مواد پر جائیں

سورۃ آل عمران 3:176

یہ سورۃ آل عمران کی 200 آیات میں سے آیت 176 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 469، پارہ 4۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 73 پر ہے۔

وَلَا يَحۡزُنكَ ٱلَّذِينَ يُسَٰرِعُونَ فِي ٱلۡكُفۡرِۚ إِنَّهُمۡ لَن يَضُرُّواْ ٱللَّهَ شَيۡـٔٗاۚ يُرِيدُ ٱللَّهُ أَلَّا يَجۡعَلَ لَهُمۡ حَظّٗا فِي ٱلۡأٓخِرَةِۖ وَلَهُمۡ عَذَابٌ عَظِيمٌ

کفر میں آگے بڑھنے والے لوگ تجھے غمناک نہ کریں، یقین مانو کہ یہ اللہ تعالیٰ کا کچھ نہ بگاڑ سکیں گے، اللہ تعالیٰ کا اراده ہے کہ ان کے لئے آخرت کا کوئی حصہ عطا نہ کرے1 ، اور ان کے لئے بڑا عذاب ہے.

مترجم کے حواشی (1)
  1. 1 نبی (صلى الله عليه وسلم) کے اندر اس بات کی شدید خواہش تھی کہ سب لوگ مسلمان ہو جائیں، اسی لئے ان کے انکار اور تکذیب سے آپ کو سخت تکلییف پہنچتی، اللہ تعالیٰ نے اس میں آپ (صلى الله عليه وسلم) کو تسلی دی کہ آپ (صلى الله عليه وسلم) غمگین نہ ہوں، یہ اللہ کا کچھ نہیں بگاڑ سکتے، اپنی ہی آخرت برباد کر رہے ہیں۔

3:176 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3

تفسیر سورۃ آل عمران
0/200
0

0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل

«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔

0

0 آج زیر التوا جواہر

آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔

0:00
مشاري العفاسي آل عمران 3:176 0:00 0:00 پڑھ لیا، آگے بڑھیں

تفسیر · 3:176

Al-Mukhtasar

176- اے رسول( صلى اللہ عليہ وسلم )! جو منافق مرتد ہو کر کفر اختیار کرنے میں جلدی کرتے ہیں، ان کا یہ اقدام آپ کو غم زدہ نہ کرے۔ بلاشبہ وہ اللہ کو کوئی نقصان نہیں پہنچا رہے بلکہ اللہ تعالیٰ پر ایمان اور اس کی اطاعت سے دور ہو کر خود کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔ اللہ تعالیٰ چاہتا ہے کہ انھیں رسوا کر کے اور توفیق سے محروم کر کے آخرت کی نعمتوں سے محروم رکھے اور ان کے لیے وہاں آگ کی صورت میں بہت بڑا عذاب ہوگا۔

Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution

پارہ
4
الفاظ کی تعداد
22
مدینہ مصحف (604 صفحات)
73
انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
73
نسخ مصحف (612 صفحات)
74
آیت 3:176 کس سورت میں ہے؟

سورۃ آل عمران. 114 میں سے سورت نمبر 3 · آیات کی تعداد: 200.

آیت 3:176 کس پارے میں ہے؟

پارہ: 4.

آیت 3:176 کس صفحے پر ہے؟

مدینہ مصحف (604 صفحات): 73 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 73 · نسخ مصحف (612 صفحات): 74.

آیت 3:176 میں کتنے الفاظ ہیں؟

الفاظ کی تعداد: 22.

آیت 3:176 میں کتنے عربی حروف ہیں؟

آیت 3:176: حروف کی تعداد 86، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔

آیت 3:176 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟

آیت 3:176 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 469 ہے۔

سورۃ آل عمران میں کتنی آیات ہیں؟

سورۃ آل عمران: آیات کی تعداد 200۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 3 پر ہے۔

سورۃ آل عمران مکی ہے یا مدنی؟

سورۃ آل عمران مدنی ہے۔

کیا آیت 3:176 سنی جا سکتی ہے؟

جی ہاں۔ آیت 3:176 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔

سورۃ آل عمران کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟

شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 200 آیات اور 3,481 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔

قرآن لفظ بہ لفظ اور روزانہ تلاوت کی عادت ایک مفت ایپ میں۔

App Store سے ڈاؤن لوڈ کریںGet it on Google Play