مواد پر جائیں

سورۃ آل عمران 3:125

یہ سورۃ آل عمران کی 200 آیات میں سے آیت 125 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 418، پارہ 4۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 66 پر ہے۔

بَلَىٰٓۚ إِن تَصۡبِرُواْ وَتَتَّقُواْ وَيَأۡتُوكُم مِّن فَوۡرِهِمۡ هَٰذَا يُمۡدِدۡكُمۡ رَبُّكُم بِخَمۡسَةِ ءَالَٰفٖ مِّنَ ٱلۡمَلَٰٓئِكَةِ مُسَوِّمِينَ

کیوں نہیں، بلکہ اگر تم صبر و پرہیزگاری کرو اور یہ لوگ اسی دم تمہارے پاس آجائیں تو تمہارا رب تمہاری امداد پانچ ہزار فرشتوں سے کرے گا1 جو نشاندار ہوں گے.2

مترجم کے حواشی (2)
  1. 1 مسلمان بدر کی جانب محض قافلہ قریش سے جو تقریباً نہتا تھاچھاپہ مارنے نکلے تھے۔ مگر بدر پہنچتے پہنچتے معلوم ہوا کہ مکہ سے مشرکین کا ایک لشکرجرار پورے غیظ وغضب اور جوش وخروش کے ساتھ چلا آرہا ہے۔ یہ سن کر مسلمانوں کی صف میں گھبراہٹ، تشویش اور جوش قتال کا ملا جلا رد عمل ہوا اور انہوں نے رب تعالیٰ سے دعا وفریاد کی۔ اس پر اللہ تعالیٰ نے پہلے ایک ہزار پھر تین ہزار فرشتے اتارنے کی بشارت دی اور مزید وعدہ کیا کہ اگر تم صبرو تقویٰ پر قائم رہے اور مشرکین اسی حالت غیظ وغضب میں آدھمکے تو فرشتوں کی یہ تعداد پانچ ہزار کردی جائے گی۔ کہا جاتا ہے کہ چونکہ مشرکین کا جوش وغضب برقرار نہ رہ سکا۔ (بدر پہنچنے سے پہلے ہی ان میں پھوٹ پڑ گئی۔ ایک گروہ مکہ پلٹ گیا اور باقی جو بدر آئے ان میں سے اکثر سرداروں کی رائے تھی کہ لڑائی نہ کی جائے) اس لئے حسب بشارت تین ہزار فرشتے اتارے گئے اور پانچ ہزار کی تعداد پوری کرنے کی ضرورت پیش نہ آسکی اور بعض مفسرین کہتے ہیں کہ یہ تعداد پوری کی گئی۔
  2. 2 یعنی پہچان کے لئے ان کی مخصوص علامت ہوگی۔

3:125 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3

تفسیر سورۃ آل عمران
0/200
0

0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل

«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔

0

0 آج زیر التوا جواہر

آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔

0:00
مشاري العفاسي آل عمران 3:125 0:00 0:00 پڑھ لیا، آگے بڑھیں

تفسیر · 3:125

Al-Mukhtasar

125- کیوں نہیں، یہ تمھیں کافی ہے اور تمھارے لیے اللہ تعالیٰ کی طرف سے ایک اور مدد کی خوشخبری ہے: اگر تم محاذِ جنگ پر ڈٹے رہو اور اللہ سے ڈرتے رہو تو اگر تمھارے دشمن کے پاس اس وقت وہ مدد آ بھی جائے اور وہ فوراً تم پر چڑھ دوڑیں، تو اس صورت میں یقیناً تمھارا رب پانچ ہزار فرشتوں سے تمھاری مدد کرے گا جنھیں خود اور ان کے گھوڑوں کو واضح نشان لگے ہوں گے۔

Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution

پارہ
4
الفاظ کی تعداد
15
مدینہ مصحف (604 صفحات)
66
انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
66
نسخ مصحف (612 صفحات)
67
آیت 3:125 کس سورت میں ہے؟

سورۃ آل عمران. 114 میں سے سورت نمبر 3 · آیات کی تعداد: 200.

آیت 3:125 کس پارے میں ہے؟

پارہ: 4.

آیت 3:125 کس صفحے پر ہے؟

مدینہ مصحف (604 صفحات): 66 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 66 · نسخ مصحف (612 صفحات): 67.

آیت 3:125 میں کتنے الفاظ ہیں؟

الفاظ کی تعداد: 15.

آیت 3:125 میں کتنے عربی حروف ہیں؟

آیت 3:125: حروف کی تعداد 68، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔

آیت 3:125 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟

آیت 3:125 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 418 ہے۔

سورۃ آل عمران میں کتنی آیات ہیں؟

سورۃ آل عمران: آیات کی تعداد 200۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 3 پر ہے۔

سورۃ آل عمران مکی ہے یا مدنی؟

سورۃ آل عمران مدنی ہے۔

کیا آیت 3:125 سنی جا سکتی ہے؟

جی ہاں۔ آیت 3:125 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔

سورۃ آل عمران کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟

شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 200 آیات اور 3,481 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔

قرآن لفظ بہ لفظ اور روزانہ تلاوت کی عادت ایک مفت ایپ میں۔

App Store سے ڈاؤن لوڈ کریںGet it on Google Play