سورۃ المنافقون 63:1
یہ سورۃ المنافقون کی 11 آیات میں سے آیت 1 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 5189، پارہ 28۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 554 پر ہے۔
إِذَا جَآءَكَ ٱلۡمُنَٰفِقُونَ قَالُواْ نَشۡهَدُ إِنَّكَ لَرَسُولُ ٱللَّهِۗ وَٱللَّهُ يَعۡلَمُ إِنَّكَ لَرَسُولُهُۥ وَٱللَّهُ يَشۡهَدُ إِنَّ ٱلۡمُنَٰفِقِينَ لَكَٰذِبُونَ
تیرے پاس جب منافق آتے ہیں تو کہتے ہیں کہ ہم اس بات کے گواه ہیں کہ بیشک آپ اللہ کے رسول ہیں1 ، اور اللہ جانتا ہے کہ یقیناً آپ اس کے رسول ہیں2۔ اور اللہ گواہی دیتا ہے کہ یہ منافق قطعاً جھوٹے ہیں.3
مترجم کے حواشی (3)
- 1 منافقین سے مراد عبداللہ بن ابی اور اس کے ساتھی ہیں۔ یہ جب نبی (صلى الله عليه وسلم) کی خدمت میں حاضر ہوتے تو قسمیں کھا کھا کر کہتے کہ آپ (صلى الله عليه وسلم) اللہ کے رسول ہیں۔
- 2 یہ جملہ معترضہ ہے جو مضمون ماقبل کی تاکید کے لیے ہے جس کا اظہار منافقین بطور منافق کے کرتے تھے۔ اللہ تعالیٰ نے فرمایا یہ تو ویسے ہی زبان سے کہتے ہیں، ان کے دل اس یقین سے خالی ہیں، لیکن ہم جانتے ہیں کہ آپ (صلى الله عليه وسلم) واقعی اللہ کے رسول ہیں۔
- 3 اس بات میں کہ وہ دل سے آپ (صلى الله عليه وسلم) کی رسالت کی گواہی دیتے ہیں۔ یعنی دل سے گواہی نہیں دیتے صرف زبان سے دھوکہ دینے کے لیے اظہار کرتے ہیں۔
63:1 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3
مطالعے کی ترتیبات
نمایاں کرنا
متن کا سائز
دکھائیں
پڑھائی کی پیش رفت
پڑھائی کی پیش رفت مٹا دی گئی
0
0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل
«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔
0
0 آج زیر التوا جواہر
آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔
تفسیر · 63:1
Al-Mukhtasar
1- اے رسول( صلى اللہ عليہ وسلم )! جب آپ کی مجلس میں منافق حاضر ہوتے ہیں جو اسلام کا اظہار کرتے اور دل میں کفر چھپاتے ہیں تو وہ کہتے ہیں: ہم گواہی دیتے ہیں کہ آپ یقیناً اللہ تعالیٰ کے سچے رسول ہیں اور اللہ جانتا ہے کہ بلاشبہ آپ واقعی اس کے سچے رسول ہیں جبکہ اللہ گواہی دیتا ہے کہ منافق اپنے اس دعوے میں سو فیصد جھوٹے ہیں کہ وہ دل کی گہرائی سے آپ کے رسول ہونے کی گواہی دیتے ہیں۔
Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution
- پارہ
- 28
- الفاظ کی تعداد
- 17
- مدینہ مصحف (604 صفحات)
- 554
- انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
- 554
- نسخ مصحف (612 صفحات)
- 555
آیت 63:1 کس سورت میں ہے؟
سورۃ المنافقون. 114 میں سے سورت نمبر 63 · آیات کی تعداد: 11.
آیت 63:1 کس پارے میں ہے؟
پارہ: 28.
آیت 63:1 کس صفحے پر ہے؟
مدینہ مصحف (604 صفحات): 554 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 554 · نسخ مصحف (612 صفحات): 555.
آیت 63:1 میں کتنے الفاظ ہیں؟
الفاظ کی تعداد: 17.
آیت 63:1 میں کتنے عربی حروف ہیں؟
آیت 63:1: حروف کی تعداد 79، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔
آیت 63:1 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟
آیت 63:1 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 5,189 ہے۔
سورۃ المنافقون میں کتنی آیات ہیں؟
سورۃ المنافقون: آیات کی تعداد 11۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 63 پر ہے۔
سورۃ المنافقون مکی ہے یا مدنی؟
سورۃ المنافقون مدنی ہے۔
کیا آیت 63:1 سنی جا سکتی ہے؟
جی ہاں۔ آیت 63:1 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔
سورۃ المنافقون کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟
شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 11 آیات اور 180 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔