مواد پر جائیں

سورۃ القصص 28:50

یہ سورۃ القصص کی 88 آیات میں سے آیت 50 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 3302، پارہ 20۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 391 پر ہے۔

فَإِن لَّمۡ يَسۡتَجِيبُواْ لَكَ فَٱعۡلَمۡ أَنَّمَا يَتَّبِعُونَ أَهۡوَآءَهُمۡۚ وَمَنۡ أَضَلُّ مِمَّنِ ٱتَّبَعَ هَوَىٰهُ بِغَيۡرِ هُدٗى مِّنَ ٱللَّهِۚ إِنَّ ٱللَّهَ لَا يَهۡدِي ٱلۡقَوۡمَ ٱلظَّٰلِمِينَ

پھر اگر یہ تیری نہ مانیں1 تو تو یقین کرلے کہ یہ صرف اپنی خواہش کی پیروی کر رہے ہیں۔ اور اس سے بڑھ کر بہکا ہوا کون ہے؟ جو اپنی خواہش کے پیچھے پڑا ہوا ہو2 بغیر اللہ کی رہنمائی کے، بیشک اللہ تعالیٰ ﻇالم لوگوں کو ہدایت نہیں دیتا.3

مترجم کے حواشی (3)
  1. 1 یعنی قرآن وتورات سے زیادہ ہدایت والی کتاب پیش نہ کرسکیں اور یقیناً نہیں کرسکیں گے۔
  2. 2 یعنی اللہ کی طرف سے نازل کردہ ہدایت کو چھوڑ کر خواہش نفس کی پیروی کرنا یہ سب سے بڑی گمراہی ہے اور اس لحاظ سے یہ قریش مکہ سب سے بڑے گمراہ ہیں جو اسی حرکت کا ارتکاب کر رہے ہیں۔
  3. 3 اس میں اللہ کی اسی سنت (طریقے) کا بیان ہے جو ظالموں کے لیے اس کے ہاں مقرر ہے کہ وہ ہدایت سے محروم رہتے ہیں۔ اس لیے کہ انبیا کہ تکذیب ، آیات الٰہی سے اعراض اور مسلسل کفروعناد ایسا جرم ہے کہ جس سے قبول حق کی استعداد اور اثر پذیری کی صلاحیت ختم ہو جاتی ہے۔ اس کے بعد انسان ظلم وعصیان اور کفروشرک کی تاریکیوں میں ہی بھٹکتا پھرتا ہے، اسے ایمان کی روشنی نصیب نہیں ہوتی۔

28:50 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3

تفسیر سورۃ القصص
0/88
0

0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل

«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔

0

0 آج زیر التوا جواہر

آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔

0:00
مشاري العفاسي القصص 28:50 0:00 0:00 پڑھ لیا، آگے بڑھیں

تفسیر · 28:50

Al-Mukhtasar

50- پھر اگر قریش تورات اور قرآن سے زیادہ ہدایت والی کتاب لانے کی آپ کی بات قبول نہ کریں تو یقین کر لیں کہ ان دونوں کو وہ کسی دلیل کی بنیاد پر نہیں جھٹلا رہے۔ وہ صرف نفسانی خواہشات کی پیروی ہے۔ اور اس شخص سے بڑا گمراہ کوئی نہیں جو اللہ سبحانہ و تعالیٰ کی ہدایت کے بغیر محض نفسانی خواہش کی پیروی کرے۔ بلاشبہ اللہ تعالیٰ اس قوم کو رشد و ہدایت نہیں دیتا جو اللہ کے ساتھ کفر کر کے خود پر ظلم کرنے والی ہے۔

Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution

پارہ
20
الفاظ کی تعداد
23
مدینہ مصحف (604 صفحات)
391
انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
391
نسخ مصحف (612 صفحات)
392
آیت 28:50 کس سورت میں ہے؟

سورۃ القصص. 114 میں سے سورت نمبر 28 · آیات کی تعداد: 88.

آیت 28:50 کس پارے میں ہے؟

پارہ: 20.

آیت 28:50 کس صفحے پر ہے؟

مدینہ مصحف (604 صفحات): 391 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 391 · نسخ مصحف (612 صفحات): 392.

آیت 28:50 میں کتنے الفاظ ہیں؟

الفاظ کی تعداد: 23.

آیت 28:50 میں کتنے عربی حروف ہیں؟

آیت 28:50: حروف کی تعداد 91، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔

آیت 28:50 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟

آیت 28:50 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 3,302 ہے۔

سورۃ القصص میں کتنی آیات ہیں؟

سورۃ القصص: آیات کی تعداد 88۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 28 پر ہے۔

سورۃ القصص مکی ہے یا مدنی؟

سورۃ القصص مکی ہے۔

کیا آیت 28:50 سنی جا سکتی ہے؟

جی ہاں۔ آیت 28:50 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔

سورۃ القصص کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟

شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 88 آیات اور 1,430 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔

قرآن لفظ بہ لفظ اور روزانہ تلاوت کی عادت ایک مفت ایپ میں۔

App Store سے ڈاؤن لوڈ کریںGet it on Google Play