مواد پر جائیں

سورۃ القصص 28:35

یہ سورۃ القصص کی 88 آیات میں سے آیت 35 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 3287، پارہ 20۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 389 پر ہے۔

قَالَ سَنَشُدُّ عَضُدَكَ بِأَخِيكَ وَنَجۡعَلُ لَكُمَا سُلۡطَٰنٗا فَلَا يَصِلُونَ إِلَيۡكُمَا بِـَٔايَٰتِنَآۚ أَنتُمَا وَمَنِ ٱتَّبَعَكُمَا ٱلۡغَٰلِبُونَ

اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ ہم تیرے بھائی کے ساتھ تیرا بازو مضبوط کردیں گے1 اور تم دونوں کو غلبہ دیں گے فرعونی تم تک پہنچ ہی نہ سکیں گے2، بسبب ہماری نشانیوں کے، تم دونوں اور تمہاری تابعداری کرنے والے ہی غالب رہیں گے.3

مترجم کے حواشی (3)
  1. 1 یعنی حضرت موسیٰ (عليه السلام) کی دعا قبول کرلی گئی اور ان کی سفارش پر حضرت ہارون (عليه السلام) کو بھی نبوت سے سرفراز فرما کر ان کا ساتھی اور مددگار بنا دیا گیا۔
  2. 2 یعنی ہم تمہاری حفاظت فرمائیں گے، فرعون اور اس کے حوالی موالی تمہارا کچھ نہیں بگاڑ سکیں گے۔
  3. 3 یہ وہی مضمون ہے جو قرآن کریم میں متعدد جگہ بیان کیا گیا مثلاً المائدۃ: 67، الاحزاب: 39 ، المجادلۃ: 21، المومن: 51 ،52۔

28:35 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3

تفسیر سورۃ القصص
0/88
0

0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل

«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔

0

0 آج زیر التوا جواہر

آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔

0:00
مشاري العفاسي القصص 28:35 0:00 0:00 پڑھ لیا، آگے بڑھیں

تفسیر · 28:35

Al-Mukhtasar

35- اللہ تعالیٰ نے موسیٰ علیہ السلام کی دعا قبول کرتے ہوئے کہا: اے موسیٰ! ہم تیرے بھائی کو تیرے ساتھ مددگار رسول بنا کر ضرور تیرے ہاتھ مضبوط کریں گے۔ تم دونوں کے لیے غلبہ اور ہماری خاص تائید ہوگی، اس لیے وہ تمھارے ساتھ کوئی برا سلوک نہیں کر سکیں گے جو تمھیں ناگوار گزرے۔ ہماری ان نشانیوں کے باعث جو ہم نے تمھیں دے کر بھیجا ہے، تم اور تمھارے مومن پیروکار ہی غالب آنے والے ہیں۔

Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution

پارہ
20
الفاظ کی تعداد
15
مدینہ مصحف (604 صفحات)
389
انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
389
نسخ مصحف (612 صفحات)
390
آیت 28:35 کس سورت میں ہے؟

سورۃ القصص. 114 میں سے سورت نمبر 28 · آیات کی تعداد: 88.

آیت 28:35 کس پارے میں ہے؟

پارہ: 20.

آیت 28:35 کس صفحے پر ہے؟

مدینہ مصحف (604 صفحات): 389 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 389 · نسخ مصحف (612 صفحات): 390.

آیت 28:35 میں کتنے الفاظ ہیں؟

الفاظ کی تعداد: 15.

آیت 28:35 میں کتنے عربی حروف ہیں؟

آیت 28:35: حروف کی تعداد 73، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔

آیت 28:35 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟

آیت 28:35 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 3,287 ہے۔

سورۃ القصص میں کتنی آیات ہیں؟

سورۃ القصص: آیات کی تعداد 88۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 28 پر ہے۔

سورۃ القصص مکی ہے یا مدنی؟

سورۃ القصص مکی ہے۔

کیا آیت 28:35 سنی جا سکتی ہے؟

جی ہاں۔ آیت 28:35 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔

سورۃ القصص کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟

شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 88 آیات اور 1,430 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔

قرآن لفظ بہ لفظ اور روزانہ تلاوت کی عادت ایک مفت ایپ میں۔

App Store سے ڈاؤن لوڈ کریںGet it on Google Play