سورۃ آل عمران 3:130
یہ سورۃ آل عمران کی 200 آیات میں سے آیت 130 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 423، پارہ 4۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 66 پر ہے۔
يَٰٓأَيُّهَا ٱلَّذِينَ ءَامَنُواْ لَا تَأۡكُلُواْ ٱلرِّبَوٰٓاْ أَضۡعَٰفٗا مُّضَٰعَفَةٗۖ وَٱتَّقُواْ ٱللَّهَ لَعَلَّكُمۡ تُفۡلِحُونَ
اے ایمان والو! بڑھا چڑھا کر سود نہ کھاؤ1 ، اور اللہ تعالیٰ سے ڈرو تاکہ تمہیں نجات ملے.
مترجم کے حواشی (1)
- 1 چونکہ غزوہ احد میں ناکامی رسول (صلى الله عليه وسلم) کی نافرمانی اور مال دنیا کے لالچ کے سبب ہوئی تھی اس لئے اب طمع دنیا کی سب سے زیادہ بھیانک اور مستقل شکل سود سے منع کیا جا رہا ہے اور اطاعت کیشی کی تاکید کی جا رہی ہےاور بڑھا چڑھا کر سود نہ کھاؤکا یہ مطلب نہیں بڑھا چڑھا کر نہ ہو تو مطلق سود جائز ہے۔ بلکہ سود کم ہو یا زیادہ مفرد ہو یا مرکب، مطلقاً حرام ہے جیسا کہ پہلے گزر چکا ہے۔ یہ قید نہی (حرمت) کے لئے بطور شرط نہیں ہے بلکہ واقعے کی رعایت کے طور پر یعنی سود کی اس وقت جو صورتحال تھی، اس کا بیان واظہار ہے۔ زمانہ جاہلیت میں سود کا یہ رواج عام تھا کہ جب ادائیگی کی مدت آجاتی اور ادائیگی ممکن نہ ہوتی تو مزید مدت میں اضافے کے ساتھ سود میں بھی اضافہ ہوتا چلا جاتا جس کی وجہ سے تھوڑی سی رقم بڑھ چڑھ کر کہیں پہنچ جاتی اور ایک عام آدمی کے لئے اس کی ادائیگی ناممکن ہو جاتی۔ اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ اللہ سے درو اور اس آگ سے درو جو کافروں کے لئے تیار کی گئی ہے جس سے تنبیہ بھی مقصود ہے کہ سود خوری سے باز نہ آئے تو یہ فعل حرام تمہیں کفر تک پہنچا سکتاہے،کیونکہ یہ اللہ ورسول سے محاربہ ہے۔
3:130 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3
مطالعے کی ترتیبات
نمایاں کرنا
متن کا سائز
دکھائیں
پڑھائی کی پیش رفت
پڑھائی کی پیش رفت مٹا دی گئی
0
0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل
«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔
0
0 آج زیر التوا جواہر
آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔
تفسیر · 3:130
Al-Mukhtasar
130- اللہ پر ایمان لانے اور اس کے رسول کی پیروی کرنے والو! جو مال تم نے بطور قرض دیا ہے، اس پر بڑھا چڑھا کر سود نہ لو جیسا کہ زمانۂ جاہلیت میں لوگ لیا کرتے تھے بلکہ صرف اصل مال ہی واپس لو۔ اللہ کا حکم مان کر اور اس کے منع کیے ہوئے کاموں سے باز آ کر اس سے ڈرو تاکہ دنیا و آخرت کی جس بھلائی کے تم طلب گار ہو، وہ پا سکو۔
Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution
- پارہ
- 4
- الفاظ کی تعداد
- 12
- مدینہ مصحف (604 صفحات)
- 66
- انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
- 66
- نسخ مصحف (612 صفحات)
- 67
آیت 3:130 کس سورت میں ہے؟
سورۃ آل عمران. 114 میں سے سورت نمبر 3 · آیات کی تعداد: 200.
آیت 3:130 کس پارے میں ہے؟
پارہ: 4.
آیت 3:130 کس صفحے پر ہے؟
مدینہ مصحف (604 صفحات): 66 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 66 · نسخ مصحف (612 صفحات): 67.
آیت 3:130 میں کتنے الفاظ ہیں؟
الفاظ کی تعداد: 12.
آیت 3:130 میں کتنے عربی حروف ہیں؟
آیت 3:130: حروف کی تعداد 61، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔
آیت 3:130 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟
آیت 3:130 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 423 ہے۔
سورۃ آل عمران میں کتنی آیات ہیں؟
سورۃ آل عمران: آیات کی تعداد 200۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 3 پر ہے۔
سورۃ آل عمران مکی ہے یا مدنی؟
سورۃ آل عمران مدنی ہے۔
کیا آیت 3:130 سنی جا سکتی ہے؟
جی ہاں۔ آیت 3:130 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔
سورۃ آل عمران کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟
شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 200 آیات اور 3,481 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔