مواد پر جائیں

سورۃ المؤمنون 23:78

یہ سورۃ المؤمنون کی 118 آیات میں سے آیت 78 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 2751، پارہ 18۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 347 پر ہے۔

وَهُوَ ٱلَّذِيٓ أَنشَأَ لَكُمُ ٱلسَّمۡعَ وَٱلۡأَبۡصَٰرَ وَٱلۡأَفۡـِٔدَةَۚ قَلِيلٗا مَّا تَشۡكُرُونَ

وه اللہ ہے جس نے تمہارے لئے کان اور آنکھیں اور دل پیدا کئے، مگر تم بہت (ہی) کم شکر کرتے ہو.1

مترجم کے حواشی (1)
  1. 1 یعنی عقل و فہم اور سننے کی صلاحتیں عطا کیں تاکہ ان کے ذریعے سے وہ حق کو پہچانیں، سنیں اور اسے قبول کریں۔ یہی ان نعمتوں کا شکر ہے۔ مگر یہ شکر کرنے والے یعنی حق کو اپنانے والے کم ہی ہیں۔

23:78 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3

تفسیر سورۃ المؤمنون
0/118
0

0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل

«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔

0

0 آج زیر التوا جواہر

آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔

0:00
مشاري العفاسي المؤمنون 23:78 0:00 0:00 پڑھ لیا، آگے بڑھیں

تفسیر · 23:78

Al-Mukhtasar

جب دوبارہ اٹھائے جانے کا انکار ایسے شخص سے ممکن نہیں جو اپنے کان، آنکھیں اور عقل استعمال کرتا ہے، تو اللہ تعالیٰ نے انھیں وہ انعامات یاد دلائے جو اس نے یہ چیزیں عطا کر کے ان پر کیے تھے، چنانچہ فرمایا:

78- اے دوبارہ اٹھائے جانے کو جھٹلانے والو! وہ اللہ پاک ہی ہے جس نے تمھارے لیے کان بنائے تاکہ تم سن سکو اور آنکھیں بنائیں تاکہ تم دیکھ سکو اور دل بنائے تاکہ تم ان کے ساتھ سمجھ سکو مگر اس کے باوجود تم ان نعمتوں پر اس کا بہت کم شکر ادا کرتے ہو۔

Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution

پارہ
18
الفاظ کی تعداد
10
مدینہ مصحف (604 صفحات)
347
انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
347
نسخ مصحف (612 صفحات)
348
آیت 23:78 کس سورت میں ہے؟

سورۃ المؤمنون. 114 میں سے سورت نمبر 23 · آیات کی تعداد: 118.

آیت 23:78 کس پارے میں ہے؟

پارہ: 18.

آیت 23:78 کس صفحے پر ہے؟

مدینہ مصحف (604 صفحات): 347 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 347 · نسخ مصحف (612 صفحات): 348.

آیت 23:78 میں کتنے الفاظ ہیں؟

الفاظ کی تعداد: 10.

آیت 23:78 میں کتنے عربی حروف ہیں؟

آیت 23:78: حروف کی تعداد 47، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔

آیت 23:78 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟

آیت 23:78 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 2,751 ہے۔

سورۃ المؤمنون میں کتنی آیات ہیں؟

سورۃ المؤمنون: آیات کی تعداد 118۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 23 پر ہے۔

سورۃ المؤمنون مکی ہے یا مدنی؟

سورۃ المؤمنون مکی ہے۔

کیا آیت 23:78 سنی جا سکتی ہے؟

جی ہاں۔ آیت 23:78 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔

سورۃ المؤمنون کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟

شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 118 آیات اور 1,050 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔

قرآن لفظ بہ لفظ اور روزانہ تلاوت کی عادت ایک مفت ایپ میں۔

App Store سے ڈاؤن لوڈ کریںGet it on Google Play