سورۃ آل عمران 3:195
یہ سورۃ آل عمران کی 200 آیات میں سے آیت 195 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 488، پارہ 4۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 76 پر ہے۔
فَٱسۡتَجَابَ لَهُمۡ رَبُّهُمۡ أَنِّي لَآ أُضِيعُ عَمَلَ عَٰمِلٖ مِّنكُم مِّن ذَكَرٍ أَوۡ أُنثَىٰۖ بَعۡضُكُم مِّنۢ بَعۡضٖۖ فَٱلَّذِينَ هَاجَرُواْ وَأُخۡرِجُواْ مِن دِيَٰرِهِمۡ وَأُوذُواْ فِي سَبِيلِي وَقَٰتَلُواْ وَقُتِلُواْ لَأُكَفِّرَنَّ عَنۡهُمۡ سَيِّـَٔاتِهِمۡ وَلَأُدۡخِلَنَّهُمۡ جَنَّٰتٖ تَجۡرِي مِن تَحۡتِهَا ٱلۡأَنۡهَٰرُ ثَوَابٗا مِّنۡ عِندِ ٱللَّهِۚ وَٱللَّهُ عِندَهُۥ حُسۡنُ ٱلثَّوَابِ
پس ان کے رب نے ان کی دعا قبول فرمالی1 کہ تم میں سے کسی کام کرنے والے کے کام کو خواه وه مرد ہو یا عورت میں ہرگز ضائع نہیں کرتا2، تم آپس میں ایک دوسرے کے ہم جنس ہو3، اس لئے وه لوگ جنہوں نے ہجرت کی اور اپنے گھروں سے نکال دیئے گئے اور جنہیں میری راه میں ایذا دی گئی اور جنہوں نے جہاد کیا اور شہید کئے گئے، میں ضرور ضرور ان کی برائیاں ان سے دور کر دوں گا اور بالیقین انہیں ان جنتوں میں لے جاؤں گا جن کے نیچے نہریں بہہ رہی ہیں، یہ ہے ﺛواب اللہ تعالیٰ کی طرف سے اور اللہ تعالیٰ ہی کے پاس بہترین ﺛواب ہے.
مترجم کے حواشی (3)
- 1 فَاسْتَجَابَ یہاں أَجَابَ یعنی قبول فرمالی کے معنی میں ہے۔ (فتح القدیر)
- 2 مرد ہو یا عورت کی وضاحت اس لئے کر دی کہ اسلام نے بعض معاملات میں، مرد اور عورت کے درمیان ان کے ایک دوسرے سے مختلف فطری اوصاف کی بنا پر جو فرق کیا ہے۔ مثلاً قوامیت وحاکمیت میں، کسب معاش کی ذمہ داری میں، جہاد میں حصہ لینے میں اور وراثت میں نصف حصہ ملنے میں، اس سے یہ نہ سمجھا جائے کہ نیک اعمال کی جزا میں بھی شاید مرد وعورت کے درمیان کچھ فرق کیا جائے گا، نہیں ایسا نہیں ہوگا بلکہ ہر نیکی کا جواجر ایک مرد کو ملے گا، وہ نیکی اگر ایک عورت کرے گی تو اس کو بھی وہی اجر ملے گا۔
- 3 یہ جملہ معترضہ ہے اور اس کا مقصد پچھلے نکتے کی ہی وضاحت ہے یعنی اجرواطاعت میں تم مرد اور عورت ایک ہی ہو یعنی ایک جیسے ہی ہو۔ بعض روایات میں ہے کہ حضرت ام سلمہ (رضی الله عنها) نے ایک مرتبہ عرض کیا یا رسول اللہ ! اللہ تعالیٰ نے ہجرت کے سلسلے میں عورتوں کا نام نہیں لیا۔ جس پر یہ آیت نازل ہوئی (تفسیر طبری، ابن کثیر وفتح القدیر)
3:195 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3
مطالعے کی ترتیبات
نمایاں کرنا
متن کا سائز
دکھائیں
پڑھائی کی پیش رفت
پڑھائی کی پیش رفت مٹا دی گئی
0
0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل
«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔
0
0 آج زیر التوا جواہر
آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔
تفسیر · 3:195
Al-Mukhtasar
195- پھر ان کے رب نے ان کی دعا کا یوں جواب دیا: میں تمھارے اعمال کا ثواب ضائع نہیں کروں گا۔ وہ عمل تھوڑا ہو یا زیادہ اور عمل کرنے والا مرد ہو یا عورت، دین کے معاملے میں تمھارا آپس میں ایک ہی حکم ہے، یعنی دونوں برابر ثواب کے حق دار ہیں۔ ایسا نہیں کہ مرد کو ثواب زیادہ دیا جائے اور عورت کو کم دیا جائے، چنانچہ جن لوگوں نے اللہ کی راہ میں ہجرت کی، کفار نے انھیں ان کے گھروں سے نکال دیا، اپنے رب کی اطاعت کی وجہ سے انھیں تکلیف پہنچی اور انھوں نے اللہ کے دین کی سربلندی کے لیے اس کی راہ میں جہاد کیا اور شہید ہوئے تو میں قیامت کے دن ضرور ان کے گناہ معاف کر کے ان سے درگزر کروں گا اور ضرور انھیں ایسی جنتوں میں داخل کروں گا جن کے محلات کے نیچے نہریں بہ رہی ہوں گی۔ یہ اللہ کی طرف سے بدلہ ہے اور اللہ تعالیٰ بے مثال اور اچھی جزا دینے والا ہے۔
Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution
- پارہ
- 4
- الفاظ کی تعداد
- 43
- مدینہ مصحف (604 صفحات)
- 76
- انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
- 76
- نسخ مصحف (612 صفحات)
- 77
آیت 3:195 کس سورت میں ہے؟
سورۃ آل عمران. 114 میں سے سورت نمبر 3 · آیات کی تعداد: 200.
آیت 3:195 کس پارے میں ہے؟
پارہ: 4.
آیت 3:195 کس صفحے پر ہے؟
مدینہ مصحف (604 صفحات): 76 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 76 · نسخ مصحف (612 صفحات): 77.
آیت 3:195 میں کتنے الفاظ ہیں؟
الفاظ کی تعداد: 43.
آیت 3:195 میں کتنے عربی حروف ہیں؟
آیت 3:195: حروف کی تعداد 183، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔
آیت 3:195 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟
آیت 3:195 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 488 ہے۔
سورۃ آل عمران میں کتنی آیات ہیں؟
سورۃ آل عمران: آیات کی تعداد 200۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 3 پر ہے۔
سورۃ آل عمران مکی ہے یا مدنی؟
سورۃ آل عمران مدنی ہے۔
کیا آیت 3:195 سنی جا سکتی ہے؟
جی ہاں۔ آیت 3:195 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔
سورۃ آل عمران کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟
شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 200 آیات اور 3,481 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔