مواد پر جائیں

سورۃ القلم 68:17

یہ سورۃ القلم کی 52 آیات میں سے آیت 17 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 5288، پارہ 29۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 565 پر ہے۔

إِنَّا بَلَوۡنَٰهُمۡ كَمَا بَلَوۡنَآ أَصۡحَٰبَ ٱلۡجَنَّةِ إِذۡ أَقۡسَمُواْ لَيَصۡرِمُنَّهَا مُصۡبِحِينَ

بیشک ہم نے انہیں اسی طرح آزما لیا1 جس طرح ہم نے باغ والوں کو2 آزمایا تھا جبکہ انہوں نے قسمیں کھائیں کہ صبح ہوتے ہی اس باغ کے پھل اتار لیں گے.3

مترجم کے حواشی (3)
  1. 1 مراد اہل مکہ ہیں یعنی ہم نے ان کو مال و دولت سے نوازا تاکہ وہ اللہ کا شکر کریں نہ کہ کفر وتکبر لیکن انہوں نے کفر و استکبار کیا تو ہم نے انہیں بھوک اور قحط کی آزمائش میں ڈال دیا جس میں وہ نبی کی بددعا کی وجہ سے کچھ عرصہ مبتلا رہے۔
  2. 2 باغ والوں کا قصہ عربوں میں مشہور تھا۔ یہ باغ (یمن) سے دو فرسخ کے فاصلے پر تھا اس کا مالک اس کی پیداوار غربا و مساکین پر بھی خرچ کرتا تھا، لیکن اس کے مرنے کے بعد جب اس کی اولاد اس کی وارث بنی تو انہوں نے کہا کہ ہمارے تو اپنے اخراجات بمشکل پورے ہوتے ہیں، ہم اس کی آمدنی میں سے مساکین اور سائلین کو کس طرح دیں؟ چنانچہ اللہ تعالٰی نے اس باغ کو تباہ کر دیا، کہتے ہیں یہ واقعہ حضرت عیسیٰ (عليه السلام) کے آسمان پر اٹھائے جانے کے تھوڑے عرصے بعد پیش آیا (فتح القدیر) یہ ساری تفصیل تفسیری روایات کی ہے۔
  3. 3 صزم کے معنی ہے کاٹ ڈالنا ،پھل اور کھیتی کا کاٹ دالنا ،مصبحین ضال ہے یعنی صبح ہوتے ہی پھل اتار لیں گے اور پیداوار کاٹ لیں گے۔

68:17 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3

تفسیر سورۃ القلم
0/52
0

0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل

«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔

0

0 آج زیر التوا جواہر

آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔

0:00
مشاري العفاسي القلم 68:17 0:00 0:00 پڑھ لیا، آگے بڑھیں

تفسیر · 68:17

Al-Mukhtasar

17- بلاشبہ ہم نے ان مشرکوں کو قحط سالی اور بھوک میں مبتلا کر کے آزمایا جس طرح ہم نے باغ والوں کو آزمایا تھا جب انھوں نے قسمیں کھائیں کہ وہ ہر صورت میں اس باغ کا پھل صبح ہوتے ہی جلدی توڑ لیں گے تاکہ کوئی مسکین اس میں سے نہ کھائے۔

Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution

پارہ
29
الفاظ کی تعداد
10
مدینہ مصحف (604 صفحات)
565
انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
565
نسخ مصحف (612 صفحات)
566
آیت 68:17 کس سورت میں ہے؟

سورۃ القلم. 114 میں سے سورت نمبر 68 · آیات کی تعداد: 52.

آیت 68:17 کس پارے میں ہے؟

پارہ: 29.

آیت 68:17 کس صفحے پر ہے؟

مدینہ مصحف (604 صفحات): 565 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 565 · نسخ مصحف (612 صفحات): 566.

آیت 68:17 میں کتنے الفاظ ہیں؟

الفاظ کی تعداد: 10.

آیت 68:17 میں کتنے عربی حروف ہیں؟

آیت 68:17: حروف کی تعداد 48، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔

آیت 68:17 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟

آیت 68:17 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 5,288 ہے۔

سورۃ القلم میں کتنی آیات ہیں؟

سورۃ القلم: آیات کی تعداد 52۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 68 پر ہے۔

سورۃ القلم مکی ہے یا مدنی؟

سورۃ القلم مکی ہے۔

کیا آیت 68:17 سنی جا سکتی ہے؟

جی ہاں۔ آیت 68:17 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔

سورۃ القلم کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟

شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 52 آیات اور 300 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔

قرآن لفظ بہ لفظ اور روزانہ تلاوت کی عادت ایک مفت ایپ میں۔

App Store سے ڈاؤن لوڈ کریںGet it on Google Play