مواد پر جائیں

سورۃ القمر 54:1

یہ سورۃ القمر کی 55 آیات میں سے آیت 1 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 4847، پارہ 27۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 528 پر ہے۔

ٱقۡتَرَبَتِ ٱلسَّاعَةُ وَٱنشَقَّ ٱلۡقَمَرُ

قیامت قریب آ گئی1 اور چاند پھٹ گیا.2

مترجم کے حواشی (2)
  1. 1 ایک تو بہ اعتبار اس زمانےکے جو گزر گیا،کیونکہ جو باقی ہے، وہ تھوڑا ہے۔ دوسرے، ہر آنے والی چیز قریب ہی ہے چنانچہ نبی (صلى الله عليه وسلم) نے بھی اپنی بابت فرمایا کہ میرا وجود قیامت سےمتصل ہے، یعنی میرے اور قیامت کے درمیان کوئی نبی نہیں آئےگا۔
  2. 2 یہ وہ معجزہ ہے جو اہل مکہ کے مطالبے پر دکھایا گیا، چاندکے دو ٹکڑے ہو گئے حتیٰ کہ لوگوں نے حرا پہاڑ کو اس کے درمیان دیکھا۔ یعنی اس کا ایک ٹکڑا پہاڑ کے اس طرف اور ایک ٹکڑا اس طرف ہو گیا۔ (صحيح بخاري، كتاب مناقب الأنصار، باب انشقاق القمر وتفسير سورة اقتربت الساعة، وصحيح مسلم كتاب صفة القيامة، باب انشقاق القمر) جمہور سلف وخلف کا یہی مسلک ہے (فتح القدیر) امام ابن کثیر لکھتے ہیں ”علماء کے درمیان یہ بات متفق علیہ ہے کہ انشقاق قمر نبی (صلى الله عليه وسلم) کے زمانے میں ہوا اور یہ آپ (صلى الله عليه وسلم) کے واضح معجزات میں سے ہے، صحیح سند سے ثابت احادیث متواترہ اس پردلالت کرتی ہیں“۔

54:1 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3

تفسیر سورۃ القمر
0/55
0

0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل

«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔

0

0 آج زیر التوا جواہر

آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔

0:00
مشاري العفاسي القمر 54:1 0:00 0:00 پڑھ لیا، آگے بڑھیں

تفسیر · 54:1

Al-Mukhtasar

1- قیامت کا آنا قریب ہے اور چاند نبیٔ اکرم صلى اللہ عليہ وسلم کے عہد مبارک میں پھٹ کر دو ٹکڑے ہو گیا اور اس کا پھٹنا آپ صلى اللہ عليہ وسلم کے ان معجزات میں سے ہے جنھیں محسوس کیا جاسکتا ہے۔

Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution

پارہ
27
الفاظ کی تعداد
4
مدینہ مصحف (604 صفحات)
528
انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
528
نسخ مصحف (612 صفحات)
529
آیت 54:1 کس سورت میں ہے؟

سورۃ القمر. 114 میں سے سورت نمبر 54 · آیات کی تعداد: 55.

آیت 54:1 کس پارے میں ہے؟

پارہ: 27.

آیت 54:1 کس صفحے پر ہے؟

مدینہ مصحف (604 صفحات): 528 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 528 · نسخ مصحف (612 صفحات): 529.

آیت 54:1 میں کتنے الفاظ ہیں؟

الفاظ کی تعداد: 4.

آیت 54:1 میں کتنے عربی حروف ہیں؟

آیت 54:1: حروف کی تعداد 22، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔

آیت 54:1 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟

آیت 54:1 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 4,847 ہے۔

سورۃ القمر میں کتنی آیات ہیں؟

سورۃ القمر: آیات کی تعداد 55۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 54 پر ہے۔

سورۃ القمر مکی ہے یا مدنی؟

سورۃ القمر مکی ہے۔

کیا آیت 54:1 سنی جا سکتی ہے؟

جی ہاں۔ آیت 54:1 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔

سورۃ القمر کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟

شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 55 آیات اور 342 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔

قرآن لفظ بہ لفظ اور روزانہ تلاوت کی عادت ایک مفت ایپ میں۔

App Store سے ڈاؤن لوڈ کریںGet it on Google Play