سورۃ القصص 28:38
یہ سورۃ القصص کی 88 آیات میں سے آیت 38 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 3290، پارہ 20۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 390 پر ہے۔
وَقَالَ فِرۡعَوۡنُ يَٰٓأَيُّهَا ٱلۡمَلَأُ مَا عَلِمۡتُ لَكُم مِّنۡ إِلَٰهٍ غَيۡرِي فَأَوۡقِدۡ لِي يَٰهَٰمَٰنُ عَلَى ٱلطِّينِ فَٱجۡعَل لِّي صَرۡحٗا لَّعَلِّيٓ أَطَّلِعُ إِلَىٰٓ إِلَٰهِ مُوسَىٰ وَإِنِّي لَأَظُنُّهُۥ مِنَ ٱلۡكَٰذِبِينَ
فرعون کہنے لگا اے درباریو! میں تو اپنے سوا کسی کو تمہارا معبود نہیں جانتا۔ سن اے ہامان! تو میرے لیے مٹی کو آگ سے پکوا1 پھر میرے لیے ایک محل تعمیر کر تو میں موسیٰ کے معبود کو جھانک لوں2 اسے میں تو جھوٹوں میں سے ہی گمان کر رہا ہوں.3
مترجم کے حواشی (3)
- 1 یعنی مٹی کو آگ میں تپا کر اینٹیں تیار کر۔ ہامان، فرعون کا وزیر، مشیر اور اس کے معاملات کا انتظام کرنے والا تھا۔
- 2 یعنی ایک اونچا اور مضبوط محل تیار کر، جس پر چڑھ کر میں آسمان پر یہ دیکھ سکوں کہ وہاں میرے سوا کوئی اور رب ہے؟
- 3 یعنی موسیٰ (عليه السلام) جو یہ دعویٰ کرتا ہے کہ آسمانوں پر رب ہے جو ساری کائنات کا پالنہار ہے، میں تو اسے جھوٹا سمجھتا ہوں۔
28:38 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3
مطالعے کی ترتیبات
نمایاں کرنا
متن کا سائز
دکھائیں
پڑھائی کی پیش رفت
پڑھائی کی پیش رفت مٹا دی گئی
0
0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل
«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔
0
0 آج زیر التوا جواہر
آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔
تفسیر · 28:38
Al-Mukhtasar
38- فرعون نے اپنی قوم کے سرداروں کو مخاطب کر کے کہا: اے سردارو! میں تو اپنے سوا کسی کو تمھارا معبود نہیں جانتا، لہٰذا اے ہامان! تو میرے لیے مٹی کو آگ پر پکوا۔ جب وہ سخت ہو جائے تو میرے لیے اس کا ایک عالیشان محل بنا۔ ہوسکتا ہے اس پر چڑھ کر میں موسیٰ کے معبود کو دیکھ سکوں۔ یقیناً میں تو یہی سمجھتا ہوں کہ موسیٰ اپنے اس دعوے میں جھوٹا ہے کہ وہ اللہ کی طرف سے میرے لیے اور میری قوم کے لیے رسول بن کر آیا ہے۔
Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution
- پارہ
- 20
- الفاظ کی تعداد
- 27
- مدینہ مصحف (604 صفحات)
- 390
- انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
- 390
- نسخ مصحف (612 صفحات)
- 391
آیت 28:38 کس سورت میں ہے؟
سورۃ القصص. 114 میں سے سورت نمبر 28 · آیات کی تعداد: 88.
آیت 28:38 کس پارے میں ہے؟
پارہ: 20.
آیت 28:38 کس صفحے پر ہے؟
مدینہ مصحف (604 صفحات): 390 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 390 · نسخ مصحف (612 صفحات): 391.
آیت 28:38 میں کتنے الفاظ ہیں؟
الفاظ کی تعداد: 27.
آیت 28:38 میں کتنے عربی حروف ہیں؟
آیت 28:38: حروف کی تعداد 103، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔
آیت 28:38 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟
آیت 28:38 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 3,290 ہے۔
سورۃ القصص میں کتنی آیات ہیں؟
سورۃ القصص: آیات کی تعداد 88۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 28 پر ہے۔
سورۃ القصص مکی ہے یا مدنی؟
سورۃ القصص مکی ہے۔
کیا آیت 28:38 سنی جا سکتی ہے؟
جی ہاں۔ آیت 28:38 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔
سورۃ القصص کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟
شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 88 آیات اور 1,430 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔