مواد پر جائیں

سورۃ القلم 68:51

یہ سورۃ القلم کی 52 آیات میں سے آیت 51 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 5322، پارہ 29۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 566 پر ہے۔

وَإِن يَكَادُ ٱلَّذِينَ كَفَرُواْ لَيُزۡلِقُونَكَ بِأَبۡصَٰرِهِمۡ لَمَّا سَمِعُواْ ٱلذِّكۡرَ وَيَقُولُونَ إِنَّهُۥ لَمَجۡنُونٞ

اور قریب ہے کہ کافر اپنی تیز نگاہوں سے آپ کو پھسلا دیں1 ، جب کبھی قرآن سنتے ہیں اور کہہ دیتے ہیں یہ تو ضرور دیوانہ ہے.2

مترجم کے حواشی (2)
  1. 1 یعنی اگر تجھے اللہ کی حمائت و حفاظت نہ ہوتی تو کفار کی حاسدانہ نظروں سے نظر بد کا شکار ہو جانا یعنی ان کی نظر تمہیں لگ جاتی۔ چنانچہ امام ابن کثیر نے یہ مفہوم بیان کیا، مذید لکھتے ہیں ' یہ اس بات کی دلیل ہے کہ نظر کا لگ جانا اور اس کا دوسروں پر، اللہ کے حکم سے، اثر انداز ہونا، حق ہے۔ جیسا کہ متعدد احادیث سے بھی ثابت ہے۔ چنانچہ حدیث میں اس سے بچنے کے لیے دعائیں بھی بیان کی گئی ہیں اور یہ بھی تاکید کی گئی ہے کہ جب تمہیں کوئی چیز اچھی لگے تو ماشاء اللہ یا بارک اللہ کہا کرو تاکہ اسے نظر نہ لگے۔اسی طرح کسی کو نظر لگ جائے رو فرمای ، اسے غسل کروا کے اس کا پانی اس شخص پر ڈالا جائے جس کو اس کی نظرلگی ہے(تفصیل کے لئے دیکھئے تفسیر ابن کثیر اور کتب حدیث)اس کا مطلب یہ بیا کیا ہے کہ یہ تجھے تبلیغرسالت سے پھیر دیتے۔
  2. 2 یعنی حسد کے طور پر بھی اور اس غرض سے بھی کہ لوگ اس قرآن سے متاثر نہ ہوں بلکہ اس سے دور ہی رہیں آنکھوں کے ذریعے سے بھی یہ کفار نبی کو نقصان پہنچانے کی کوشش کرتے اور زبانوں سے بھی آپ کو دیوانہ کہہ کر ایذاء پہنچاتے اور آپ کے دل کو مجروح کرتے۔

68:51 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3

تفسیر سورۃ القلم
0/52
0

0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل

«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔

0

0 آج زیر التوا جواہر

آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔

0:00
مشاري العفاسي القلم 68:51 0:00 0:00 پڑھ لیا، آگے بڑھیں

تفسیر · 68:51

Al-Mukhtasar

51- جن لوگوں نے اللہ کے ساتھ کفر کیا اور اس کے رسولوں کو جھٹلایا، جب کبھی وہ آپ پر نازل ہونے والا یہ قرآن سنتے ہیں تو قریب ہے کہ وہ تیز نگاہوں سے آپ کو دیکھنے کی وجہ سے آپ کو اپنی نظروں سے پھسلا دیں۔ وہ اپنی خواہشات کی پیروی کرتے اور حق سے منہ پھیرتے ہوئے کہتے ہیں: بلاشبہ جو رسول یہ قرآن لایا ہے، وہ یقیناً دیوانہ ہے۔

Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution

پارہ
29
الفاظ کی تعداد
12
مدینہ مصحف (604 صفحات)
566
انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
567
نسخ مصحف (612 صفحات)
568
آیت 68:51 کس سورت میں ہے؟

سورۃ القلم. 114 میں سے سورت نمبر 68 · آیات کی تعداد: 52.

آیت 68:51 کس پارے میں ہے؟

پارہ: 29.

آیت 68:51 کس صفحے پر ہے؟

مدینہ مصحف (604 صفحات): 566 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 567 · نسخ مصحف (612 صفحات): 568.

آیت 68:51 میں کتنے الفاظ ہیں؟

الفاظ کی تعداد: 12.

آیت 68:51 میں کتنے عربی حروف ہیں؟

آیت 68:51: حروف کی تعداد 61، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔

آیت 68:51 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟

آیت 68:51 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 5,322 ہے۔

سورۃ القلم میں کتنی آیات ہیں؟

سورۃ القلم: آیات کی تعداد 52۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 68 پر ہے۔

سورۃ القلم مکی ہے یا مدنی؟

سورۃ القلم مکی ہے۔

کیا آیت 68:51 سنی جا سکتی ہے؟

جی ہاں۔ آیت 68:51 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔

سورۃ القلم کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟

شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 52 آیات اور 300 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔

قرآن لفظ بہ لفظ اور روزانہ تلاوت کی عادت ایک مفت ایپ میں۔

App Store سے ڈاؤن لوڈ کریںGet it on Google Play