مواد پر جائیں

سورۃ آل عمران 3:47

یہ سورۃ آل عمران کی 200 آیات میں سے آیت 47 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 340، پارہ 3۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 56 پر ہے۔

قَالَتۡ رَبِّ أَنَّىٰ يَكُونُ لِي وَلَدٞ وَلَمۡ يَمۡسَسۡنِي بَشَرٞۖ قَالَ كَذَٰلِكِ ٱللَّهُ يَخۡلُقُ مَا يَشَآءُۚ إِذَا قَضَىٰٓ أَمۡرٗا فَإِنَّمَا يَقُولُ لَهُۥ كُن فَيَكُونُ

کہنے لگیں الٰہی مجھے لڑکا کیسے ہوگا؟ حاﻻنکہ مجھے تو کسی انسان نے ہاتھ بھی نہیں لگایا، فرشتے نے کہا، اسی طرح اللہ تعالیٰ جو چاہے پیدا کرتا ہے، جب کبھی وه کسی کام کو کرنا جاہتا ہے تو صرف یہ کہہ دیتا ہے کہ ہو جا! تو وه ہو جاتا ہے۔1

مترجم کے حواشی (1)
  1. 1 تیرا تعجب بجا،لیکن قدرت الٰہی کے لئے یہ کوئی مشکل بات نہیں ہے، وہ تو جب چاہے اسباب عادیہ واہریہ کا سلسلہ ختم کرکے حکم کن سے پلک جھپکتے میں، جو چاہے کر دے۔

3:47 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3

تفسیر سورۃ آل عمران
0/200
0

0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل

«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔

0

0 آج زیر التوا جواہر

آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔

0:00
مشاري العفاسي آل عمران 3:47 0:00 0:00 پڑھ لیا، آگے بڑھیں

تفسیر · 3:47

Al-Mukhtasar

47- مریم[ نے شوہر کے بغیر بیٹے کی پیدائش پرحیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا: میرے ہاں بیٹا کیسے ہو گا جبکہ کوئی مرد حلال یا حرام کسی طریقے سے میرے قریب نہیں آیا؟! فرشتے نے ان سے کہا: جیسے اللہ تعالیٰ آپ کے ہاں بغیر باپ کے بیٹا پیدا کرے گا، اسی طرح وہ خلافِ عادت اور معمول سے ہٹ کر جوچاہے، پیداکرتا ہے۔ جب وہ کسی کام کا ارادہ کرتا ہے تو کہتا ہے: ’’کُنْ‘‘ … ہو جا … تو وہ ہو جاتا ہے اور کوئی چیز اسے عاجز نہیں کر سکتی۔

Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution

پارہ
3
الفاظ کی تعداد
23
مدینہ مصحف (604 صفحات)
56
انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
56
نسخ مصحف (612 صفحات)
57
آیت 3:47 کس سورت میں ہے؟

سورۃ آل عمران. 114 میں سے سورت نمبر 3 · آیات کی تعداد: 200.

آیت 3:47 کس پارے میں ہے؟

پارہ: 3.

آیت 3:47 کس صفحے پر ہے؟

مدینہ مصحف (604 صفحات): 56 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 56 · نسخ مصحف (612 صفحات): 57.

آیت 3:47 میں کتنے الفاظ ہیں؟

الفاظ کی تعداد: 23.

آیت 3:47 میں کتنے عربی حروف ہیں؟

آیت 3:47: حروف کی تعداد 79، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔

آیت 3:47 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟

آیت 3:47 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 340 ہے۔

سورۃ آل عمران میں کتنی آیات ہیں؟

سورۃ آل عمران: آیات کی تعداد 200۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 3 پر ہے۔

سورۃ آل عمران مکی ہے یا مدنی؟

سورۃ آل عمران مدنی ہے۔

کیا آیت 3:47 سنی جا سکتی ہے؟

جی ہاں۔ آیت 3:47 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔

سورۃ آل عمران کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟

شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 200 آیات اور 3,481 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔

قرآن لفظ بہ لفظ اور روزانہ تلاوت کی عادت ایک مفت ایپ میں۔

App Store سے ڈاؤن لوڈ کریںGet it on Google Play