مواد پر جائیں

سورۃ آل عمران 3:23

یہ سورۃ آل عمران کی 200 آیات میں سے آیت 23 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 316، پارہ 3۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 53 پر ہے۔

أَلَمۡ تَرَ إِلَى ٱلَّذِينَ أُوتُواْ نَصِيبٗا مِّنَ ٱلۡكِتَٰبِ يُدۡعَوۡنَ إِلَىٰ كِتَٰبِ ٱللَّهِ لِيَحۡكُمَ بَيۡنَهُمۡ ثُمَّ يَتَوَلَّىٰ فَرِيقٞ مِّنۡهُمۡ وَهُم مُّعۡرِضُونَ

کیا آپ نے انہیں نہیں دیکھا جنہیں ایک حصہ کتاب کا دیا گیا ہے وه اپنے آپس کے فیصلوں کے لئے اللہ تعالیٰ کی کتاب کی طرف بلائے جاتے ہیں، پھر بھی ایک جماعت ان کی منھ پھیر کر لوٹ جاتی ہے۔1

مترجم کے حواشی (1)
  1. 1 ان اہل کتاب سے مراد مدینے کے وہ یہودی ہیں جن کی اکثریت قبول اسلام سے محروم رہی اوروہ اسلام، مسلمانوں اور نبی (صلى الله عليه وسلم) کے خلاف مکروہ سازشوں میں مصروف رہے تاآنکہ ان کے دوقبیلے جلا وطن اورایک قبیلہ قتل کردیا گیا۔

3:23 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3

تفسیر سورۃ آل عمران
0/200
0

0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل

«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔

0

0 آج زیر التوا جواہر

آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔

0:00
مشاري العفاسي آل عمران 3:23 0:00 0:00 پڑھ لیا، آگے بڑھیں

تفسیر · 3:23

Al-Mukhtasar

23- اے نبی! کیا آپ نے ان یہودیوں کا حال نہیں دیکھا جنھیں اللہ تعالیٰ نے تورات کاعلم عطافرمایا جس میں آپ کی نبوت کی حقانیت کے بارے میں دلائل بھی تھے۔ انھیں اللہ کی کتاب تورات کی طرف بلایا جاتا ہے تاکہ جس معاملے میں انھوں نے اختلاف کیا ہے، اس کا فیصلہ اس سے کرا لیں، پھر ان کے علماء اور سرداروں کا ایک گروہ اللہ کے حکم سے اعراض کرتے ہوئے انحراف کر جاتا ہے کیونکہ وہ ان کی خواہشات کے مطابق نہیں۔ جب ان کا دعویٰ ہے کہ وہ اس تورات کے پیروکار ہیں تو انھیں اس سے فیصلہ کرانے میں جلدی کرنی چاہیے تھی۔

Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution

پارہ
3
الفاظ کی تعداد
20
مدینہ مصحف (604 صفحات)
53
انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
53
نسخ مصحف (612 صفحات)
54
آیت 3:23 کس سورت میں ہے؟

سورۃ آل عمران. 114 میں سے سورت نمبر 3 · آیات کی تعداد: 200.

آیت 3:23 کس پارے میں ہے؟

پارہ: 3.

آیت 3:23 کس صفحے پر ہے؟

مدینہ مصحف (604 صفحات): 53 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 53 · نسخ مصحف (612 صفحات): 54.

آیت 3:23 میں کتنے الفاظ ہیں؟

الفاظ کی تعداد: 20.

آیت 3:23 میں کتنے عربی حروف ہیں؟

آیت 3:23: حروف کی تعداد 79، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔

آیت 3:23 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟

آیت 3:23 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 316 ہے۔

سورۃ آل عمران میں کتنی آیات ہیں؟

سورۃ آل عمران: آیات کی تعداد 200۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 3 پر ہے۔

سورۃ آل عمران مکی ہے یا مدنی؟

سورۃ آل عمران مدنی ہے۔

کیا آیت 3:23 سنی جا سکتی ہے؟

جی ہاں۔ آیت 3:23 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔

سورۃ آل عمران کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟

شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 200 آیات اور 3,481 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔

قرآن لفظ بہ لفظ اور روزانہ تلاوت کی عادت ایک مفت ایپ میں۔

App Store سے ڈاؤن لوڈ کریںGet it on Google Play