مواد پر جائیں

سورۃ آل عمران 3:135

یہ سورۃ آل عمران کی 200 آیات میں سے آیت 135 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 428، پارہ 4۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 67 پر ہے۔

وَٱلَّذِينَ إِذَا فَعَلُواْ فَٰحِشَةً أَوۡ ظَلَمُوٓاْ أَنفُسَهُمۡ ذَكَرُواْ ٱللَّهَ فَٱسۡتَغۡفَرُواْ لِذُنُوبِهِمۡ وَمَن يَغۡفِرُ ٱلذُّنُوبَ إِلَّا ٱللَّهُ وَلَمۡ يُصِرُّواْ عَلَىٰ مَا فَعَلُواْ وَهُمۡ يَعۡلَمُونَ

جب ان سے کوئی ناشائستہ کام ہو جائے یا کوئی گناه کر بیٹھیں تو فوراً اللہ کا ذکر اور اپنے گناہوں کے لئے استغفار کرتے ہیں1 ، فیالواقع اللہ تعالیٰ کے سوا اور کون گناہوں کو بخش سکتا ہے؟ اور وه لوگ باوجود علم کے کسی برے کام پر اڑ نہیں جاتے.

مترجم کے حواشی (1)
  1. 1 یعنی جب ان سے بہ تقاضائے بشریت کسی غلطی یا گناہ کا ارتکاب ہو جاتا ہے تو فوراً توبہ واستغفار کا اہتمام کرتے ہیں۔

3:135 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3

تفسیر سورۃ آل عمران
0/200
0

0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل

«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔

0

0 آج زیر التوا جواہر

آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔

0:00
مشاري العفاسي آل عمران 3:135 0:00 0:00 پڑھ لیا، آگے بڑھیں

تفسیر · 3:135

Al-Mukhtasar

135- اور وہ ایسے لوگ ہیں کہ جب وہ کوئی کبیرہ گناہ کر بیٹھیں یا صغیرہ گناہ کر کے اپنی حق تلفی کر لیں تو کثرت سے اللہ کا ذکر کرتے ہیں اور نافرمانوں کے لیے اللہ تعالیٰ کے عذاب کی وعیدوں اور متقین کے لیے اس کے انعامات کے وعدوں کو یاد کرتے ہیں، پھر وہ شرمندہ ہو کر اپنے رب سے گناہوں کی پردہ پوشی اور ان پر مؤاخذہ نہ کرنے کی درخواست کرتے ہیں کیونکہ گناہوں کو صرف اکیلا اللہ ہی معاف کر سکتا ہے۔ وہ اپنے گناہوں پر اڑے نہیں رہتے جب انھیں علم ہو جائے کہ وہ گناہ کرنے والے ہیں اور اللہ تعالیٰ تمام گناہوں کو معاف کرنے والا ہے۔

Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution

پارہ
4
الفاظ کی تعداد
23
مدینہ مصحف (604 صفحات)
67
انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
67
نسخ مصحف (612 صفحات)
68
آیت 3:135 کس سورت میں ہے؟

سورۃ آل عمران. 114 میں سے سورت نمبر 3 · آیات کی تعداد: 200.

آیت 3:135 کس پارے میں ہے؟

پارہ: 4.

آیت 3:135 کس صفحے پر ہے؟

مدینہ مصحف (604 صفحات): 67 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 67 · نسخ مصحف (612 صفحات): 68.

آیت 3:135 میں کتنے الفاظ ہیں؟

الفاظ کی تعداد: 23.

آیت 3:135 میں کتنے عربی حروف ہیں؟

آیت 3:135: حروف کی تعداد 103، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔

آیت 3:135 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟

آیت 3:135 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 428 ہے۔

سورۃ آل عمران میں کتنی آیات ہیں؟

سورۃ آل عمران: آیات کی تعداد 200۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 3 پر ہے۔

سورۃ آل عمران مکی ہے یا مدنی؟

سورۃ آل عمران مدنی ہے۔

کیا آیت 3:135 سنی جا سکتی ہے؟

جی ہاں۔ آیت 3:135 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔

سورۃ آل عمران کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟

شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 200 آیات اور 3,481 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔

قرآن لفظ بہ لفظ اور روزانہ تلاوت کی عادت ایک مفت ایپ میں۔

App Store سے ڈاؤن لوڈ کریںGet it on Google Play