفسیر · 23:27
Al-Mukhtasar
27- تو ہم نے اس کی طرف وحی کی کہ تو ہماری آنکھوں کے سامنے ہماری ہدایات کے مطابق کشتی بنا۔ ہم تجھے بتائیں گے کہ وہ کیسے بنانی ہے، پھر جب انھیں ہلاک کرنے کا ہمارا حکم آجائے اور روٹیاں پکانے والی جگہ، یعنی تنور سے پوری قوت کے ساتھ پانی نکلنا شروع ہو جائے تو تُو ہر زندہ چیز کا ایک جوڑا، یعنی نر اور مادہ اس کشتی میں بٹھا لے تاکہ نسل کا سلسلہ جاری رہے اور اپنے اہل (گھر والوں) کو بھی اس میں سوار کر لے، سوائے ان کے جن کی ہلاکت کا فیصلہ اللہ کی طرف سے پہلے سے ہوچکا ہے، جیسے تیری بیوی اور بیٹا (کنعان) اور جنھوں نے کفر کر کے ظلم کیا ہے، مجھ سے ان کے نجات پانے اور ہلاکت سے بچانے کی درخواست مت کرنا۔ وہ ہر صورت میں طوفان کے پانی میں غرق کر کے ہلاک کیے جائیں گے۔
Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution
- پارہ
- 18
- الفاظ کی تعداد
- 32
- مدینہ مصحف (604 صفحات)
- 343
- انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
- 343
- نسخ مصحف (612 صفحات)
- 344
آیت 23:27 کس سورت میں ہے؟
سورۃ المؤمنون. 114 میں سے سورت نمبر 23 · آیات کی تعداد: 118.
آیت 23:27 کس پارے میں ہے؟
پارہ: 18.
آیت 23:27 کس صفحے پر ہے؟
مدینہ مصحف (604 صفحات): 343 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 343 · نسخ مصحف (612 صفحات): 344.
آیت 23:27 میں کتنے الفاظ ہیں؟
الفاظ کی تعداد: 32.
آیت 23:27 میں کتنے عربی حروف ہیں؟
آیت 23:27: حروف کی تعداد 137، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔
آیت 23:27 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟
آیت 23:27 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 2,700 ہے۔
سورۃ المؤمنون میں کتنی آیات ہیں؟
سورۃ المؤمنون: آیات کی تعداد 118۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 23 پر ہے۔
سورۃ المؤمنون مکی ہے یا مدنی؟
سورۃ المؤمنون مکی ہے۔
کیا آیت 23:27 سنی جا سکتی ہے؟
جی ہاں۔ آیت 23:27 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔
سورۃ المؤمنون کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟
شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 118 آیات اور 1,050 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔