مواد پر جائیں

سورۃ القمر 54:17

یہ سورۃ القمر کی 55 آیات میں سے آیت 17 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 4863، پارہ 27۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 529 پر ہے۔

وَلَقَدۡ يَسَّرۡنَا ٱلۡقُرۡءَانَ لِلذِّكۡرِ فَهَلۡ مِن مُّدَّكِرٖ

اور بیشک ہم نے قرآن کو سمجھنے کے لیے آسان کر دیا ہے1 ۔ پس کیا کوئی نصیحت حاصل کرنے واﻻ ہے؟

مترجم کے حواشی (1)
  1. 1 یعنی اس کے مطالب ومعانی کو سمجھنا، اس سےعبرت و نصیحت حاصل کرنا اور اسے زبانی یاد کرنا ہم نے آسان کر دیا ہے۔ چنانچہ یہ واقعہ ہےکہ قرآن کریم اعجاز وبلاغت کےاعتبار سےنہایت اونچے درجے کی کتاب ہونے کے باوجود، کوئی شخص تھوڑی سی توجہ دے تو وہ عربی گرامر اورمعانی وبلاغت کی کتابیں پڑھے بغیربھی اسے آسانی سے سمجھ لیتا ہے، اسی طرح یہ دنیا کی واحد کتاب ہے، جو لفظ بہ لفظ یاد کرلی جاتی ہے ورنہ چھوٹی سے چھوٹی کتاب کو بھی اس طرح یاد کر لینا اور اسے یاد رکھنا نہایت مشکل ہے۔ اور انسان اگر اپنے قلب وذہن کے دریچے وا رکھ کر اسے عبرت کی آنکھوں سے پڑھے، نصیحت کے کانوں سے سنے اورسمجھنے والے دل سے اس پر غور کرے تودنیا وآخرت کی سعادت کے دروازے اس کے لیے کھل جاتے ہیں اور یہ اس کے قلب ودماغ کی گہرائیوں میں اتر کر کفر ومعصیت کی تمام آلودگیوں کو صاف کر دیتی ہے۔

54:17 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3

تفسیر سورۃ القمر
0/55
0

0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل

«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔

0

0 آج زیر التوا جواہر

آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔

0:00
مشاري العفاسي القمر 54:17 0:00 0:00 پڑھ لیا، آگے بڑھیں

تفسیر · 54:17

Al-Mukhtasar

17- یقیناً ہم نے وعظ و نصیحت حاصل کرنے کے لیے قرآن کو آسان بنایا ہے تو کیا ہے کوئی اس کی عبرتوں اور نصیحتوں سے سبق سیکھنے والا؟

Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution

پارہ
27
الفاظ کی تعداد
7
مدینہ مصحف (604 صفحات)
529
انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
529
نسخ مصحف (612 صفحات)
530
آیت 54:17 کس سورت میں ہے؟

سورۃ القمر. 114 میں سے سورت نمبر 54 · آیات کی تعداد: 55.

آیت 54:17 کس پارے میں ہے؟

پارہ: 27.

آیت 54:17 کس صفحے پر ہے؟

مدینہ مصحف (604 صفحات): 529 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 529 · نسخ مصحف (612 صفحات): 530.

آیت 54:17 میں کتنے الفاظ ہیں؟

الفاظ کی تعداد: 7.

آیت 54:17 میں کتنے عربی حروف ہیں؟

آیت 54:17: حروف کی تعداد 30، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔

آیت 54:17 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟

آیت 54:17 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 4,863 ہے۔

سورۃ القمر میں کتنی آیات ہیں؟

سورۃ القمر: آیات کی تعداد 55۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 54 پر ہے۔

سورۃ القمر مکی ہے یا مدنی؟

سورۃ القمر مکی ہے۔

کیا آیت 54:17 سنی جا سکتی ہے؟

جی ہاں۔ آیت 54:17 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔

سورۃ القمر کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟

شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 55 آیات اور 342 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔

قرآن لفظ بہ لفظ اور روزانہ تلاوت کی عادت ایک مفت ایپ میں۔

App Store سے ڈاؤن لوڈ کریںGet it on Google Play