مواد پر جائیں

سورۃ المؤمنون 23:67

یہ سورۃ المؤمنون کی 118 آیات میں سے آیت 67 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 2740، پارہ 18۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 346 پر ہے۔

مُسۡتَكۡبِرِينَ بِهِۦ سَٰمِرٗا تَهۡجُرُونَ

اکڑتے اینٹھتے1 افسانہ گوئی کرتے اسے چھوڑ دیتے تھے.2

مترجم کے حواشی (2)
  1. 1 به کا مرجع جمہور مفسرین نے ”البیت العتیق“ (خانہ کعبہ) یا حرم لیا ہے۔ یعنی انہیں اپنی تولیت خانہ کعبہ اور اس کا خادم و نگران ہونے کا جو غرور تھا، اس کی بنا پر آیات الٰہی کا انکار کیا اور بعض نے اس کا مرجع قرآن کو بنایا ہے اور مطلب یہ ہے کہ قرآن سن کر ان کے دل میں کھلبلی پیدا ہو جاتی جو انہیں قرآن پر ایمان لانے سے روک دیتی۔
  2. 2 سَمَر کے معنی ہیں رات کی گفتگو یہاں اس کے معنی خاص طور پر ان باتوں کے ہیں جو قرآن کریم اور نبی (صلى الله عليه وسلم) کے بارے میں وہ کرتے تھے اور اس کی بنا پر وہ حق کی بات سننے اور قبول کرنے سے انکار کر دیتے۔ یعنی چھوڑ دیتے۔ اور بعض نے ہجر کے معنی فحش گوئی کے کئے ہیں۔ یعنی راتوں کی گفتگو میں تم قرآن کی شان میں بےہودہ اور فحش باتیں کرتے ہو، جن میں کوئی بھلائی نہیں (فتح القدیر)

23:67 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3

تفسیر سورۃ المؤمنون
0/118
0

0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل

«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔

0

0 آج زیر التوا جواہر

آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔

0:00
مشاري العفاسي المؤمنون 23:67 0:00 0:00 پڑھ لیا، آگے بڑھیں

تفسیر · 23:67

Al-Mukhtasar

67- تم لوگوں پر غرور کرتے ہوئے یہ کام کرتے تھے، اس لیے کہ تم سمجھتے تھے کہ تم حرم والے ہو، حالانکہ تم اس کے خادم اور نگران نہیں کیونکہ اس کے اہل تو متقی لوگ ہیں۔ تم تو اس حرم کے پاس بیٹھ کر راتوں کو آپس میں نہایت بری باتیں کرتے ہو اور اس کی پاکیزگی کا ذرا لحاظ نہیں کرتے ۔

Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution

پارہ
18
الفاظ کی تعداد
4
مدینہ مصحف (604 صفحات)
346
انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
346
نسخ مصحف (612 صفحات)
347
آیت 23:67 کس سورت میں ہے؟

سورۃ المؤمنون. 114 میں سے سورت نمبر 23 · آیات کی تعداد: 118.

آیت 23:67 کس پارے میں ہے؟

پارہ: 18.

آیت 23:67 کس صفحے پر ہے؟

مدینہ مصحف (604 صفحات): 346 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 346 · نسخ مصحف (612 صفحات): 347.

آیت 23:67 میں کتنے الفاظ ہیں؟

الفاظ کی تعداد: 4.

آیت 23:67 میں کتنے عربی حروف ہیں؟

آیت 23:67: حروف کی تعداد 20، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔

آیت 23:67 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟

آیت 23:67 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 2,740 ہے۔

سورۃ المؤمنون میں کتنی آیات ہیں؟

سورۃ المؤمنون: آیات کی تعداد 118۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 23 پر ہے۔

سورۃ المؤمنون مکی ہے یا مدنی؟

سورۃ المؤمنون مکی ہے۔

کیا آیت 23:67 سنی جا سکتی ہے؟

جی ہاں۔ آیت 23:67 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔

سورۃ المؤمنون کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟

شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 118 آیات اور 1,050 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔

قرآن لفظ بہ لفظ اور روزانہ تلاوت کی عادت ایک مفت ایپ میں۔

App Store سے ڈاؤن لوڈ کریںGet it on Google Play