سورۃ آل عمران 3:26
یہ سورۃ آل عمران کی 200 آیات میں سے آیت 26 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 319، پارہ 3۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 53 پر ہے۔
قُلِ ٱللَّهُمَّ مَٰلِكَ ٱلۡمُلۡكِ تُؤۡتِي ٱلۡمُلۡكَ مَن تَشَآءُ وَتَنزِعُ ٱلۡمُلۡكَ مِمَّن تَشَآءُ وَتُعِزُّ مَن تَشَآءُ وَتُذِلُّ مَن تَشَآءُۖ بِيَدِكَ ٱلۡخَيۡرُۖ إِنَّكَ عَلَىٰ كُلِّ شَيۡءٖ قَدِيرٞ
آپ کہہ دیجئے اے اللہ! اے تمام جہان کے مالک! تو جسے چاہے بادشاہی دے اور جس سے چاہے سلطنت چھین لے اور تو جسے چاہے عزت دے اورجسے چاہے ذلت دے، تیرے ہی ہاتھ میں سب بھلائیاں ہیں1 ، بے شک تو ہر چیز پر قادر ہے۔
مترجم کے حواشی (1)
- 1 اس آیت میں اللہ تعالیٰ کی بے پناہ قوت وطاقت کا اظہار ہے، شاہ کو گدا بنا دے، گدا کو شاہ بنا دے، تمام اختیارات کا مالک وہی ہے الْخَيْرُ بِيَدِكَ کی بجائے بِيَدِكَ الْخَيْرُ (خبر کی تقدیم کے ساتھ) سے مقصود تخصیص ہے یعنی تمام بھلائیاں صرف تیرے ہی ہاتھ میں ہیں۔ تیرے سوا کوئی بھلائی دینے والا نہیں۔ ”شر“ کا خالق بھی اگرچہ اللہ تعالیٰ ہی ہے لیکن ذکر صرف خیر کا کیا گیا ہے، شر کا نہیں۔ اس لئے کہ خیر اللہ کا فضل محض ہے، بخلاف شر کے کہ یہ انسان کے اپنے عمل کا بدلہ ہے جو اسے پہنچتا ہے یا اس لئے کہ شر بھی اس کے قضا وقدر کا حصہ ہے جو خیر کو متضمن ہے، اس اعتبار سے اس کے تمام افعال خیر ہیں۔ فَأَفْعَالُهُ كُلُّهَا خَيْرٌ (فتح القدير)
3:26 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3
مطالعے کی ترتیبات
نمایاں کرنا
متن کا سائز
دکھائیں
پڑھائی کی پیش رفت
پڑھائی کی پیش رفت مٹا دی گئی
0
0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل
«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔
0
0 آج زیر التوا جواہر
آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔
تفسیر · 3:26
Al-Mukhtasar
26- اے رسول( صلى اللہ عليہ وسلم )! اپنے رب کی ثنا اور تعظیم کرتے ہوئے کہیے: اے اللہ! تو ہی دنیا و آخرت میں شہنشاہ ہے۔ تو اپنی مخلوق میں سے جسے چاہتا ہے، بادشاہت عطا کرتا ہے اور جس سے چاہتا ہے، چھین لیتا ہے اور ان میں سے جسے چاہتا ہے، عزت عطا کرتا ہے اور جسے چاہتا ہے، ذلیل کرتا ہے۔ یہ سب کچھ تیری حکمت اور عدل کے مطابق ہوتا ہے اور تیرے اکیلے ہی کے ہاتھ میں سب بھلائیاں ہیں اور تو ہر چیز پر پوری طرح قادر ہے۔
Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution
- پارہ
- 3
- الفاظ کی تعداد
- 25
- مدینہ مصحف (604 صفحات)
- 53
- انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
- 53
- نسخ مصحف (612 صفحات)
- 54
آیت 3:26 کس سورت میں ہے؟
سورۃ آل عمران. 114 میں سے سورت نمبر 3 · آیات کی تعداد: 200.
آیت 3:26 کس پارے میں ہے؟
پارہ: 3.
آیت 3:26 کس صفحے پر ہے؟
مدینہ مصحف (604 صفحات): 53 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 53 · نسخ مصحف (612 صفحات): 54.
آیت 3:26 میں کتنے الفاظ ہیں؟
الفاظ کی تعداد: 25.
آیت 3:26 میں کتنے عربی حروف ہیں؟
آیت 3:26: حروف کی تعداد 91، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔
آیت 3:26 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟
آیت 3:26 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 319 ہے۔
سورۃ آل عمران میں کتنی آیات ہیں؟
سورۃ آل عمران: آیات کی تعداد 200۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 3 پر ہے۔
سورۃ آل عمران مکی ہے یا مدنی؟
سورۃ آل عمران مدنی ہے۔
کیا آیت 3:26 سنی جا سکتی ہے؟
جی ہاں۔ آیت 3:26 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔
سورۃ آل عمران کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟
شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 200 آیات اور 3,481 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔