مواد پر جائیں

سورۃ آل عمران 3:41

یہ سورۃ آل عمران کی 200 آیات میں سے آیت 41 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 334، پارہ 3۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 55 پر ہے۔

قَالَ رَبِّ ٱجۡعَل لِّيٓ ءَايَةٗۖ قَالَ ءَايَتُكَ أَلَّا تُكَلِّمَ ٱلنَّاسَ ثَلَٰثَةَ أَيَّامٍ إِلَّا رَمۡزٗاۗ وَٱذۡكُر رَّبَّكَ كَثِيرٗا وَسَبِّحۡ بِٱلۡعَشِيِّ وَٱلۡإِبۡكَٰرِ

کہنے لگے پروردگار! میرے لئے اس کی کوئی نشانی مقرر کر دے، فرمایا، نشانی یہ ہے کہ تین دن تک تو لوگوں سے بات نہ کر سکے گا، صرف اشارے سے سمجھائے گا، تو اپنے رب کا ذکر کثرت سے کر اور صبح وشام اسی کی تسبیح بیان1 کرتا ره!

مترجم کے حواشی (1)
  1. 1 بڑھاپے میں معجزانہ طور پر اولاد کی خوشخبری سن کر اشتیاق میں اضافہ ہوا اورنشانی معلوم کرنی چاہی۔ اللہ تعالیٰ نے فرمایاکہ تین دن کے لئے تیری زبان بند ہو جائے گی۔ جو ہماری طرف سے بطور نشانی ہوگی لیکن تو اس خاموشی میں کثرت سے صبح وشام اللہ کی تسبیح بیان کیا کر۔ تاکہ اس نعمت الہ۔ کا جو تجھے ملنے والی ہے، شکر ادا ہو۔ یہ گویا سبق دیا گیا کہ اللہ تعالیٰ تمہاری طلب کے مطابق تمہیں مزید نعمتوں سے نوازے تو اسی حساب سے اس کاشکر بھی زیادہ سے زیادہ کرو۔

3:41 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3

تفسیر سورۃ آل عمران
0/200
0

0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل

«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔

0

0 آج زیر التوا جواہر

آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔

0:00
مشاري العفاسي آل عمران 3:41 0:00 0:00 پڑھ لیا، آگے بڑھیں

تفسیر · 3:41

Al-Mukhtasar

41- زکریا علیہ السلام نے کہا: اے میرے رب! میری بیوی کے مجھ سے حاملہ ہونے کی کوئی نشانی میرے لیے مقرر فرما دے۔ اللہ تعالیٰ نے فرمایا: جو نشانی آپ نے طلب کی ہے، وہ یہ ہے کہ آپ بغیر کسی بیماری اور خلل کے تین دن رات لوگوں سے بات نہیں کر پائیں گے مگر صرف اشارے کنایے سے، چنانچہ آپ دن کے شروع اور آخری پہر میں کثرت سے اللہ کاذکر کریں اور تسبیح پڑھیں۔

Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution

پارہ
3
الفاظ کی تعداد
20
مدینہ مصحف (604 صفحات)
55
انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
55
نسخ مصحف (612 صفحات)
56
آیت 3:41 کس سورت میں ہے؟

سورۃ آل عمران. 114 میں سے سورت نمبر 3 · آیات کی تعداد: 200.

آیت 3:41 کس پارے میں ہے؟

پارہ: 3.

آیت 3:41 کس صفحے پر ہے؟

مدینہ مصحف (604 صفحات): 55 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 55 · نسخ مصحف (612 صفحات): 56.

آیت 3:41 میں کتنے الفاظ ہیں؟

الفاظ کی تعداد: 20.

آیت 3:41 میں کتنے عربی حروف ہیں؟

آیت 3:41: حروف کی تعداد 80، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔

آیت 3:41 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟

آیت 3:41 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 334 ہے۔

سورۃ آل عمران میں کتنی آیات ہیں؟

سورۃ آل عمران: آیات کی تعداد 200۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 3 پر ہے۔

سورۃ آل عمران مکی ہے یا مدنی؟

سورۃ آل عمران مدنی ہے۔

کیا آیت 3:41 سنی جا سکتی ہے؟

جی ہاں۔ آیت 3:41 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔

سورۃ آل عمران کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟

شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 200 آیات اور 3,481 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔

قرآن لفظ بہ لفظ اور روزانہ تلاوت کی عادت ایک مفت ایپ میں۔

App Store سے ڈاؤن لوڈ کریںGet it on Google Play