سورۃ المطففین 83:14 المطففين
یہ سورۃ المطففین کی 36 آیات میں سے آیت 14 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 5862، پارہ 30۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 588 پر ہے۔
كـَلَّاۖ بَلۡۜ رَانَ عَلَىٰ قُلُوبِهِم مَّا كَانُواْ يَكۡسِبُونَ
یوں نہیں1 بلکہ ان کے دلوں پر ان کےاعمال کی وجہ سے زنگ (چڑھ گیا) ہے.2
مترجم کے حواشی (2)
- 1 یعنی یہ قرآن کہانیاں نہیں، جیسا کہ کافر کہتے اور سمجھتے ہیں۔ بلکہ یہ اللہ کا کلام اور اس کی وحی ہے جو اس کےرسول پر جبرائیل (عليه السلام) امین کے ذریعے سے نازل ہوئی ہے ۔
- 2 یعنی ان کے دل اس قرآن اور وحی الٰہی پر ایمان اس لئے نہیں لاتے کہ ان کےدلوں پر گناہوں کی کثرت کی وجہ سے پردے پڑ گئے ہیں اور وہ زنگ آلود ہوگئے ہیں رَيْنٌ، گناہوں کی وہ سیاہی ہےجو مسلسل ارتکاب گناہ کی وجہ سے اس کے دل پر چھا جاتی ہے۔ حدیث میں ہے ”بندہ جب گناہ کرتا ہے تو اس کے دل پر ایک سیاہ نکتہ پڑ جاتا ہے، اگر وہ توبہ کر لیتا ہے تو وہ سیاہی دور کر دی جاتی ہے، اور اگر توبہ کے بجائے، گناہ پر گناہ کیے جاتا ہے تو وہ سیاہی بڑھتی جاتی ہے، حتیٰ کہ اس کےپورے دل پر چھا جاتی ہے۔ یہی وہ رَيْنٌ ہے جس کا ذکر قرآن مجید میں ہے“۔ ( ترمذي، باب تفسير سورة المطففين، ابن ماجه، كتاب الزهد، باب الذنوب - مسند أحمد 2 / 297 ) ۔
83:14 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3
مطالعے کی ترتیبات
نمایاں کرنا
متن کا سائز
دکھائیں
پڑھائی کی پیش رفت
پڑھائی کی پیش رفت مٹا دی گئی
0
0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل
«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔
0
0 آج زیر التوا جواہر
آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔
تفسیر · 83:14
Al-Mukhtasar
14- معاملہ اس طرح نہیں جیسے یہ جھٹلانے والے سمجھتے ہیں بلکہ ان کی عقلوں پر پردہ پڑ گیا ہے اور ان پر وہ گناہ غالب آگئے ہیں جو وہ کرتے ہیں، اس لیے وہ اپنے دلوں سے حق نہیں دیکھ سکتے۔
Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution
- پارہ
- 30
- الفاظ کی تعداد
- 8
- مدینہ مصحف (604 صفحات)
- 588
- انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
- 593
- نسخ مصحف (612 صفحات)
- 594
آیت 83:14 کس سورت میں ہے؟
سورۃ المطففین (المطففين). 114 میں سے سورت نمبر 83 · آیات کی تعداد: 36.
آیت 83:14 کس پارے میں ہے؟
پارہ: 30.
آیت 83:14 کس صفحے پر ہے؟
مدینہ مصحف (604 صفحات): 588 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 593 · نسخ مصحف (612 صفحات): 594.
آیت 83:14 میں کتنے الفاظ ہیں؟
الفاظ کی تعداد: 8.
آیت 83:14 میں کتنے عربی حروف ہیں؟
آیت 83:14: حروف کی تعداد 31، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔
آیت 83:14 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟
آیت 83:14 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 5,862 ہے۔
سورۃ المطففین میں کتنی آیات ہیں؟
سورۃ المطففین: آیات کی تعداد 36۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 83 پر ہے۔
سورۃ المطففین مکی ہے یا مدنی؟
سورۃ المطففین مکی ہے۔
کیا آیت 83:14 سنی جا سکتی ہے؟
جی ہاں۔ آیت 83:14 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔
سورۃ المطففین کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟
شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 36 آیات اور 169 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔