مواد پر جائیں

سورۃ القمر 54:37

یہ سورۃ القمر کی 55 آیات میں سے آیت 37 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 4883، پارہ 27۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 530 پر ہے۔

وَلَقَدۡ رَٰوَدُوهُ عَن ضَيۡفِهِۦ فَطَمَسۡنَآ أَعۡيُنَهُمۡ فَذُوقُواْ عَذَابِي وَنُذُرِ

اور ان (لوط علیہ السلام) کو ان کے مہمانوں کے بارے میں پھسلایا1 پس ہم نے ان کی آنکھیں اندھی کردیں2، (اور کہہ دیا) میرا عذاب اور میرا ڈرانا چکھو.

مترجم کے حواشی (2)
  1. 1 یا بہلایا یا مانگا لوط (عليه السلام) سے ان کے مہمانوں کو۔ مطلب یہ ہے کہ جب لوط (عليه السلام) کی قوم کو معلوم ہوا کہ چند خوبر ونوجوان لوط (عليه السلام) کے ہاں آئے ہیں (جو دراصل فرشتے تھے اور ان کو عذاب دینے کے لیے ہی آئے تھے) تو انہوں نے حضرت لوط (عليه السلام) سے مطالبہ کیا کہ ان مہمانوں کو ہمارے سپرد کردیں تاکہ ہم اپنے بگڑے ہوئے ذوق کی ان سے تسکین کریں۔
  2. 2 کہتے ہیں کہ یہ فرشتے جبرائیل میکائل اور اسرافیل (عليه السلام) تھے۔ جب انہوں نے بدفعلی کی نیت سے فرشتوں (مہمانوں) کو لینے پر زیادہ اصرار کیاتو جبرائیل (عليه السلام) نے اپنے پر کا ایک حصہ انہیں مارا، جس سے ان کی آنکھوں کے ڈھیلےہی باہر نکل آئے، بعض کہتے ہیں ، صرف آنکھوں کی بصارت زائل ہوئی، بہرحال عذاب عام سے پہلے یہ عذاب خاص ان لوگوں کوپہنچا جو حضرت لوط (عليه السلام) کے پاس بدنیتی سے آئے تھے۔ اور آنکھوں سے یا بینائی سے محروم ہو کر گھر پہنچے۔ اور پھر صبح اس عذاب عام میں تباہ ہو گئے جو پوری قوم کے لیے آیا (تفسیر ابن کثیر)۔

54:37 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3

تفسیر سورۃ القمر
0/55
0

0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل

«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔

0

0 آج زیر التوا جواہر

آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔

0:00
مشاري العفاسي القمر 54:37 0:00 0:00 پڑھ لیا، آگے بڑھیں

تفسیر · 54:37

Al-Mukhtasar

37- یقیناً لوط علیہ السلام کی قوم نے ان سے یہ بات منوانے کی پوری کوشش کی کہ وہ ان کے اور اپنے مہمانوں کے درمیان سے ہٹ جائیں تاکہ وہ بے حیائی کا کام کریں، چنانچہ ہم نے ان کی آنکھیں اندھی کر دیں اور وہ انھیں دیکھ ہی نہ سکے اور ہم نے ان سے کہا: تم میرا عذاب اور تمھیں میرے ڈرانے کا انجام چکھو۔

Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution

پارہ
27
الفاظ کی تعداد
9
مدینہ مصحف (604 صفحات)
530
انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
530
نسخ مصحف (612 صفحات)
531
آیت 54:37 کس سورت میں ہے؟

سورۃ القمر. 114 میں سے سورت نمبر 54 · آیات کی تعداد: 55.

آیت 54:37 کس پارے میں ہے؟

پارہ: 27.

آیت 54:37 کس صفحے پر ہے؟

مدینہ مصحف (604 صفحات): 530 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 530 · نسخ مصحف (612 صفحات): 531.

آیت 54:37 میں کتنے الفاظ ہیں؟

الفاظ کی تعداد: 9.

آیت 54:37 میں کتنے عربی حروف ہیں؟

آیت 54:37: حروف کی تعداد 42، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔

آیت 54:37 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟

آیت 54:37 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 4,883 ہے۔

سورۃ القمر میں کتنی آیات ہیں؟

سورۃ القمر: آیات کی تعداد 55۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 54 پر ہے۔

سورۃ القمر مکی ہے یا مدنی؟

سورۃ القمر مکی ہے۔

کیا آیت 54:37 سنی جا سکتی ہے؟

جی ہاں۔ آیت 54:37 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔

سورۃ القمر کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟

شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 55 آیات اور 342 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔

قرآن لفظ بہ لفظ اور روزانہ تلاوت کی عادت ایک مفت ایپ میں۔

App Store سے ڈاؤن لوڈ کریںGet it on Google Play