سورۃ المطففین 83:6 المطففين
یہ سورۃ المطففین کی 36 آیات میں سے آیت 6 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 5854، پارہ 30۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 587 پر ہے۔
يَوۡمَ يَقُومُ ٱلنَّاسُ لِرَبِّ ٱلۡعَٰلَمِينَ
جس دن سب لوگ رب العالمین کے سامنے کھڑے ہوں گے.1
مترجم کے حواشی (1)
- 1 یہ ڈنڈی مارنے والے اس بات سے نہیں ڈرتے کہ ایک بڑا ہولناک دن آنے والا ہے جس میں سب لوگ رب العالمین کے سامنے کھڑے ہوں گے جو تمام پوشیدہ باتوں کوجانتا ہے ؟ مطلب یہ ہے کہ یہ کام وہی لوگ کرتے ہیں جن کے دلوں میں اللہ کا خوف اور قیامت کا ڈر نہیں ہے۔ احادیث میں آتا ہے، کہ جس وقت رب العالمین کے لئے کھڑے ہوں گے تو پسینہ انسانوں کے آدھے آدھے کانوں تک پہنچا ہوگا۔ ( صحيح، بخاري، تفسير سورة المطففين ) ایک اور روایت میں ہے کہ قیامت والے دن سورج مخلوق کے اتنا قریب ہوگا کہ ایک میل کی مقدار کے قریب فاصلہ ہوگا۔ حدیث کے راوی حضرت سلیم بن عامر کہتے ہیں کہ میں نہیں جانتا کہ نبی (صلى الله عليه وسلم) نے میل سے زمین کے مسافت والا میل مراد لیا ہے یا وہ سلائی جس سے سرمہ آنکھوں میں ڈالا جاتا ہے۔ پس لوگ اپنے اعمال کے مطابق پسینے میں ہوں گے، یہ پسینہ کسی کے ٹخنوں تک، کسی کے گھٹنوں تک، کسی کی کمر تک ہوگا اور کسی کے لئے یہ لگام بنا ہوا ہوگا، یعنی اس کے منہ تک پسینہ ہوگا۔ ( صحيح مسلم، صفة القيامة والجنة، باب في صفة يوم القيامة) ۔
83:6 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3
مطالعے کی ترتیبات
نمایاں کرنا
متن کا سائز
دکھائیں
پڑھائی کی پیش رفت
پڑھائی کی پیش رفت مٹا دی گئی
0
0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل
«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔
0
0 آج زیر التوا جواہر
آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔
تفسیر · 83:6
Al-Mukhtasar
6 جس دن لوگ حساب دینے کے لیے تمام مخلوقات کے رب کے سامنے کھڑے ہوں گے۔
Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution
- پارہ
- 30
- الفاظ کی تعداد
- 5
- مدینہ مصحف (604 صفحات)
- 587
- انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
- 592
- نسخ مصحف (612 صفحات)
- 593
آیت 83:6 کس سورت میں ہے؟
سورۃ المطففین (المطففين). 114 میں سے سورت نمبر 83 · آیات کی تعداد: 36.
آیت 83:6 کس پارے میں ہے؟
پارہ: 30.
آیت 83:6 کس صفحے پر ہے؟
مدینہ مصحف (604 صفحات): 587 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 592 · نسخ مصحف (612 صفحات): 593.
آیت 83:6 میں کتنے الفاظ ہیں؟
الفاظ کی تعداد: 5.
آیت 83:6 میں کتنے عربی حروف ہیں؟
آیت 83:6: حروف کی تعداد 22، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔
آیت 83:6 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟
آیت 83:6 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 5,854 ہے۔
سورۃ المطففین میں کتنی آیات ہیں؟
سورۃ المطففین: آیات کی تعداد 36۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 83 پر ہے۔
سورۃ المطففین مکی ہے یا مدنی؟
سورۃ المطففین مکی ہے۔
کیا آیت 83:6 سنی جا سکتی ہے؟
جی ہاں۔ آیت 83:6 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔
سورۃ المطففین کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟
شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 36 آیات اور 169 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔