سورۃ المطففین 83:25 المطففين
یہ سورۃ المطففین کی 36 آیات میں سے آیت 25 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 5873، پارہ 30۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 588 پر ہے۔
يُسۡقَوۡنَ مِن رَّحِيقٖ مَّخۡتُومٍ
یہ لوگ سربمہر خالص شراب پلائے جائیں گے.1
مترجم کے حواشی (1)
- 1 رَحِيقٌ صاف، شفاف اور خالص شراب کو کہتے ہیں جس میں کسی چیز کی آمیزش نہ ہو۔ مَخْتُومٌ ( سر بہ مہر ) اس کے خالص پن کی مزید وضاحت کے لئےہے، بعض کےنزدیک یہ مخلوط کےمعنی میں ہے، یعنی شراب میں کستوری کی آمیزش ہوگی جس سے اس کا ذائقہ دوبالا اورخوشبو مزید خوش کن اور راحت افزا ہو جائے گی۔ بعض کہتے ہیں،یہ ختم سے ہے۔ یعنی اس کا آخری گھونٹ کستوری کا ہوگا۔ بعض ختام کےمعنی خوشبو کرتے ہیں، ایسی شراب جس کی خوشبو کستوری کی طرح ہوگی۔ ( ابن کثیر) حدیث میں بھی یہی لفظ آیا ہے۔ نبی (صلى الله عليه وسلم) نے فرمایا ہے ”جس مومن نے کسی پیا سے مومن کوایک گھونٹ پانی پلایا، اللہ تعالیٰ اسے قیامت والے دن الرَّحِيقُ الْمَخْتُومُ پلائے گا، جس نے کسی بھوکے مومن کو کھانا کھلایا، اللہ تعالیٰ اسے جنت کے پھل کھلائے گا، جس نے کسی ننگے مومن کو لباس پہنایا، اللہ تعالیٰ اسے جنت کا سبز لباس پہنائے گا“۔ ( مسند احمد، 3/ 13 ۔ 14 ) ۔
83:25 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3
مطالعے کی ترتیبات
نمایاں کرنا
متن کا سائز
دکھائیں
پڑھائی کی پیش رفت
پڑھائی کی پیش رفت مٹا دی گئی
0
0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل
«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔
0
0 آج زیر التوا جواہر
آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔
تفسیر · 83:25
Al-Mukhtasar
25- ان کے نوکر چاکر انھیں ایسی خالص شراب پلائیں گے جس کے برتنوں پر مہر لگی ہوگی۔
Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution
- پارہ
- 30
- الفاظ کی تعداد
- 4
- مدینہ مصحف (604 صفحات)
- 588
- انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
- 593
- نسخ مصحف (612 صفحات)
- 594
آیت 83:25 کس سورت میں ہے؟
سورۃ المطففین (المطففين). 114 میں سے سورت نمبر 83 · آیات کی تعداد: 36.
آیت 83:25 کس پارے میں ہے؟
پارہ: 30.
آیت 83:25 کس صفحے پر ہے؟
مدینہ مصحف (604 صفحات): 588 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 593 · نسخ مصحف (612 صفحات): 594.
آیت 83:25 میں کتنے الفاظ ہیں؟
الفاظ کی تعداد: 4.
آیت 83:25 میں کتنے عربی حروف ہیں؟
آیت 83:25: حروف کی تعداد 16، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔
آیت 83:25 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟
آیت 83:25 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 5,873 ہے۔
سورۃ المطففین میں کتنی آیات ہیں؟
سورۃ المطففین: آیات کی تعداد 36۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 83 پر ہے۔
سورۃ المطففین مکی ہے یا مدنی؟
سورۃ المطففین مکی ہے۔
کیا آیت 83:25 سنی جا سکتی ہے؟
جی ہاں۔ آیت 83:25 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔
سورۃ المطففین کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟
شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 36 آیات اور 169 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔