سورۃ القصص 28:25
یہ سورۃ القصص کی 88 آیات میں سے آیت 25 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 3277، پارہ 20۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 388 پر ہے۔
فَجَآءَتۡهُ إِحۡدَىٰهُمَا تَمۡشِي عَلَى ٱسۡتِحۡيَآءٖ قَالَتۡ إِنَّ أَبِي يَدۡعُوكَ لِيَجۡزِيَكَ أَجۡرَ مَا سَقَيۡتَ لَنَاۚ فَلَمَّا جَآءَهُۥ وَقَصَّ عَلَيۡهِ ٱلۡقَصَصَ قَالَ لَا تَخَفۡۖ نَجَوۡتَ مِنَ ٱلۡقَوۡمِ ٱلظَّٰلِمِينَ
اتنے میں ان دونوں عورتوں میں سے ایک ان کی طرف شرم وحیا سے چلتی ہوئی آئی1 ، کہنے لگی کہ میرے باپ آپ کو بلا رہے ہیں تاکہ آپ نے ہمارے (جانوروں) کو جو پانی پلایا ہے اس کی اجرت دیں2، جب حضرت موسیٰ (علیہ السلام) ان کے پاس پہنچے اور ان سے اپنا سارا حال بیان کیا تو وه کہنے لگے اب نہ ڈر تو نے ﻇالم قوم سے نجات پائی.3
مترجم کے حواشی (3)
- 1 اللہ نے حضرت موسیٰ (عليه السلام) کی دعا قبول فرما لی اور دونوں میں سے ایک لڑکی انہیں بلانے آگئی۔ لڑکی کی شرم وحیا کا قرآن نے بطور خاص ذکر کیا ہے کہ یہ عورت کا اصل زیور ہے۔ اور مردوں کی طرح حیا وحجاب سے بے نیازی اور بے باکی عورت کے لیے شرعاً ناپسندیدہ ہے۔
- 2 بچیوں کا باپ کون تھا؟ قرآن کریم نے صراحت سے کسی کا نام نہیں لیا ہے۔ مفسرین کی اکثریت نے اس سے مراد حضرت شعیب (عليه السلام) کو لیا ہے جو اہل مدین کی طرف مبعوث ہوئے تھے۔ امام شوکانی نے بھی اسی قول کو ترجیح دی ہے۔ لیکن امام ابن کثیر فرماتے ہیں کہ حضرت شعیب (عليه السلام) کا زمانہ نبوت، حضرت موسیٰ (عليه السلام) سے بہت پہلے کا ہے۔ اس لیے یہاں حضرت شعیب (عليه السلام) کا برادر زادہ یا کوئی اور قوم شعیب (عليه السلام) کا شخص مراد ہے، واللہ اعلم۔ بہرحال حضرت موسیٰ (عليه السلام) نے بچیوں کے ساتھ جو ہمدردی اور احسان کیا، وہ بچیوں نے جاکر بوڑھے باپ کو بتلایا، جس سے باپ کے دل میں بھی داعیہ پیدا ہوا کہ احسان کا بدلہ احسان کے ساتھ دیا جائے یا اس کی محنت کی اجرت ہی ادا کر دی جائے۔
- 3 یعنی اپنے مصر کی سرگزشت اور فرعون کے ظلم وستم کی تفصیل سنائی جس پر انہوں نے کہا کہ یہ علاقہ فرعون کی حدود حکمرانی سے باہر ہے اس لیے ڈرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ اللہ نے ظالموں سے نجات عطا فرما دی ہے۔
28:25 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3
مطالعے کی ترتیبات
نمایاں کرنا
متن کا سائز
دکھائیں
پڑھائی کی پیش رفت
پڑھائی کی پیش رفت مٹا دی گئی
0
0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل
«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔
0
0 آج زیر التوا جواہر
آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔
تفسیر · 28:25
Al-Mukhtasar
25- پھر جب وہ دونوں لڑکیاں گھر گئیں تو انھوں نے موسیٰ علیہ السلام کی خبر اپنے باپ کو دی۔ اس نے ان میں سے ایک کو بھیجا کہ اسے بلا لاؤ۔ سو وہ حیا سے چلتی ہوئی ان کے پاس آئی اور کہا: میرے والد آپ کو بلا رہے ہیں تاکہ آپ کو اس کی مزدوری دیں جو آپ نے ہماری بکریوں کو پانی پلایا ہے، چنانچہ جب موسیٰ علیہ السلام ان کے والد کے پاس آئے اور انھیں اپنی روداد سنائی تو اس نے انھیں تسلی دیتے ہوئے کہا: ڈریے مت، آپ ظالم قوم، یعنی فرعون اور اس کے سرداروں سے نجات پا گئے ہیں کیونکہ مدین پر ان کی حکومت نہیں ہے، اس لیے وہ یہاں آپ کو کوئی تکلیف نہیں پہنچا سکتے۔
Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution
- پارہ
- 20
- الفاظ کی تعداد
- 26
- مدینہ مصحف (604 صفحات)
- 388
- انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
- 388
- نسخ مصحف (612 صفحات)
- 389
آیت 28:25 کس سورت میں ہے؟
سورۃ القصص. 114 میں سے سورت نمبر 28 · آیات کی تعداد: 88.
آیت 28:25 کس پارے میں ہے؟
پارہ: 20.
آیت 28:25 کس صفحے پر ہے؟
مدینہ مصحف (604 صفحات): 388 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 388 · نسخ مصحف (612 صفحات): 389.
آیت 28:25 میں کتنے الفاظ ہیں؟
الفاظ کی تعداد: 26.
آیت 28:25 میں کتنے عربی حروف ہیں؟
آیت 28:25: حروف کی تعداد 105، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔
آیت 28:25 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟
آیت 28:25 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 3,277 ہے۔
سورۃ القصص میں کتنی آیات ہیں؟
سورۃ القصص: آیات کی تعداد 88۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 28 پر ہے۔
سورۃ القصص مکی ہے یا مدنی؟
سورۃ القصص مکی ہے۔
کیا آیت 28:25 سنی جا سکتی ہے؟
جی ہاں۔ آیت 28:25 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔
سورۃ القصص کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟
شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 88 آیات اور 1,430 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔