سورۃ القلم 68:44
یہ سورۃ القلم کی 52 آیات میں سے آیت 44 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 5315، پارہ 29۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 566 پر ہے۔
فَذَرۡنِي وَمَن يُكَذِّبُ بِهَٰذَا ٱلۡحَدِيثِۖ سَنَسۡتَدۡرِجُهُم مِّنۡ حَيۡثُ لَا يَعۡلَمُونَ
پس مجھے اور اس کلام کو جھٹلانے والے کو چھوڑ دے1 ہم انہیں اس طرح آہستہ آہستہ کھینچیں گے کہ انہیں معلوم بھی نہ ہوگا.2
مترجم کے حواشی (2)
- 1 یعنی میں ہی ان سے نمٹ لوں گا تو ان کی فکر نہ کر.
- 2 یہ اسی استدراج (ڈھیل دینے) کا ذکر ہے۔ قرآن میں کئی جگہ بیان کیا گیا ہے اور حدیث میں بھی وضاحت کی گئی ہے کہ نافرمانی کے باوجود دنیاوی مال و اسباب کی فراوانی، اللہ کا فضل نہیں ہے، اللہ کے قانون پھر جب وہ گرفت کرنے پر آتا ہے تو کوئی بچانے والا نہیں ہوتا۔
68:44 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3
مطالعے کی ترتیبات
نمایاں کرنا
متن کا سائز
دکھائیں
پڑھائی کی پیش رفت
پڑھائی کی پیش رفت مٹا دی گئی
0
0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل
«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔
0
0 آج زیر التوا جواہر
آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔
تفسیر · 68:44
Al-Mukhtasar
44- اے رسول( صلى اللہ عليہ وسلم )! آپ مجھے اور اپنے اوپر نازل ہونے والے قرآن کو جھٹلانے والوں کو چھوڑ دیں۔ ہم انھیں اس طرح آہستہ آہستہ عذاب کی طرف کھینچیں گے کہ ان کو معلوم بھی نہ ہوگا کہ ان کے ساتھ کوئی چال چلی جارہی ہے اور انھیں مہلت دی جارہی ہے۔
Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution
- پارہ
- 29
- الفاظ کی تعداد
- 10
- مدینہ مصحف (604 صفحات)
- 566
- انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
- 566
- نسخ مصحف (612 صفحات)
- 567
آیت 68:44 کس سورت میں ہے؟
سورۃ القلم. 114 میں سے سورت نمبر 68 · آیات کی تعداد: 52.
آیت 68:44 کس پارے میں ہے؟
پارہ: 29.
آیت 68:44 کس صفحے پر ہے؟
مدینہ مصحف (604 صفحات): 566 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 566 · نسخ مصحف (612 صفحات): 567.
آیت 68:44 میں کتنے الفاظ ہیں؟
الفاظ کی تعداد: 10.
آیت 68:44 میں کتنے عربی حروف ہیں؟
آیت 68:44: حروف کی تعداد 44، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔
آیت 68:44 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟
آیت 68:44 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 5,315 ہے۔
سورۃ القلم میں کتنی آیات ہیں؟
سورۃ القلم: آیات کی تعداد 52۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 68 پر ہے۔
سورۃ القلم مکی ہے یا مدنی؟
سورۃ القلم مکی ہے۔
کیا آیت 68:44 سنی جا سکتی ہے؟
جی ہاں۔ آیت 68:44 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔
سورۃ القلم کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟
شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 52 آیات اور 300 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔