مواد پر جائیں

سورۃ آل عمران 3:18

یہ سورۃ آل عمران کی 200 آیات میں سے آیت 18 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 311، پارہ 3۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 52 پر ہے۔

شَهِدَ ٱللَّهُ أَنَّهُۥ لَآ إِلَٰهَ إِلَّا هُوَ وَٱلۡمَلَٰٓئِكَةُ وَأُوْلُواْ ٱلۡعِلۡمِ قَآئِمَۢا بِٱلۡقِسۡطِۚ لَآ إِلَٰهَ إِلَّا هُوَ ٱلۡعَزِيزُ ٱلۡحَكِيمُ

اللہ تعالیٰ، فرشتے اور اہل علم اس بات کی گواہی دیتے ہیں کہ اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں1 اور وه عدل کو قائم رکھنے واﻻ ہے، اس غالب اور حکمت والے کے سوا کوئی عبادت کے ﻻئق نہیں۔

مترجم کے حواشی (1)
  1. 1 شہادت کے معنی بیان کرنے اور آگاہ کرنے کے ہیں،یعنی اللہ تعالیٰ نے جو کچھ پیدا کیا، اور بیان کیا، اس کے ذریعے سے اس نےاپنی وحدانیت کی طرف ہماری رہنمائی فرمائی۔ (فتح القدیر) فرشتے اوراہل علم بھی اس کی توحید کی گواہی دیتے ہیں۔ اس میں اہل علم کی بڑی فضیلت اور عظمت ہے کہ اللہ تعالیٰ نے اپنے اور فرشتوں کے ناموں کے ساتھ ان کا ذکر فرمایا ہے تاہم اس سے مراد صرف وہ اہل علم ہیں جو کتاب وسنت کے علم سے بہرہ ور ہیں۔ (فتح القدیر)

3:18 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3

تفسیر سورۃ آل عمران
0/200
0

0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل

«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔

0

0 آج زیر التوا جواہر

آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔

0:00
مشاري العفاسي آل عمران 3:18 0:00 0:00 پڑھ لیا، آگے بڑھیں

تفسیر · 3:18

Al-Mukhtasar

18- اللہ تعالیٰ نے اس بات کی گواہی دی ہے کہ وہی معبودِ برحق ہے، اس کے سوا کوئی معبود نہیں اور اس پر اس نے ایسے شرعی اور آفاقی دلائل قائم کیے ہیں جو اس کی الوہیت پر دلالت کرتے ہیں۔ اس کی توحید پر فرشتوں نے بھی گواہی دی ہے اور اہلِ علم نے بھی توحید بیان کرکے اور اس کی دعوت دے کر اس پر گواہی دی ہے۔ انھوں نے سب سے عظیم اورقابل ذکر چیز توحید باری تعالیٰ کی اور تخلیقِ کائنات اور شریعت کے عدل پر قائم ہونے کی گواہی دی ہے۔ اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں۔ وہی سب پر غالب ہے جسے کوئی مغلوب نہیں کر سکتا۔ وہ اپنی تخلیق، تدبیر اور شریعت سازی میں کمال حکمت والا ہے۔

Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution

پارہ
3
الفاظ کی تعداد
18
مدینہ مصحف (604 صفحات)
52
انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
52
نسخ مصحف (612 صفحات)
53
آیت 3:18 کس سورت میں ہے؟

سورۃ آل عمران. 114 میں سے سورت نمبر 3 · آیات کی تعداد: 200.

آیت 3:18 کس پارے میں ہے؟

پارہ: 3.

آیت 3:18 کس صفحے پر ہے؟

مدینہ مصحف (604 صفحات): 52 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 52 · نسخ مصحف (612 صفحات): 53.

آیت 3:18 میں کتنے الفاظ ہیں؟

الفاظ کی تعداد: 18.

آیت 3:18 میں کتنے عربی حروف ہیں؟

آیت 3:18: حروف کی تعداد 72، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔

آیت 3:18 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟

آیت 3:18 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 311 ہے۔

سورۃ آل عمران میں کتنی آیات ہیں؟

سورۃ آل عمران: آیات کی تعداد 200۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 3 پر ہے۔

سورۃ آل عمران مکی ہے یا مدنی؟

سورۃ آل عمران مدنی ہے۔

کیا آیت 3:18 سنی جا سکتی ہے؟

جی ہاں۔ آیت 3:18 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔

سورۃ آل عمران کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟

شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 200 آیات اور 3,481 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔

قرآن لفظ بہ لفظ اور روزانہ تلاوت کی عادت ایک مفت ایپ میں۔

App Store سے ڈاؤن لوڈ کریںGet it on Google Play