مواد پر جائیں

سورۃ القصص 28:4

یہ سورۃ القصص کی 88 آیات میں سے آیت 4 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 3256، پارہ 20۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 385 پر ہے۔

إِنَّ فِرۡعَوۡنَ عَلَا فِي ٱلۡأَرۡضِ وَجَعَلَ أَهۡلَهَا شِيَعٗا يَسۡتَضۡعِفُ طَآئِفَةٗ مِّنۡهُمۡ يُذَبِّحُ أَبۡنَآءَهُمۡ وَيَسۡتَحۡيِۦ نِسَآءَهُمۡۚ إِنَّهُۥ كَانَ مِنَ ٱلۡمُفۡسِدِينَ

یقیناً فرعون نے زمین میں سرکشی کر رکھی تھی1 اور وہاں کے لوگوں کو گروه گروه بنا رکھا تھا2 اور ان میں سے ایک فرقہ کو کمزور کر رکھا تھا3 اور ان کے لڑکوں کو تو ذبح کر ڈالتا تھا4 اور ان کی لڑکیوں کو زنده چھوڑ دیتا تھا۔ بیشک وشبہ وه تھا ہی مفسدوں میں سے.

مترجم کے حواشی (4)
  1. 1 یعنی ظلم وستم کا بازار گرم کر رکھا تھا اور اپنے کو بڑا معبود کہلاتا تھا۔
  2. 2 جن کے ذمے الگ الگ کام اور ڈیوٹیاں تھیں۔
  3. 3 اس سے مراد بنی اسرائیل ہیں، جو اس وقت کی افضل ترین قوم تھی لیکن ابتلا وآزمائش کے طور پر فرعون کی غلام اور اس کی ستم رانیوں کا تختہ مشق بنی ہوئی تھی۔
  4. 4 جس کی وجہ بعض نجومیوں کی یہ پیش گوئی تھی کہ بنی اسرائیل میں پیدا ہونے والے ایک بچے کے ہاتھوں فرعون کی ہلاکت اور اس کی سلطنت کا خاتمہ ہوگا۔ جس کا حل اس نے یہ نکالا کہ ہر پیدا ہونے والا اسرائیلی بچہ قتل کر دیا جائے۔ حالانکہ اس احمق نے یہ نہیں سوچا کہ اگر کاﮨﻦ سچا ہے تو ایسا یقیناً ہوکر رہے گا چاہے وہ بچے قتل کرواتا رہے۔ اور اگر وہ جھوٹا ہے تو قتل کروانے کی ضرورت ہی نہیں تھی۔ (فتح القدیر) بعض کہتے ہیں کہ حضرت ابراہیم (عليه السلام) کی طرف سے یہ خوشخبری منتقل ہوتی چلی آرہی تھی کہ ان کی نسل سے ایک بچہ ہوگا جس کے ہاتھوں سلطنت مصر کی تباہی ہوگی۔ قبطیوں نے یہ بشارت بنی اسرائیل سے سنی اور فرعون کو اس سے آگاہ کر دیا جس پر اس نے بنی اسرائیل کے بچوں کو مروانا شروع کر دیا۔ (ابن کثیر)

28:4 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3

تفسیر سورۃ القصص
0/88
0

0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل

«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔

0

0 آج زیر التوا جواہر

آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔

0:00
مشاري العفاسي القصص 28:4 0:00 0:00 پڑھ لیا، آگے بڑھیں

تفسیر · 28:4

Al-Mukhtasar

4- بلاشبہ فرعون نے سرزمین مصر میں سرکشی کی تھی اور اس پر پوری طرح قابض تھا اور اس نے وہاں کے لوگوں کو مختلف گروہوں میں تقسیم کر رکھا تھا۔ ان میں سے ایک گروہ، یعنی بنی اسرائیل کو نہایت کمزور کر رکھا تھا، اس طرح کہ وہ انھیں بری طرح ذلیل کرنے کے لیے ان کے بیٹے قتل کر دیتا اور ان کی بیٹیاں خدمت کرنے کے لیے زندہ چھوڑ دیتا۔ بلاشبہ وہ ظلم و سرکشی اور تکبر کے ذریعے سے زمین میں فساد برپا کرنے والا تھا۔

Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution

پارہ
20
الفاظ کی تعداد
19
مدینہ مصحف (604 صفحات)
385
انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
385
نسخ مصحف (612 صفحات)
386
آیت 28:4 کس سورت میں ہے؟

سورۃ القصص. 114 میں سے سورت نمبر 28 · آیات کی تعداد: 88.

آیت 28:4 کس پارے میں ہے؟

پارہ: 20.

آیت 28:4 کس صفحے پر ہے؟

مدینہ مصحف (604 صفحات): 385 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 385 · نسخ مصحف (612 صفحات): 386.

آیت 28:4 میں کتنے الفاظ ہیں؟

الفاظ کی تعداد: 19.

آیت 28:4 میں کتنے عربی حروف ہیں؟

آیت 28:4: حروف کی تعداد 84، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔

آیت 28:4 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟

آیت 28:4 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 3,256 ہے۔

سورۃ القصص میں کتنی آیات ہیں؟

سورۃ القصص: آیات کی تعداد 88۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 28 پر ہے۔

سورۃ القصص مکی ہے یا مدنی؟

سورۃ القصص مکی ہے۔

کیا آیت 28:4 سنی جا سکتی ہے؟

جی ہاں۔ آیت 28:4 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔

سورۃ القصص کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟

شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 88 آیات اور 1,430 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔

قرآن لفظ بہ لفظ اور روزانہ تلاوت کی عادت ایک مفت ایپ میں۔

App Store سے ڈاؤن لوڈ کریںGet it on Google Play