مواد پر جائیں

سورۃ المؤمنون 23:33

یہ سورۃ المؤمنون کی 118 آیات میں سے آیت 33 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 2706، پارہ 18۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 344 پر ہے۔

وَقَالَ ٱلۡمَلَأُ مِن قَوۡمِهِ ٱلَّذِينَ كَفَرُواْ وَكَذَّبُواْ بِلِقَآءِ ٱلۡأٓخِرَةِ وَأَتۡرَفۡنَٰهُمۡ فِي ٱلۡحَيَوٰةِ ٱلدُّنۡيَا مَا هَٰذَآ إِلَّا بَشَرٞ مِّثۡلُكُمۡ يَأۡكُلُ مِمَّا تَأۡكُلُونَ مِنۡهُ وَيَشۡرَبُ مِمَّا تَشۡرَبُونَ

اور سرداران قوم1 نے جواب دیا، جو کفر کرتے تھے اور آخرت کی ملاقات کو جھٹلاتے تھے اور ہم نے انہیں دنیوی زندگی میں خوشحال کر رکھا تھا2، کہ یہ تو تم جیسا ہی انسان ہے، تمہاری ہی خوراک یہ بھی کھاتا ہے اور تمہارے پینے کا پانی ہی یہ پیتا ہے.3

مترجم کے حواشی (3)
  1. 1 یہ سرداران قوم ہی ہر دور میں انبیاء و رسل اور اہل حق کی تکذیب میں سرگرم رہے ہیں، جس کی وجہ سے قوم کی اکثریت ایمان لانے سے محروم رہتی۔ کیونکہ یہ نہایت با اثر لوگ ہوتے تھے، قوم انہیں کے پیچھے چلنے والی ہوتی تھی۔
  2. 2 یعنی عقیدہ آخرت پر عدم ایمان اور دنیاوی آسائشوں کی فروانی، یہ دو بنیادی سبب تھے، اپنے رسول پر ایمان نہ لانے کے۔ آج بھی باطل انہیں اسباب کی بنا پر اہل حق کی مخالفت اور دعوت حق سے گریز کرتے ہیں۔
  3. 3 چنانچہ انہوں نے یہ کہہ کر انکار کر دیا کہ یہ تو ہماری ہی طرح کھاتا پیتا ہے۔ یہ اللہ کا رسول کس طرح ہو سکتا ہے؟جیسے آج بھی بہت سے مدعیان اسلام کے لیے رسول کی بشریت کا تسلیم کرنا نہایت گراں ہے۔

23:33 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3

تفسیر سورۃ المؤمنون
0/118
0

0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل

«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔

0

0 آج زیر التوا جواہر

آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔

0:00
مشاري العفاسي المؤمنون 23:33 0:00 0:00 پڑھ لیا، آگے بڑھیں

تفسیر · 23:33

Al-Mukhtasar

33- اس کی قوم کے ان وڈیروں اور سرداروں نے جنھوں نے اللہ کے ساتھ کفر کیا، آخرت اور اس میں ملنے والی جزا و سزا کو جھٹلایا اور ہم نے دنیاوی زندگی میں انھیں نواز کر جو خوشحال کیا تھا اس بات نے انھیں سرکش (باغی) بنا دیا۔ انھوں نے اپنے پیروکاروں اور عام لوگوں سے کہا: یہ تو تمھاری طرح انسان ہے۔ جس طرح کا کھانا تم کھاتے ہو، اسی طرح کا یہ بھی کھاتا ہے اور جس طرح کا پانی تم پیتے ہو، اسی طرح کا یہ بھی پیتا ہے، اس لیے اسے تم پر کوئی امتیازی حیثیت اور نمایاں درجہ حاصل نہیں ہے کہ اسے تمھارا رسول بنا کر بھیجا جائے۔

Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution

پارہ
18
الفاظ کی تعداد
25
مدینہ مصحف (604 صفحات)
344
انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
344
نسخ مصحف (612 صفحات)
345
آیت 23:33 کس سورت میں ہے؟

سورۃ المؤمنون. 114 میں سے سورت نمبر 23 · آیات کی تعداد: 118.

آیت 23:33 کس پارے میں ہے؟

پارہ: 18.

آیت 23:33 کس صفحے پر ہے؟

مدینہ مصحف (604 صفحات): 344 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 344 · نسخ مصحف (612 صفحات): 345.

آیت 23:33 میں کتنے الفاظ ہیں؟

الفاظ کی تعداد: 25.

آیت 23:33 میں کتنے عربی حروف ہیں؟

آیت 23:33: حروف کی تعداد 110، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔

آیت 23:33 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟

آیت 23:33 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 2,706 ہے۔

سورۃ المؤمنون میں کتنی آیات ہیں؟

سورۃ المؤمنون: آیات کی تعداد 118۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 23 پر ہے۔

سورۃ المؤمنون مکی ہے یا مدنی؟

سورۃ المؤمنون مکی ہے۔

کیا آیت 23:33 سنی جا سکتی ہے؟

جی ہاں۔ آیت 23:33 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔

سورۃ المؤمنون کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟

شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 118 آیات اور 1,050 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔

قرآن لفظ بہ لفظ اور روزانہ تلاوت کی عادت ایک مفت ایپ میں۔

App Store سے ڈاؤن لوڈ کریںGet it on Google Play