سورۃ المؤمنون 23:60
یہ سورۃ المؤمنون کی 118 آیات میں سے آیت 60 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 2733، پارہ 18۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 346 پر ہے۔
وَٱلَّذِينَ يُؤۡتُونَ مَآ ءَاتَواْ وَّقُلُوبُهُمۡ وَجِلَةٌ أَنَّهُمۡ إِلَىٰ رَبِّهِمۡ رَٰجِعُونَ
اور جو لوگ دیتے ہیں جو کچھ دیتے ہیں اور ان کے دل کپکپاتے ہیں کہ وه اپنے رب کی طرف لوٹنے والے ہیں.1
مترجم کے حواشی (1)
- 1 یعنی اللہ کی راہ میں خرچ کرتے ہیں لیکن اللہ سے ڈرتے ہیں کہ کسی کوتاہی کی وجہ سے ہمارا عمل یا صدقہ نامقبول قرار نہ پائے۔ حدیث میں آتا ہے۔ حضرت عائشہ (رضی الله عنها)نے پوچھا ”ڈرنے والے کون ہیں؟ وہ جو شراب پیتے، بدکاری کرتے اور چوریاں کرتے ہیں؟ نبی (صلى الله عليه وسلم) نے فرمایا، نہیں، بلکہ یہ وہ لوگ ہیں جو نماز پڑھتے، روزہ رکھتے اور صدقہ و خیرات کرتے ہیں لیکن ڈرتے رہتے ہیں کہ کہیں یہ نامقبول نہ ٹھہریں“۔ (ترمذی تفسیر سورہ المومنون۔ مسند احمد 6/195،160)۔
23:60 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3
مطالعے کی ترتیبات
نمایاں کرنا
متن کا سائز
دکھائیں
پڑھائی کی پیش رفت
پڑھائی کی پیش رفت مٹا دی گئی
0
0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل
«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔
0
0 آج زیر التوا جواہر
آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔
تفسیر · 23:60
Al-Mukhtasar
60- اور جو پوری محنت و کوشش سے نیکی کے کام کرتے ہیں اور نیک اعمال کے ذریعے سے اللہ تعالیٰ کا قرب تلاش کرتے ہیں اور ساتھ ہی ساتھ وہ اس بات سے ڈرتے بھی ہیں کہ کہیں ایسا نہ ہو کہ اللہ تعالیٰ ان سے ان کا یہ خرچ کرنا اور ان کے نیک اعمال، روزِ قیامت جب وہ اس کی طرف لوٹ کر جائیں، قبول ہی نہ کرے۔
Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution
- پارہ
- 18
- الفاظ کی تعداد
- 10
- مدینہ مصحف (604 صفحات)
- 346
- انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
- 346
- نسخ مصحف (612 صفحات)
- 347
آیت 23:60 کس سورت میں ہے؟
سورۃ المؤمنون. 114 میں سے سورت نمبر 23 · آیات کی تعداد: 118.
آیت 23:60 کس پارے میں ہے؟
پارہ: 18.
آیت 23:60 کس صفحے پر ہے؟
مدینہ مصحف (604 صفحات): 346 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 346 · نسخ مصحف (612 صفحات): 347.
آیت 23:60 میں کتنے الفاظ ہیں؟
الفاظ کی تعداد: 10.
آیت 23:60 میں کتنے عربی حروف ہیں؟
آیت 23:60: حروف کی تعداد 45، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔
آیت 23:60 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟
آیت 23:60 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 2,733 ہے۔
سورۃ المؤمنون میں کتنی آیات ہیں؟
سورۃ المؤمنون: آیات کی تعداد 118۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 23 پر ہے۔
سورۃ المؤمنون مکی ہے یا مدنی؟
سورۃ المؤمنون مکی ہے۔
کیا آیت 23:60 سنی جا سکتی ہے؟
جی ہاں۔ آیت 23:60 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔
سورۃ المؤمنون کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟
شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 118 آیات اور 1,050 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔