سورۃ آل عمران 3:101
یہ سورۃ آل عمران کی 200 آیات میں سے آیت 101 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 394، پارہ 4۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 63 پر ہے۔
وَكَيۡفَ تَكۡفُرُونَ وَأَنتُمۡ تُتۡلَىٰ عَلَيۡكُمۡ ءَايَٰتُ ٱللَّهِ وَفِيكُمۡ رَسُولُهُۥۗ وَمَن يَعۡتَصِم بِٱللَّهِ فَقَدۡ هُدِيَ إِلَىٰ صِرَٰطٖ مُّسۡتَقِيمٖ
﴿گو یہ ظاہر ہے کہ﴾ تم کیسے کفر کر سکتے ہو؟ باوجود یہ کہ تم پر اللہ تعالیٰ کی آیتیں پڑھی جاتی ہیں اور تم میں رسول اللہ ﴿صلی اللہ علیہ وسلم﴾ موجود ہیں۔ جو شخص اللہ تعالیٰ (کے دین) کو مضبوط تھام لے1 تو بلاشبہ اسے راه راست دکھادی گئی.
مترجم کے حواشی (1)
- 1 اعْتِصام باللہ کے معنی ہیں۔ اللہ کے دین کو مضبوطی سے تھام لینا اور اس کی اطاعت میں کوتاہی نہ کرنا۔
3:101 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3
مطالعے کی ترتیبات
نمایاں کرنا
متن کا سائز
دکھائیں
پڑھائی کی پیش رفت
پڑھائی کی پیش رفت مٹا دی گئی
0
0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل
«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔
0
0 آج زیر التوا جواہر
آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔
تفسیر · 3:101
Al-Mukhtasar
101- تم اللہ پر ایمان لانے کے بعد کیسے کفر کرتے ہو، حالانکہ تمھارے پاس ایمان پر ثابت رہنے کا سب سے بڑا ذریعہ موجود ہے؟ اللہ تعالیٰ کی آیات تم پر تلاوت کی جاتی ہیں اور اس کے رسول محمد صلى اللہ عليہ وسلم تمھارے لیے ان کی وضاحت کرتے ہیں۔ جو کوئی اللہ کی کتاب اور اس کے رسول صلى اللہ عليہ وسلم کی سنت تھامے گا، اللہ تعالیٰ اسے ایسے سیدھے راستے پر چلا دے گا جس میں کوئی ٹیڑھ نہیں۔
Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution
- پارہ
- 4
- الفاظ کی تعداد
- 17
- مدینہ مصحف (604 صفحات)
- 63
- انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
- 63
- نسخ مصحف (612 صفحات)
- 64
آیت 3:101 کس سورت میں ہے؟
سورۃ آل عمران. 114 میں سے سورت نمبر 3 · آیات کی تعداد: 200.
آیت 3:101 کس پارے میں ہے؟
پارہ: 4.
آیت 3:101 کس صفحے پر ہے؟
مدینہ مصحف (604 صفحات): 63 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 63 · نسخ مصحف (612 صفحات): 64.
آیت 3:101 میں کتنے الفاظ ہیں؟
الفاظ کی تعداد: 17.
آیت 3:101 میں کتنے عربی حروف ہیں؟
آیت 3:101: حروف کی تعداد 73، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔
آیت 3:101 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟
آیت 3:101 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 394 ہے۔
سورۃ آل عمران میں کتنی آیات ہیں؟
سورۃ آل عمران: آیات کی تعداد 200۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 3 پر ہے۔
سورۃ آل عمران مکی ہے یا مدنی؟
سورۃ آل عمران مدنی ہے۔
کیا آیت 3:101 سنی جا سکتی ہے؟
جی ہاں۔ آیت 3:101 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔
سورۃ آل عمران کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟
شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 200 آیات اور 3,481 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔