مواد پر جائیں

سورۃ الواقعہ 56:73 الواقعة

یہ سورۃ الواقعہ کی 96 آیات میں سے آیت 73 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 5052، پارہ 27۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 536 پر ہے۔

نَحۡنُ جَعَلۡنَٰهَا تَذۡكِرَةٗ وَمَتَٰعٗا لِّلۡمُقۡوِينَ

ہم نے اسے سبب نصیحت1 اور مسافروں کے فائدے کی چیز بنایا ہے.2

مترجم کے حواشی (2)
  1. 1 کہ اس کے اثرات اور فوائد حیرت انگیز ہیں اور دنیاکی بےشمار چیزوں کی تیاری کے لیے اسے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت حاصل ہے۔ جو ہماری قدرت عظیمہ کی نشانی ہے، پھر ہم نے جس طرح دنیامیں یہ آگ پیدا کی ہے، ہم آخرت میں بھی پیدا کرنے پر قادر ہیں۔ جو اس سے 69 درجہ حرارت میں زیادہ ہو گی۔ (كَمَا فِي الْحَدِيثِ)۔
  2. 2 مُقْوِينَ، مُقْوٍ کی جمع ہے، قَوَاءٌ یعنی خالی صحرا میں داخل ہونے والا، مراد مسافر ہے۔ یعنی مسافر صحراؤں اور جنگلوں میں ان درختوں سے فائدہ اٹھاتے ہیں، اس سے روشنی، گرمی اور ایندھن حاصل کرتے ہیں۔ بعض نے مُقْوٍ سے وہ فقرا مراد لیےہیں جو بھوک کی وجہ سے خالی پیٹ ہوں۔ بعض نے اس کی معنی مُسْتَمْتِعِينَ (فائدہ اٹھانے والے) کیے ہیں۔ اس میں امیر ، غریب، مقیم اور مسافر سب آ جاتے ہیں اور سب ہی آگ سے فائدہ اٹھاتے ہیں، اسی لیے حدیث میں جن تین چیزوں کو عام رکھنے کا اوران سے کسی کو نہ روکنے کا حکم دیا گیا ہے، ان میں پانی اورگھاس کے علاوہ آگ بھی ہے، (أبو داود، كتاب البيوع، باب في منع الماء ، وسنن ابن ماجه، كتاب الرهون، باب المسلمون شركاء في ثلاث) امام ابن کثیر نے اس مفہوم کو زیادہ پسندکیا ہے۔

56:73 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3

تفسیر سورۃ الواقعہ
0/96
0

0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل

«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔

0

0 آج زیر التوا جواہر

آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔

0:00
مشاري العفاسي الواقعہ 56:73 0:00 0:00 پڑھ لیا، آگے بڑھیں

تفسیر · 56:73

Al-Mukhtasar

73- ہم نے اس آگ کو تمھارے لیے نصیحت بنایا ہے جو تمھیں آخرت کی آگ کی یاد دلاتی ہے اور ہم نے اسے تمھارے مسافروں کے لیے بھی مفید اور نفع بخش بنایا ہے۔

Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution

پارہ
27
الفاظ کی تعداد
5
مدینہ مصحف (604 صفحات)
536
انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
536
نسخ مصحف (612 صفحات)
537
آیت 56:73 کس سورت میں ہے؟

سورۃ الواقعہ (الواقعة). 114 میں سے سورت نمبر 56 · آیات کی تعداد: 96.

آیت 56:73 کس پارے میں ہے؟

پارہ: 27.

آیت 56:73 کس صفحے پر ہے؟

مدینہ مصحف (604 صفحات): 536 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 536 · نسخ مصحف (612 صفحات): 537.

آیت 56:73 میں کتنے الفاظ ہیں؟

الفاظ کی تعداد: 5.

آیت 56:73 میں کتنے عربی حروف ہیں؟

آیت 56:73: حروف کی تعداد 26، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔

آیت 56:73 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟

آیت 56:73 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 5,052 ہے۔

سورۃ الواقعہ میں کتنی آیات ہیں؟

سورۃ الواقعہ: آیات کی تعداد 96۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 56 پر ہے۔

سورۃ الواقعہ مکی ہے یا مدنی؟

سورۃ الواقعہ مکی ہے۔

کیا آیت 56:73 سنی جا سکتی ہے؟

جی ہاں۔ آیت 56:73 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔

سورۃ الواقعہ کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟

شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 96 آیات اور 379 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔

قرآن لفظ بہ لفظ اور روزانہ تلاوت کی عادت ایک مفت ایپ میں۔

App Store سے ڈاؤن لوڈ کریںGet it on Google Play